*❣️حالت حیض میں طواف و سعی کا کیاحکم یے؟❣️*
الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia
حالت حیض میں طواف اور سعی کرنے کا کیا حکم ہے
کیا فرماتے علما ٕ کرام و مفتیان عظام مساٸل ذیل میں
١ ایک عورت نے اعتکاف کی نیت کی اور اعتکاف میں نہیں بیٹھ سکی تو اب کیا کرے ؟
٢ حالت حیض میں طواف اور سعی کرنے کا کیا حکم ہے ؟
٣ نفاس ہر روز رات ہی میں آتاہے ایک قطرہ یا دوقطرہ آتاہے تو کیا دن میں غسل کرکے نماز وغیرہ پڑھ سکتی ہے ؟
ساٸل
محمد رضوان عالم دیوریا؛
ا________(🍅)_________
*الجواب بعون الملک الوھاب*
سوال نمبر ایک کا جواب
یہ عورت اعتکاف کی قضا کرے اگر اعتکاف رمضان المبارک کے عشرہ اخیرہ کا تھا تو روزے رکھے اور دس دن اور رات اپنے گھر میں ہی کوٸی کمرہ عبادت کیلٸے خاص کرکے اس میں بیٹھے اور بلا ضرورت اس کمرے سے باہر نہ نکلے
حوالہ
*(📙فتاوی عالمگیری)*
جلد اول
صفحہ ٢١١
کتاب الصوم
الباب السامع فی الاعتکاف
واللہ تعالی اعلم
سوال نمبر دو کا جواب
حالت حیض میں طواف بیت اللہ حرام ہے اور گناہ ہے اس لٸے اس سے بچے
ہاں اگر پاکی کی حالت میں طواف کرچکی ہو اور صفا کے پاس سعی کیلٸے پہونچی تھی کہ حیض آگیا تو وہ چاہے تو سعی کرسکتی ہے اور بہتر ہیکہ پاک ہونے تک انتظار کرے جب پاک ہوجاٸے تب سعی کرے لیکن اگر اسے اندیشہ ہوکہ احرام کی پابندیاں وہ لمبے عرصے تک نہ نبھا سکے گی تو سعی کرکے احرام سے باہر ہوسکتی ہے
حوالہ
*(📗فتاوی عالمگیری)*
جلد اول
صفحہ ٣٨
کتاب الطھارت
الباب السادس فی الدما ٕ المختصة بالنسا ٕ
جلد اول صفحہ ٢٣٧ کتاب المناسک الباب الثامن الجنایات
واللہ تعالی اعلم
سوال نمبر تین کا جواب
لا جب تک مکمل طور پر نفاس کا خون آنا بند نہ ہوجاٸے وہ نماز سے رکی رہے مگر یہ کہ سلسلہ دارز ہوکر چالیس دن سے زیادہ ہوجاٸے تو اب وہ نفاس کا نہیں استحاضہ یعنی بیماری کا خون مانا جاٸیگا اور استحاضہ کے خون کا حکم یہ ہیکہ ہروقت تازہ وضو کرکے نماز پڑھے
حوالہ
*(📕فتاوی عالمگیری)*
جلد اول
صفحہ ٣٨ ٣٧
کتاب الطھارت الباب السادس فی الدما ٕ المختصة بالنسا ٕ
*(📘شرح وقایہ)*
جلد اول
صفحہ ١٣٧
کتاب الطھارت
باب الحیض
*واللہ تعالی اعلم علمہ اتم واحکم* ا________(🖊)_________
*کتبـــہ؛*
*مفتی محمد شہباز اشرف نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛ بائسی پورنیہ بہار انڈیا*
*مورخہ؛7/6/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9304119860)*
ا_______(❤)_________
*🖊المشتــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________
793
No comments:
Post a Comment