Wednesday, July 29, 2020

زید اپنی غلطی مان کر معافی مانگ لی بکرمعاف نہیں کررہاہے تو کیاحکم ہے؟

*🍅زید اپنی غلطی مان کر معافی مانگ لی بکرمعاف نہیں کررہاہے تو کیاحکم ہے؟🍅*

 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

سوال ۲ ایک شخص سے غلطی ہوگئی ہے اور وہ اپنی غلطی مان کے معافی مانگ رہا ہیں لیکن سامنے والا شخص معاف نہ کرے تو اسکی توبہ قبول ہوگی یا نہیں ؟
سائلہ ۔۔۔۔ بنت عبداللہ ، ہبلی
ا_______(🍅)___________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
توبہ صادقہ کے بعد کوئی گناہ باقی نہیں رہتا
*(🖋️حضرت امام ابن ماجہ قزوینی علیہ الرحمہ اپنی سند حسن سے حدیث پاک روایت کرتےہیں)*
*” قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ “*
*{📘سنن ابن ماجہ ج٥ ص٣٢٠ ، مطبوعۃ دار الرسالۃالعالمیۃ}*
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشادفرمایا : گناہ سے توبہ کرنےوالا اس شخص کی طرح ہوجاتاہے جس نے گناہ نہ کیاہو “
جو اپنی غلطی مان کر معافی مانگے اورسامنے والا بلا عذرشرعی پھربھی معاف نہ کرے تو اس کیلئے حدیث پاک میں سخت وعید آئی ہے
*(📙سرکاراعلیحضرت محقق بریلوی رضی اللہ عنہ فرماتےہیں)*
*” جس سے اس کابھائی معافی چاہےگا اور وہ بلاعذر شرعی معاف نہ کرےگا تو حدیث میں فرمایاکہ اسے روز قیامت حوض کوثر پر میرےپاس حاضرہونا نصیب نہ ہوگا “*
*{📙فتاوی رضویہ سوفٹوئر ج٧ ص ١٩٥}*
شخص مذکور اگر واقعی اپنی غلطی مان رہاہے اور معافی مانگ رہاہے تو امیدہےکہ سامنےوالےکے معاف نہ کرنے کے باوجود اس سے مواخذہ نہ ہوگا
*واللہ اعلم بالصواب*
٤ شوال المکرم ١٤٤١ ھ
ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*محمد  شکیل  اختر  قادری برکاتی  شیخ الحدیث  بمدرسةالبنات  مسلک اعلی حضرت  قربان  شاہ  ولی  نگر صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ29/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7795812191)*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________
786

No comments:

Post a Comment