Wednesday, July 29, 2020

*💚فرش والے تیری شوکت کا علو کیاجانیں؛ الخ شعر کی تشریح

*💚فرش والے تیری شوکت کا علو کیاجانیں؛ الخ شعر کی تشریح💚*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

 السلام عليكم 
فرش والے تیری شوکت کا علو کیا  جانیں 
خسروا عرش پے اڑتا ہے  پھریرہ تیرا 
مفتیان اکرام اس شعر کی تشریح ترجمہ کر دیجئے 
املا میں کوئی غلطی ہوئی ہے براۓ کرم اصلاح فرمائیں؛
ا_______(🍅)_________
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ*
*الجواب بعون الملك الوھاب:*
پہلے مشکل الفاظ کے معانی ملاحظہ کرلیں؛؛
فرش والے:----- زمیں والے
شوکت:------- رعب ودبدبہ
علو:---------------- بلندی
خسروا :------------(عظمت وشوکت؛یہاں یہی مراد ہےیا)خسروایک بادشاہ کا نام بھی ہے اگر چہ یہاں مطلقا بادشاہ کے لئے بولاگیاہے جب کہ الف نداکا ہے؛ یعنی اے خدا کی خدائی کے بادشاہ؛
 پھریرا:------- جھنڈا؛علم؛
*"مفھوم وتشریح"*
یارسول اللہ  آپ کی عظمت کے جھنڈے توعرش پر لہرارہے ہیں؛ان فرش والوں کوکیاپتہ آپ کی عظمت وشان کیاہے؛
اللہ تعالی کا ارشاد ہے؛؛ورفعنالك ذکرك؛؛(الم نشرح٤)ہم نےآپ کی خاطر آپ کےذکرکو بلند کردیا؛ اور حدیث قدسی ؛  اذاذکرت ذکرت معی؛جہاں اور جب میرا ذکر ہوگا؛وہاں تیراذکر ہوگا کوسامنے رکھیں ؛اورپھر سرکاردوعالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  کی ولادت باسعادت کے وقت بروایت مواہب لدنیہ؛ اللہ تعالی نے ایک نور کاجھنڈا بدست جبریل امین علیہ السلام کعبہ کی صحت پر لگوایا؛ایک مشرق میں ؛ ایک مغرب میں؛یابروایت دیگرایک بیت المقدس پر ؛ ایک زمین وآسمان کے در میان؛ایک حضرت آمنہ کے گھر پر ؛اور ایک آسمانوں کے اوپر بیت المعمور پرجوخانہ کعبہ کی بالکل سیدھ پر ہے؛اور خانہ کعبہ جیسی ہی عمارت ہے؛اب جھوم کر پڑھیں ؛
"خسرواعرش پہ اڑتا ہے پھریراتیرا"
*(📕بحوالہ شرح کلام رضا فی نعت المصطفےصلی اللہ تعالی علیہ وسلم؛؛)*
المعروف 
*(📘؛شرح حدائق بخشش؛ ص* *٧٤\٧٥؛؛)*
*واللہ تعالی اعلم*  ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*محمد اختررضا قادری رضوی نیپال گنجوی خادم التدریس ناظم اعلٰی مدرسہ فیض العلوم سرکھیت نیپال*
*مورخہ5/6/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ☎️9815598240)*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________
792

No comments:

Post a Comment