اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
-----------------------------------------
سُوال : جوپورے قراٰنِ پاک کی نہیں فَقَط اُس کے کسی حصّے کی توہین کرے مَثَلاً کہے : اللہ عَزَّوَجَلَّ کو چاہئے تھا کہ سُورۂ لَہَب نازِل نہ فرماتا ۔
======================
📚 الجواب بعون الملک الوھاب
✍ اِس قَول میں ربِّ کریم عَزَّوَجَلَّ پر اعتِراض ہے اور یہ کفر ہے ۔ یاد رکھئے ! جوشخص قراٰن شریف یا اس میں سے کسی حصہ کی توہین کرے یا اس کو گالی دے یا اس کا انکار کرے یا اس کے کسی حَرف کا یا کسی آیت کا انکار کرے یا اس کوجُھٹلائے یا اس کے کسی حصہ یاکسی حکم کو جھٹلائے جس کی اس میں تَصریح کی گئی ہے یا جس کی اس میں نفی کی گئی(یعنی انکار کیا گیا) ہے اُس کو ثابِت کرے یا جس کو اس میں ثابِت کیا گیا ہے ، اُس کی نفی (یعنی انکار) کرے حالانکہ وہ انکار کرنے والا اس کو جانتا ہے یا اس میں کچھ شک کرتا ہے تو وہ بالاجماع علمائے کرام کے نزدیککافر ہے ۔
📚کفریہ کلمات کے بارے میں سوال و جواب۔رسالہ ۔دعوت اسلامی
✍ کتبہ۔حضرت مولانا محمد عمران علی نعمانی رضوی قادری صاحب قبلہ
📞9773617995📞
🔘 المشتھر ۔فلاح دارین گروپ۔
علماۓ اہلسنت کیلۓ جواٸن ہونے کیلۓ رابطہ کریں 👇
📲9773617995📱
No comments:
Post a Comment