Wednesday, July 29, 2020

آزاد مدخولہ غیر حاملہ حائضہ مطلقہ عورت کی عدت تین حیض یے؛

*🖌️آزاد مدخولہ غیر حاملہ حائضہ مطلقہ عورت کی عدت تین حیض یے؛🖌️*

 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia


 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ سوال۔زید جو شرابی ہے اس  نے اپنی بیوی ہندہ کو تین  طلاق دی تھی ہندہ کے عدت گزارنے کے بعد زید کے بھائی بکر سے حلالہ کے طور پر  ہندہ کا نکاح کردیا اور بکر نےہندہ کو تین طلاق دے دی اور ہندہ عدت گزارنے لگی کہ عدت پوری نہ ہوءی تھی اور صرف  دوحیض گزرے تھے کہ شوہر اول یعنی زید ہندہ کو اپنے گھر لے گیا اور اس کے ساتھ رہنے لگا اور عدت کا وقت گزرنے  بعد بھی زید نے ہندہ سے نکاح نہیں کیا اور بغیر نکاح کے ابھی تک اپنے ساتھ رکھے ہیں ایسی صورت میں زید پر شریعت کا کیا حکم ہے اور زید  کا نکاح ہندہ سے پڑھا سکتے ہیں یا نہیں۔ المستفتی ۔ محمد جاوید رضا ایم پی
ا_________(🔘)___________
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ؛*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
 آزاد مدخولہ غیرحاملہ حائضہ مطلقہ عورت کی عدت تین حیض ہے
*قال اللہ تعالی*
*” والمطلقت یتربصن بانفسھن ثلث قروء “*
*{📕البقرة ٢٢٨}*
کہ طلاق والیاں اپنے آپ کو تین حیض تک روکے رکھیں “
*(🖌️امام مرغینانی علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*” اذا طلق الرجل امراتہ طلاقا بائنا او رجعیا او وقعت الفرقۃ بینہما بغیر طلاق وھی حرة ممن تحیض فعدتہا ثلثۃ اقراء لقولہ تعالی : والمطلقت یتربصن بانفسہن ثلثۃ قروء “*
*{✏️ھدایۃ ج٣ ص٣٣٠ ، ادارةالقرآن کراچی}*
*(🖍️سرکاراعلیحضرت محقق بریلوی رضی اللہ عنہ فرماتےہیں)*
*” اور مطلقہ اگر حیض والی ہے تو بعد طلاق تین حیض شروع ہوکر ختم ہوجائیں “*
*{✒️فتاوی رضویہ ج١٣ ص٢٩٥ ، رضافاؤنڈیشن}*
برصدق مستفتی جب شوہرثانی سے طلاق کےبعد ابھی صرف دو ہی حیض گزرےہیں تو عورت یقینی طور پر عدت ہی میں ہے ، اور عدت میں تو نکاح بھی حرام قطعی ہے
*(🖋️سرکاراعلیحضرت فرماتےہیں)*
*” عدت کےاندر نکاح حرام قطعی ہے “*
*{📙ایضا ص٣١٩}*
چہ جائیکہ عدت کےاندر عورت کو بلانکاح رکھ لینا ، والعیاذ باللہ تعالی ، زید وہندہ پر فرض ہے فورا ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں اورسچی توبہ کریں بصورت دیگر مسلمان ان کا معاشرتی بائیکاٹ کردیں
*(🖊️بحرالعلوم مفتی عبدالمنان اعظمی علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
 *” ایسےشخص کا یہی حکم ہےکہ مسلمان اس کا معاشرتی بائیکاٹ کریں تاآنکہ وہ توبہ صادقہ نہ کرے “*
*{📙فتاوی بحرالعلوم ج٣ ص٤٢٨}*
*واللہ تعالی اعلم بالصواب؛*
 ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*محمد  شکیل  اختر  قادری برکاتی  شیخ الحدیث  بمدرسةالبنات  مسلک اعلی حضرت  قربان  شاہ  ولی  نگر صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ15/6/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7795812191)*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________
807

No comments:

Post a Comment