*❣️قبرستان میں جگہ کی قلت ہونے پر پرانی قبر کھود کر مردے کو دفن کرناکیسا؟❣️*
الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
قبرستان میں جگہ کی قلت کی وجہ سے پرانی قبرکو واپس کھود کر میت کو دفن کیا جاتا ہے - تو ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
سائل : ڈاکٹر ساحل ملک اشرفی گجرات ؛ا________(❣️)___________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛* واقعی میں اگر پورا قبرستان بھرگیا ہے تو پرانی قبر کھود کر میت دفن کرنا جائز ہے -
فتاویٰ رضویہ میں ہے پرانا مقبرہ بالکل بھر گیا اور اس میں کہیں قبر کی جگہ نہ رہی تو کہنہ قبور میں دوسرے میت کو دفن کرنا درست ہے - اور قبر جدید کو کھود کر اس میں دوسری میت کو دفن کرنا درست نہیں ہے شامی میں ہے وقال الزیلعی ولو بلی المیت وصار ترابا جاز دفن غیرہ فی قبرہ وزرعہ والبناء علیہ الخ اس کے بعد تاتار خانیہ سے یہ نقل کیا ہے کہ باوجود دوسری جگہ خالی ملنے کے ایسا کرنا بلاضرورت ایسا کرنا اچھا نہیں ہے - پس مدار ضرورت وعدم ضرورت پر ہے - اگر ضرورت ہو پرانی قبر میں میت کو دفن کرنا بلا کراہت درست ہے اور اگر ضرورۃ کچھ نہ ہو بلکہ دوسری جگہ صاف وخالی ہو تو اگرچہ پھر بھی درست ہے مگر غیر اولٰی مکروہ تنزیہی
*(📗ج: 4 ، ص : 104/103) قدیم)*
*واللہ تعالیٰ اعلم*
ا_________(🖊)__________
*کتبہ؛*
*عبدالستاررضوی فیضی ارشدی خادم التدریس والافتاء دارالعلوم ارشدالعلوم عالم بازار کلکتہ بنگال؛*
*مورخہ؛1م10/6/2020)*
*رابطہ📞9007644990)*
ا_________(📍)__________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)__________
799
No comments:
Post a Comment