Tuesday, July 7, 2020

بغیر دانت کے جانور کی قربانی کا حکم

*🌹بغیر دانت کے جانور کی قربانی کا حکم 🌹*

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید نے ایک بکرا خریدا جو سال بھر سے زائد کا ہے اور جملہ عیوب سے پاک ہے بعد میں معلوم ہوا کہ اس کے پیدائشی ہی دانت نہیں ہے آیا اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ پیدائشی دانت تھے بعد میں ٹوٹ گئے توکیا ایسے جانور کی قربانی جائز ہے کہ نہیں 
*🌹سائل محمد منظور عالم رفاقتی ممبرا🌹*
ا__________💠⚜💠___________
*و علیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*
*📝الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩*
صورت مستفسرہ میں اگر وہ بکرا گھاس وغیرہ کھانے کی صلاحیت رکھتا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے ورنہ نہیں 

📑جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بھار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں "جس کے دانت نہ ہوں اسی کے تحت حاشیہ میں ہے 
"یعنی ایسا جانور جو گھاس کھانے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو ہاں البتہ اگر گھاس کھانے کی صلاحیت رکھتا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے 
*( 📕جیساکہ "بحر الرائق ج:8/ص:323 )*
*( 📔اور" ھدایۃ شریف ج:2/ص:359)*
*( 📘اور"تبین الحقائق ج:6/ص:481 )*
*( 📙اور"فتاوی خانیہ ج:2/ص:334 )*
*(📓اور"فتاوی ھندیہ ج:5/ص:298"پر مذکور ہے)*

*(📚بھار شریعت ج:3/ح:15/ص:341/مطبوعہ المکتبۃ المدینہ)*

*🌹واللہ تعالیٰ اعلم🌹*
ا__________💠⚜💠___________
*✍🏻کــــــتـــــــبـــــہ*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
*🗓 ۵ اگست بروز سوموار ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطہ* https://wa.me/+919756464316
ا___________💠⚜💠__________
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________💠⚜💠___________

No comments:

Post a Comment