Wednesday, July 29, 2020

اپنے لئے عاجزی کے الفاظ جیسے گنہگار؛ فقیر؛ ناکارہ؛ وغیرہ بولناکیسا؟

*📢اپنے لئے عاجزی کے الفاظ جیسے گنہگار؛ فقیر؛ ناکارہ؛ وغیرہ بولناکیسا؟📢*

 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

 *🌹السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 🌹*
*علماۓ اہلسنت وجماعت سے ایک میرا سوال ہےکہ*
*اپنے لیۓ عاجزی کے الفاظ. مثلًا فقیر.گنہگار. ناکارہ. وغیرہ اِس لیۓ بولنا یا لکھنا کہ لوگ مُنکسَرُالمزاج سمجھیں.عاجزی کی تعریف کریں, ایسا لکھنا یا بولنا کیسا۔۔??* *براۓ کرم باحوالہ جواب عنايت فرمائیں*
*سائل محمد مشاھدرضاقادری*
*اسلامپور اتردیناجپور بنگال*
ا_______(📢)___________
*الشروع فی الجواب بعون الملک الوہاب؛*
عاجزی وانکساری اچھی چیز ہے حدیث میں اس کی بہت فضیلت ہےمگر اس شرط کے ساتھ کہ ظاہری وباطنی ایک جیسا ہو ظاہری تو بندہ جانتا ہے مگر باطنی کا علم اللہ کو ہے ہمیں یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اس کہ نیت کیا ہے بہر حال بندہ انکساری کے ساتھ قرب خدا اختیار کرتا ہےحضرت عبد اللہ ابن عمرؓ رضی اللہ تعالٰی عنھما سے روایت ہے کہ آپؐ نے فرمایا: ’’جو اللہ کے لیے تواضع اختیار کرتا ہے اللہ اس کے مرتبے کو بلند کرتا ہے۔ وہ اپنے نفس میں چھوٹا ہوتا ہے لیکن لوگوں کی نظروں میں عظیم ہوتا ہے۔ اور جو متکبر ہوتا ہے اللہ اس کے مرتبے کو پست کردیتا ہے۔ وہ اپنی نظروں میں بڑاہوتا ہے، جب کہ لوگوں کی نگاہوں میں ذلیل ہوتا ہے، یہاں تک کہ وہ لوگوں کے ہاں کتے اور خنزیر سے بھی زیادہ ذلیل ہوتا ہے۔‘‘ 
*(📕کنز العمال)*
عاجزی کسے کہتے ہیں؟
عاجزی یہ ہے کہ انسان اعلیٰ رتبہ ہوکر ادنیٰ رتبہ کے افراد کے ساتھ گھل مل جائے، انسان صاحب فضیلت ہوکر عام لوگوں سے نہ دور ہو اور نہ ان کو خود سے دور کرے
اس لئے حضرت عیاض بن حمار روایت کرتے ہیں:
*(ان رسول الله قال ما نقصت صدقة من حال وما زاد الله عبدا بعضوا الا عزا وما تواضع احد لله الا رفعه الله،، (رواه مسلم)*
*(📘رياض الصالحين، ج1، ص319)*

،،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مال سے صدقہ دینا مال میں کمی نہیں کرتا اور بندے کا معاف کرانا اور معذرت خواہ ہونے سے اللہ اس کی عزت کو بڑھاتا ہے اور اللہ کی رضا و خوشنودی کے لئے بندے کی تواضع و انکساری سے اللہ اسے درجہ فضیلت میں بلند کرتا ہے،، 
اگر کسی کی نیت یہ ہو کہ ہم عاجزی اس لئے پیش کریں تاکپ لوگ ہمیں اچھا سمجھیں یا واقعی منکسر المزاج جانیں جیسا کہ سوال میں وارد ہے تو یہ ریا ہے. 
ریاکاری یہ ہے کہ اللہ کے لئے عمل نہ کرکے دنیا والوں کو دکھانے کے لئے اپنی شہرت حاصل کرنے اور اپنی ناموری حاصل کرنے کے لئے عمل کرنا۔ اس کی وجہ سے عمل کا اجر و ثواب نہیں ملتا ہے۔
ایسے انسان کے لئے سخت وعید ہے مگر مسلمانوں کے بارے میں ہمیں اچھا گمان رکھنا چاہے.
*واللہ ورسولہ اعلم بالصواب؛*
 ا________(🖊)________
*کتبــہ؛*
*محمد شہروز عالم رضوی اکرمی خادم التدریس والافتاء دارالعلوم  قادریہ حبیبیہ  فیل خانہ  ہوڑہ  کلکتہ  بنگال؛*
*مورخہ؛29/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9883016746)*
ا_________(🖊)___________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)___________
785

No comments:

Post a Comment