Monday, July 20, 2020

*🌹قربانی کے مسائل اور ان کا حل🌹*🌺قسط دہم (10) - سوال 91 تا 100🌺

*🌹قربانی کے مسائل اور ان کا حل🌹*
🌺قسط دہم (10) - سوال 91 تا 100🌺
*سوال 91:*
اگر کسی جانور کے پیدائشی سینگ نہ ہوں تو کیا اس کی قربانی جائز ہے ؟
*جواب :* 
جس جانور کے پیدائشی سینگ نہ ہوں تو اس کی قربانی جائز ہے. 
*(الھدایہ جلد 4 صفحہ 447 مکتبہ رحمانیہ لاہور، فتاوی عالمگیری جلد 5 صفحہ 297 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، ردالمحتار علی الدرالمختار جلد 9 صفحہ 535 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 92:* 
اگر قربانی کے جانور کے سینگ ٹوٹ جائیں کیا ایسے جانور کی قربانی جائز ہے ؟
*جواب :*
اس مسئلہ کی درج ذیل تین صورتیں ہیں :
1- اگر سینگ جڑ تک نہ ٹوٹیں بلکہ اوپر سے ٹوٹ جائیں تو ایسے جانور کی قربانی جائز ہے. 
2- اگر سینگ سر کے اندر جڑ تک ٹوٹ جائیں جس کی وجہ سے سر میں زخم ہو جائے اور قربانی تک وہ زخم بھر جائے تو ایسے جانور کی بھی قربانی جائز ہے.
3- اگر سینگ سر کے اندر جڑ تک ٹوٹ جائیں جس کی وجہ سے سر میں زخم ہو جائے اور قربانی تک وہ زخم نہ بھرے تو ایسے جانور کی قربانی جائز نہیں ہے کیونکہ سینگ ٹوٹنے کی وجہ سے جو زخم ہوا وہ عیب ہے اور وہ اب تک برقرار ہے. 
*(ماخوذ از فتاوی رضویہ جلد 20 صفحہ 460 رضا فاؤنڈیشن لاہور، فتاویٰ عالمگیری جلد 5 صفحہ 297 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، ردالمحتار علی الدرالمختار جلد 9 صفحہ 535 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 93:* 
اگر کسی جانور کے سینگ جلا دیے اور بعد میں دونوں سینگ نہ نکلے یا کوئی ایک سینگ نہ نکلا تو کیا ایسے جانور کی قربانی ہو جائے گی ؟
*جواب :*
اگر کسی جانور کے سینگ جلا دیے اور جلانے کی وجہ سے بعد میں دونوں سینگ نہ نکلے یا دونوں میں سے کوئی ایک نہ نکلا تو ایسے جانور کی قربانی ہوجائے گی بشرطیکہ سینگ جلانے کی وجہ سے ہونے والا زخم قربانی تک باقی نہ ہو. 
*(ماخوذ از فتاوی رضویہ جلد 20 صفحہ 460 رضا فاؤنڈیشن لاہور)*
*سوال 94:*
اگر کسی جانور کے پورے دوکان یا کوئی ایک کان کٹا ہوا ہو تو اس کی قربانی کا کیا حکم ہے ؟
*جواب:*
اگر کسی جانور کے پورے دوکان کٹے ہوئے ہوں یا کوئی ایک کان کٹا ہوا ہو تو اس کی قربانی جائز نہیں ہے.
*(فتاوی عالمگیری جلد 5 صفحہ 297 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، ردالمحتار علی الدرالمختار جلد 9 صفحہ 536 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 95:*
اگر کسی جانور کا کان چِرا ہوا ہو تو اس کی قربانی کرنا کیسا ہے ؟
*جواب :*
اگر کسی جانور کا کان لمبائی میں چِرا ہوا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے مگر بچنا بہتر ہے۔
*(فتاوی عالمگیری جلد 5 صفحہ 298 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 96:*
اگر کسی جانور کا کان پھٹا ہوا ہو یعنی اس کے کان میں سوراخ ہو تو اس کی قربانی کا کیا حکم ہے ؟
*جواب :*
اگر کسی جانور کا کان پھٹا ہوا ہو یعنی کان میں سوراخ ہو تو اس کی قربانی جائز ہے مگر بچنا بہتر ہے۔
*(فتاوی عالمگیری جلد 5 صفحہ 298 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 97:* 
اگر کسی جانور کے کان کا اگلا یا پچھلا حصہ کٹا ہوا ہو لیکن جدا نہ ہو تو کیا اس کی قربانی جائز ہے ؟ 
*جواب :*
اگر کسی جانور کے کان کا اگلا یا پچھلا حصہ کٹا ہوا ہو لیکن جدا نہ ہو بلکہ لٹکا ہوا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے مگر بچنا بہتر ہے۔
*(فتاوی عالمگیری جلد 5 صفحہ 298 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 98:*
اگر کسی جانور کے پیدائشی طور پر کان چھوٹے ہوں تو کیا اس کی قربانی جائز ہے ؟
*جواب :*
اگر کسی جانور کے کان پیدائشی طور پر چھوٹے ہوں تو اس کی قربانی جائز ہے. 
*(فتاوی عالمگیری جلد 5 صفحہ 297 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، ردالمحتارعلی الدرالمختار جلد 9 صفحہ 537 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 99:*
اگر کسی جانور کے پیدائشی طور پر دونوں کان نہ ہوں یا ایک کان نہ ہو تو اس کی قربانی کرنا کیسا ہے ؟
*جواب :*
اگر کسی جانور کے پیدائشی طور پر دونوں کان نہ ہوں ایک کان نہ ہو تو اس کی قربانی کرنا جائز نہیں.
*(فتاوی عالمگیری جلد 5 صفحہ 297 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، ردالمحتارعلی الدرالمختار جلد 9 صفحہ 537 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*سوال 100:* 
جس جانور کی اون کاٹ لی گئی ہو اس کی قربانی کرنا کیسا ہے ؟
*جواب :*
جس جانور کی اون کاٹ لی گئی ہو، اس کی قربانی کرنا بالکل جائز ہے. 
*(فتاوی عالمگیری جلد 5 صفحہ 298 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم 
کتبہ 
*ابواسیدعبیدرضامدنی* 
18/07/2020
03068209672

No comments:

Post a Comment