Wednesday, July 22, 2020

❣️ماں کےحکم کی اطاعت نہ کرنے کا انجام

*❣️ماں کےحکم کی اطاعت نہ کرنے کا انجام❣️*

السلام علیکم 
کیافرماتے ہے علماء اکرام اس مسئلے کے بارے میں کے حضور ﷺ نے بنی اسرائیل کے ایک کے شخص جن کا نام شاید جریج تھا ان کے بارے میں فرمایا کہ وہ نماز میں تھے ان کی والدہ نے آواز لگائی تین بار آے نہیں ان کی والدہ نے بددعا دی کے تیرے اوپر زنا کی تہمت لگے پھر اس کے بعد ان پر تہمت بھی لگی کیا یہ کسی صحیح حدیث سے ثابت ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عطا فرمائے
 
*🔸سائل محمّد سلمان رضا🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُاَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*الجواب بعون الملک الوہاب*
جی ہاں یہ واقعہ حدیث شریف سےثابت ہے
ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اگلی امت کے مشہور و معروف ولی حضرت جریج علیہ الرحمہ کا واقعہ بیان فرمایا کہ وہ عبادت گزار تھے اپنی عبادت خانے میں ہی اللہ کی تسبیح و تحمید اور اس کے ذکر میں مشغول رہتے تھے ایک دن جب وہ نماز میں مصروف تھے ان کی والدہ انہیں بلانے آئیں اور جریج کہکرآوازدیا
یہ دل میں سوچنے لگے بارالہٰا: میری ماں ہے اور میری نماز میں کیا کروں ؟ ماں کا کہنا مانو یا نماز پڑھو؟ کچھ دیر اسی کشمکش میں پریشان رہے آخر سوچ بچار کر کے فیصلہ کیا پھر نماز میں مشغول ہو گئے اور ماں انتظار کر کے چلی گئی وہ دوسرے روز پھر انہیں بلانے آئی اور آواز دیا اۓجریج! مگر وہی کچھ سوچ کر نماز میں لگ گئے اور ماں کی بات نہ سنی بیٹے کے اس برتاؤ سے ماں کو رنج ہوا توماں نےخدا کی بارگاہ میں یہ بد دعا کر دی
*اللھم لاتمتہ حتی ینظرالیٰ وجوہ المٶسمات،،*
الہی ! جریج جب تک کسی بدکار کا منہ دیکھ لے اسے وفات نہ دینا
بنی اسرائیل میں جریج اور ان کی عبادت کا خوب چرچا ہو چلا تھا ایک فاحشہ عورت جو حسن و جمال میں یکتا ہونے کی وجہ سے) جس کے حسن کی کہاوت کہی جاتی تھی جریج کے سامنے اپنے ناپاک ارادے کے ساتھ آئی مگر جریج نے اس کی طرف توجہ نہ کی وہ ایک چرواہے کے پاس آئی اس بےحیا نے اسے اپنے اوپر قابودیا یہ تو وہ اس کے ساتھ بدی میں ملوث ہوا جس سے وہ حاملہ ہو گئی جب بچہ پیدا ہوا تو اس نے کہا کہ یہ بچہ جریج کا ہے اتنا سنتے ہی لوگ برہم ہوگئے اور آکر جریج کا عبادت خانہ ڈھا دیا اور انہیں مارنےلگےجریج نےپوچھاتم لوگ یہ کیا کر رہے ہو انہوں نے کہا تم زناکارہو فلاں فاحشہ کےشکم سےتیری بدکاری کے باعث بچہ پیدا ہوا ہے جریج نے پوچھا وہ بچہ کہاں ہے لوگ اسے لے کر آئے تو جریج نے ان سے مہلت لیکر نماز پڑھی پھر بچے کے پاس آۓ
*فطعن فی بطنہ وقال یاغلام من ابوک قال فلان الرّاعی "*
(جریج) نے اس کے پیٹ میں انگلی ماری اور کہااےبچے تم کس کے نطفے سے ہو؟ تو اس فاحشہ عورت کے پیٹ میں سے بچے کی آواز آئی فلاں چرواہے کا
لوگ جدید کی کرامت و پاکدامنی دیکھ کر بے حد نادم اور شرمندہ ہوئے اور جریج کو بوسہ دینے اور ان کی بزرگی سے برکت حاصل کرنے لگے انہوں نے کہا ہم تمہارا عبادت خانہ کعبہ سونے کا بنائیں گے جریج نے کہا نہیں اسے پہلے کی طرح مٹی کا بنادوتوانہوں نےویسا ہی بنادیا
*(مسلم شریف)*
*(📚حوالہ برکات شریعت ح١ ص٤٢١تا٤٢٣ )*

🖍️سبق ... حضرت جریج نفل نماز پڑھ رہے تھے وہ نماز مختصر کرکے ماں کے حکم کی بجاآوری کے لئے حاضر ہوسکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہ کر کے ماں کو تکلیف پہنچائی ان کے نتیجے میں انہیں ایسا شرمناک حالات کا سامنا کرنا پڑا کہ ان جیسےتارک الدنیا کےلئے اس سے زیادہ شرمناک واقعہ نہیں ہو سکتا
اور وہ بدنصیب لوگ جو ماں باپ کو ستاتے ہیں ہیں ان کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں ان کو مارتے ہیں ظلم و تشدد کے پہاڑتوڑتے ہیں ان کا کیا عالم ہوگا اللہ ورسول جانے

*🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻شرف قلم عبید اللہ رضوی بریلوی صاحب قبلہ خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج ضلع بریلی شریف یوپی*
*🗓 ۲۹ ذی القعدہ ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۲١ جولائی ٠٢٠٢؁ء بروز منگل* https://wa.me/+919568246389
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مولانا جابرالقادری صاحب قبلہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

No comments:

Post a Comment