*💚نفل کا ایک روزہ رکھناکیسا؟💚*
الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia
السلام علیکم و رحمت الله وبرکاته
*کیا فرماتے هیں علماۓ کرام و مفتیان عظام مسله ذیل کے بارے میں کے نفل ایک روزه رکھنا کیسا هے براۓ کرم مدلل جواب عنایت فرماں کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں*
*سائل:محمد کونین رضا بنگال*
ا________(💚)__________
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الجواب بعون الملک الوہاب؛*
نفلی روزہ تنہا رکھنے میں کوئی حرج نہیں مگر تنہا سنیچر کے دن نفلی روزہ نہ رکھیں کیوں کہ یہود یوم السبت کی تعظیم کرتے ہیں تو ان کی مشابہت لازم آتی ہے اسی طرح خاص جمعہ کے دن روزہ نہ رکھیں اس سے پہلے یا بعد میں ایک روزہ اور ملا کر رکھ لیں تو اچھا ہے ۔
حدیث پاک میں آتا ہے
،، *(📕لایصوم أحدکم یوم الجمعة إلا أن یصوم قبلہ أو یصوم بعدہ - لاتصوموا یوم السبت إلا فیما افترض اللہ علیکم فإن لم یجد أحدکم إلا لحاء عنبة أو عود شجرة فلیمضغہ قال ابو عیسی:)*
ہذا حدیث حسن، ومعنی کراہتہ فی ہذا أن یخص الرجل یوم السبت بصیام لأن الیہود تعظم یوم السبت،، (ترمذی شریف)
اور فقہاء احتیاطاً فرماتے ہیں کہ ایک روزہ اس سے اول یا اس کے بعد رکھ لے ، اگر تنہا رکھے تو کچھ حرج نہیں ۔
*(📘قال الشامی فی کتاب الصوم فکان الا حتیاط ان یضم الیہ یوما اخر (الی ان فال)لان فیہ وظائف فلعلہ اذا صام ضعف عن فعلھا۔)*
*واللہ ورسولہ اعلم بالصواب؛* ا________(🖊)________
*کتبــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شہروزعالم رضوی اکرمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ ہوڑہ کلکتہ بنگال؛*
*مورخہ؛9/4/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ🖊*
*رابطہ؛📞9883016746)*
ا_________(🖊)___________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین؛الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)___________
505
No comments:
Post a Comment