*🌹قربانی کے مسائل اور ان کا حل🌹*
🌺قسط دوم (2)- سوال 11 تا 20🌺
https://chat.whatsapp.com/FfX6PtkpycFLvof7qH5PPz
*سوال 11:*
اگر کسی کے پاس صرف ایک تولہ سونا ہو تو کیا اس پر قربانی واجب ہوگی ؟
*جواب :*
اگر کسی کے پاس صرف ایک تولہ سونا ہو اور اس کے علاوہ کوئی اور حاجت اصلیہ سے زائد مال نہ ہو تو قربانی واجب نہ ہو گی، اگرچہ ایک تولہ سونے کی قیمت فی زمانہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت سے زائد بنتی ہے۔
ہاں اگر ایک تولہ سونا کے ساتھ اس کے پاس کوئی حاجت اصلیہ سے زائد مال ہو جیسے کچھ روپے یا اضافی برتن یا کپڑے وغیرہ تو اس پر قربانی واجب ہو جائے گی.
لہٰذا جن کے پاس ایک تولہ سونا یا چند تولے سونا ہو تو وہ اس مسئلے کا ضرور خیال رکھیں کہ عموماً ان پر قربانی واجب ہوجاتی ہے کیونکہ سونے کے علاوہ کچھ نہ کچھ اضافی سامان ضرور ہوتا ہے.
*(ماخوذ از بدائع الصنائع جلد 4 صفحہ 196 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، بہار شریعت حصہ 15 جلد 3 صفحہ 333 مکتبۃ المدینہ کراچی وغیرہ)*
*سوال 12:*
اگر صاحبِ نصاب مسافر، سفر سے گھر واپس پہنچ جائے تو کیا اب اس پر قربانی واجب ہوگی؟
*جواب :*
اگر صاحبِ نصاب مسافر ایامِ قربانی میں سفر سے گھر واپس پہنچ جائے تو اس پر قربانی کرنا واجب ہوگا اور اگر ایامِ قربانی کے بعد گھر واپس پہنچا تو قربانی کا وقت گزر جانے کی وجہ سے اس پر قربانی کرنا واجب نہ ہوگا۔
*(الھدایہ جلد 4 صفحہ 443، 444 مکتبہ رحمانیہ لاہور)*
*سوال 13:*
اگر کسی شخص پر قربانی واجب ہو اور وہ اپنی طرف سے قربانی کرنے کے بجائے اپنے ماں، باپ کی طرف سے قربانی کر دے تو کیا ماں باپ کی طرف سے کی گئی قربانی درست ہوگی یا نہیں ؟
*جواب :*
جس شخص کے اوپر خود قربانی واجب ہو اور وہ اپنی طرف سے قربانی کرنے کے بجائے اپنے ماں، باپ کی طرف سے قربانی کر دے تو ان کی طرف سے قربانی درست ہو جائے گی لیکن اس پر اپنی طرف سے قربانی کرنا واجب تھی اور اس نے اپنی طرف سے قربانی نہیں کی تو واجب کو چھوڑنے کی وجہ سے گناہ گار ہوگا اور اس کے سر سے اپنی قربانی کا بوجھ نہیں اترے گا.
*(فتاوی امجدیہ جلد 3 صفحہ 314 مکتبہ رضویہ کراچی، فتاوی فیض الرسول جلد 2 صفحہ 440 شبیر برادرز لاہور)*
*سوال 14:*
اگر کوئی شخص مالکِ نصاب ہو مگر اس کے پاس نقد رقم نہ ہو تو کیا اس پر قربانی واجب ہوگی ؟
*جوب :*
اگر کوئی شخص مالکِ نصاب ہو مگر اس کے پاس نقد رقم نہ ہو مثلاََ کسی کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا ہو لیکن نقد رقم نہ ہو تو اس پر قربانی واجب ہوگی لہذا وہ یا تو سونا بیچ کر قربانی کرے یا کسی سے قرض لے کر قربانی کرے.
*(فتاویٰ رضویہ جلد 20 صفحہ 370 رضا فاؤنڈیشن لاہور، فتاویٰ امجدیہ جلد 3 صفحہ 315 مکتبہ رضویہ کراچی)*
*سوال 15:*
اگر کسی کے پاس ایسی زمین ہو کہ جس پر وہ کاشتکاری کرتا ہو اور وہ زمین اس کی آمدنی کا ذریعہ ہو اور اس زمین کی قیمت نصاب کی حد تک پہنچ رہی ہو تو کیا اس پر قربانی واجب ہوگی ؟
*جواب :*
اگر کسی کے پاس صرف ایسی زمین ہو کہ جس پر وہ کاشتکاری کرتا ہو اور وہ زمین اس کی آمدنی کا ذریعہ ہو اور اس زمین کی قیمت نصاب کی حد تک پہنچ رہی ہو تو اس پر قربانی واجب نہ ہوگی.
*(ماخوذ از فتاویٰ رضویہ جلد 20 صفحہ 367 رضا فاؤنڈیشن لاہور)*
*سوال 16:*
اگر کسی کے پاس کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ وغیرہ ہوں تو کیا یہ حاجتِ اصلیہ میں شمار ہوں گے ؟
*جواب :*
اگر کسی کے پاس کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ وغیرہ ہوں اور وہ ان کو فرض علوم سیکھنے کے لیے استعمال کرتا ہو یا روز مرہ کے استعمال میں لاتا ہو خواہ روز مرہ کا استعمال گھریلو ہو یا کاروباری، تو یہ حاجتِ اصلیہ میں شامل ہوں گے اور اگر ان کا غیر ضروری استعمال کرتا ہوں تو یہ حاجتِ اصلیہ میں شامل نہ ہوں گے، اس صورت ان کو دیگر زائد سامان اور مال کے ساتھ جمع کرکے ان کی مالیت کو دیکھا جائے گا، اگر ان سب کی مالیت ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت تک پہنچ جائے تو قربانی واجب ہوگی ورنہ قربانی واجب نہ ہوگی.
*(ملخصا و مُرَمَّماً از فتاوی اہلسنت کتاب الزکوٰۃ صفحہ 124 مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 17:*
کیا شرعی فقیر پر قربانی واجب ہوتی ہے ؟
*جواب :*
شرعی فقیر پر صرف دو صورتوں میں قربانی واجب ہوتی ہے :
1- جب شرعی فقیر نے قربانی کی منت مانی ہو.
2 - جب شرعی فقیر نے قربانی کی نیت سے جانور خریدا ہو، (خاص اسی جانور کی قربانی اس پر واجب ہوتی ہے۔)
ان دو صورتوں کے علاوہ شرعی فقیر پر قربانی واجب نہیں ہوتی.
*(فتاوی عالمگیری جلد 5 صفحہ 291، 292 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)*
*نوٹ :* جو صاحبِ نصاب نہ ہو وہ شرعی فقیر کہلاتا ہے.
*(ماخوذ از بہارشریعت حصہ 5 جلد 1 صفحہ 924 مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 18:*
اگر شرعی فقیر کے پاس پہلے سے جانور موجود ہو اور اس نے اس میں قربانی کی نیت کرلی تو کیا اب قربانی واجب ہوجائے گی؟
*جواب :*
اگر شرعی فقیر کے پاس پہلے سے گھر میں جانور موجود ہو اور اس نے اس جانور میں قربانی کی نیت کرلی تو اس پر قربانی واجب نہیں ہو گی، ایسے ہی اگر اس نے باہر سے جانور خریدا اور خریدتے وقت قربانی کی نیت نہیں کی تھی بلکہ بعد میں قربانی کی نیت کی تو اس پر بھی قربانی واجب نہیں ہوگی.
البتہ ان دونوں صورتوں میں اگر قربانی کرے گا تو نفل کا ثواب پائے گا.
*(ردالمحتار علی الدرالمختار جلد 9 صفحہ 465 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ، فتاوی رضویہ جلد 20 صفحہ 452 رضا فاؤنڈیشن لاہور)*
*سوال 19:*
کیا حاجی پر بقرہ عید کی قربانی واجب ہوتی ہے ؟
*جواب :*
اگر حاجی مقیم (یعنی مسافر نہ ہو) اور مالدار (یعنی صاحبِ نصاب) ہو تو اس پر بقرہ عید کی قربانی واجب ہوتی ہے اور اگر حاجی مقیم نہ ہو بلکہ مسافر ہو تو اس پر بقرہ عید کی قربانی واجب نہیں ہوتی اگرچہ مالدار ہو.
*نوٹ :*
بقرہ عید کی قربانی کا حرم شریف میں ہونا ضروری نہیں بلکہ اپنے ملک میں بھی کسی کو کہہ کر کروائی جاسکتی ہے البتہ اس میں دن کا خیال رکھنا ہوگا کہ جہاں قربانی ہونی ہے وہاں بھی اور جہاں قربانی والا ہے وہاں بھی دونوں جگہ قربانی کے دن ہوں.
*(البحرالرائق جلد 2 صفحہ 606 مطبوعہ کوئٹہ، رفیق الحرمین صفحہ 194 مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*سوال 20:*
قربانی کے فضائل کیا ہیں؟
*جواب :*
قربانی کے فضائل بیشمار ہیں، جن میں سے بعض یہ ہیں :
1- جانور کے ہر بال کے بدلے میں ایک نیکی ملے گی.
*(جامع ترمذی جلد 3 صفحہ 162 رقم الحدیث: 1498 دارالفکر بیروت)*
2- قربانی نیکیوں کے پلڑے میں بروزِ قیامت رکھی جائے گی، جس سے قربانی کرنے والے کی نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوجائے گا۔
*(اشعۃ اللمعات جلد 1 صفحہ 654 مطبوعہ کوئٹہ)*
3- قربانی پل صراط کی سواری بنے گی.
*(مرقاۃ المفاتیح جلد 3 صفحہ 574 دارالفکر بیروت)*
4- قربانی کے خون کا پہلا قطرہ زمین پر گرتے ہی سارے گناہ معاف ہو جائیں گے.
*(السنن الکبریٰ جلد 9 صفحہ 476 رقم الحدیث: 19161 دارالکتب العلمیہ بیروت)*
5- خوش دلی سے کی گئی قربانی جہنم کی آگ سے رکاوٹ بنے گی.
*(المعجم الکبیر جلد 3 صفحہ 84 رقم الحدیث : 2736 دار احیاء التراث العربی بیروت)*
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
کتبہ
*ابواسیدعبیدرضامدنی*
09/07/2020
03068209672
*👈🤳🏻خود بھی پڑھیں اور بہ نیت ثواب دوسروں تک بھی پہنچائیں🤳🏻*
https://t.me/joinchat/AAAAAFG2o0-ENW8I0CZsOQ
*🤲دعا کیجیئے🤲دعا دیجیئے🤲دعا لیجیئے🤲علم دین حاصل کریں اور دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کریں🌹🤲🌳🤲❤🤲💚🤲🌳*
*بیان سننے کیلئے اس لنک پر کلک کریں اور چینل بھی سبسکرائب* 👇👇👇
https://www.youtube.com/channel/UCozd6j_NckxZnJcYJe0N6wQ
*نوٹ دینی مسائل سیکھنے کیلئے اس گروپ میں شامل ہو جائیں*
*🌸فیضان حضور صدر الشریعہ🌸*
*گروپ میں شامل ہو نے کیلئے نیچے دی آئی ڈیوں پر رابطہ کریں*
*اور اپنے اچھے مشورے بھی دے سکتے ہیں اور کچھ کمی نظر آئے وہ بھی بتائیں*
http://Wa.me/919326049045
http://Wa.me/919897759577
http://Wa.me/919027270234
http://Wa.me/917026351713
http://Wa.me/919838291162
✍🏻مولانا محمد رضا نوری
✍مولانا عبد الوارث رضوی
✍مولانا شاہ رخ مصباحی
✍مولانا غلام حسین رضوی
✍🏻حافظ محمد عاقب رضا
No comments:
Post a Comment