Tuesday, July 7, 2020

غصّے کی حالت میں طلاق دینے سے طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟

*🕳غصّے کی حالت میں طلاق دینے سے طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟🕳*
*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*🌷ســـــوال👇*
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ھذا کہ بارے میں کہ "زید اپنی بیوی زینب کو اپنے موبائل سے مائکے فون کرنے سے منع کرتا ہے کہ تم اس موبائل سے مائکے فون نہیں کروگی ، لیکن زینب نے اسی موبائل سے اپنے مائکے فون کی ، تو زید آیا اور کہا کہ تم اس طرح نہیں مانوگی ، اس گھر میں تمہاری مرضی چلنے والی نہیں ہے اپنی مرضی تم اپنے مائکے میں چلانا تو زینب نے کہا چھوڑ دو تب اسی وقت زید نے غصّہ میں کہا تب جا ایک طلاق، دو طلاق، تین طلاق"-تو ایسی صورت میں طلاق واقع ہوگی یا نہیں ؟برائے کرم مدلل ومفصل جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی -
*السائل=== محمد غفران رضا جھارکھنڈ*  

*ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*گوگل پرپڑھنے کےلئےاِس لنک پر کلک کریں👇*
*https://ajharigroup.blogspot.com*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*📜الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوھاب*
طلاق مغلظہ (یعنی تین طلاق واقع ہو گئیں) اب وہ عورت اس پر حرام، اور اس کے لئے اجنبیہ بن گئی، اس لئے کہ غصّے کی حالت میں بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، بلکہ عموماً لوگ غصّہ ہی میں طلاق دیتے ہیں، 
*فتاویٰ شامی میں غایتہ البیان سے ہے " یقع طلاق من غضب " (ج ٣ صفحہ ٢٤٤)* 

*لہذا_________!!*
 دونوں ایک دوسرے سے الگ رہیں، میاں بیوی کے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں، اگر یہ ایسا نہ کریں تو سب مسلمان ان کا بائکاٹ کریں،،"
*📓((فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم صفحہ 11))*
*📓((فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول، کتاب الطلاق، صفحہ 583))*

*اب_____________↓↓↓*
اگر وہ شخص اس عورت کو دوبارہ اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے تو پہلے دوسرے سے حلالہ کروائے، پھر از سر نو نکاح کرے,
 *خدائے تعالیٰ کا فرمان ہے____!!*
 *(" فان طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره ")*
*(پ ٢ ع ١٣)* 
 
اورجیساکہ حـضــور صــدر الشــریعـہ بــدر الطــریقـہ حضـرت عـلامــہ امـجــد عــلی خــان اعــظمـی علیہ الرحمۃ والرضوان مشہور زمانہ کتاب بہـــار شـــریعــت میں تحریر فرماتے ہیں کہ"جس عورت کو تین سے کم طلاق بائن دی ہے اس سے عدت میں بھی نکاح کر سکتا ہے اور بعد عدت بھی،، اور تین طلاقیں دی ہوں یا لونڈی کو دو تو بغیر حلالہ نکاح نہیں کر سکتا،.(الی الآخر)
*📓((بہار شریعت حصہ 8 صفحہ نمبر 177"))*
اور حلالہ کی صورت یہ ہے کہ۔۔۔اگر عورت مدخولہ ہے تو طلاق کی عدت پوری ہونے کے بعد عورت کسی اور سے نکاح صحیح کرے اور یہ شوہر ثانی اس عورت سے کم سے کم ایک بار وطی بھی کرے،  اب اس شوہر ثانی کے طلاق یا موت کے بعد عدت پوری ہونے پر شوہر اول سے نکاح ہو سکتا ہے،، اور اگر عورت مدخولہ نہیں ہے تو شوہر اول کے طلاق دینے کے بعد فوراً دوسرے سے نکاح کرسکتی ہے، اس کے لئے عدت نہیں،، اگر شوہر ثانی ‌نے بغیر ہمبستری طلاق دے دی یا مرگیا  تو حلالہ صحیح نہیں ہوگا، کما فی حدیث العسیلہ،،
*📓((بہار شریعت حصہ آٹھ صفحہ نمبر 177 مطبوعہ دعوت اسلامی"))*

⁩اور رہی بات عدت کے بارے میں۔۔۔فتاویٰ قاضی خاں میں ہے طلاق والی مدخولہ عورت اگر حاملہ آئسہ اور نابالغہ نہ ہو تو اس کی عدت تین حیض ہے خواہ یہ تین حیض تین ماہ یا تین سال یا اس سے زیادہ میں آئیں،،
*📓قرآن مجید پارہ ٢ رکوع ١٢ میں ہے👇*
*_("والمطلقات يتربصن بأنفسهن ثلثة قروء-"📖)_*
اور اگر حاملہ عورت ہو تو اس کی عدت وضع حمل ہے،،

*📓((فتاوی فقیہ ملت جلد دوم باب العدت صفحہ نمبر 63"))*

*اب_____________↓↓*
وہ عورت بعد عدت کسی سے بھی نکاح کر سکتی ہے' بشرطیکہ وہ محرمات یا رضاعت وغیرہ،، یا کوئی وجہ مانع نکاح نہ ہو, اللّٰہ تعالیٰ نے بیان محرمات کے بعد فرمایا کہ

*_(📖"واحل لکم ماوراء ذالکم "📖)_*
*📓((قرآن مجید پارہ 5 آیت نمبر 1"))*

*واللّٰہ تبارک تعالیٰ اعلم بالصواب* 
*المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضــرت علامــہ ومــولانا محمـد اختــر رضـا نـوری صــاحــب قبلــہ مدظلــہ العالــی والنورانی بہادر گنج ضلع کشـــــن گنج بہار*
*(مــــــورخــــــہ:👈 7/05/2020)*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*🌹رابـــطـــہ نـــمـــبـــر 👇*
*📲+91 7782988809*

*ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجوابـــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
رابطہ نمبر 👇
*https://wa.me/+917860124553*
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*المنتظمین!!!محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ*
*مـحـمّـد رضــا بـرکاتـی مقـام جـئےنـگـرضـلـع روتـہـٹ(نیپــال)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*

No comments:

Post a Comment