Friday, July 10, 2020

خوشی کے موقع پر تالیاں بجانا کیسا ہے؟

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
_____________________________

🔷 سوال:خوشی کے موقع پر تالیاں بجانا کیسا ہے؟
_________________________________
📚✍ الجواب بعون الملک الوھاب

تالیاں بجانا منع ہے۔تفسیرِ کبیر میں ہے:حضرتِ سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما فرماتے ہیں کہ کفار ِقریش برہنہ (بے لباس) ہو کر خانۂ  کعبہ کا طواف کرتے تھے اور سیٹیاں اور تالیاں بجاتے تھے۔(تفسیرِ کبیر، پ9، الانفال  ،  تحت الآیۃ:35،ج 5،ص481) بہارِ شریعت میں ناچنا اور تالی بجانا وغیرہ کو ناجائز فرمایا ہے۔(ماخوذ از بہارِ شریعت،ج3،ص511)

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
________________________________
📚 ماہنامہ فیضان مدینہ 1439

✍ کتبہ۔محمد عمران علی نعمانی رضوی قادری
📞9773617995📞

No comments:

Post a Comment