اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
<><><><><><><><><<><><>
سُوال : ولید نے غلطی کی، اِس پر نوید نے اُس کی اصلاح کیلئے
آیاتِ کریمہ و احادیثِ مبارَکہ سنا ئیں اِس پرولید آیات واحادیث کے بارے میں بولا : ’’ یہ کوئی چیز نہیں ہے ۔ ‘‘ ولید مسلمان رہا یا نہیں ؟
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
📚 الجواب بعون الملک الوھاب
✍ ولید مسلمان نہ رہا ۔ اِسی طرح کے ایک سُوال کے جواب میں میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : اس کا قراٰن و حدیث کے مُتَعَلِّق یہ کہنا کہ، ’’ یہ کوئی چیز نہیں ہے ، ‘‘ یہ تو خالِص ایسا کُفر ہے جس پر مُرتَدوں والے اَحکام جاری ہوتے ہیں ، لہٰذا اِس پر تجدیدِ اسلام ضَروری ہے اور مسلمان ہو کر عورت کی رِضا مندی سے دوبارہ اس سے نکاح کرے ، اگر اس سے نکاح پر راضی نہ ہو تو بیوی کو اختِیار ہے کہ وہ عدّت پوری کر کے کسی اور سے اپنی مرضی کے مطابِق نکاح کرے ۔ واللّٰہُ سبحانہٗ وتعالٰی اعلم ۔
📚 بحوالہ (فتاوٰی رضویہ ج۱۳ ص ۶۵۴)
📚کفریہ کلمات کے بارے میں سوال و جواب۔رسالہ ۔دعوت اسلامی
✍ کتبہ۔حضرت مولانا محمد عمران علی نعمانی رضوی قادری صاحب قبلہ
📞9773617995📞
🔘 المشتھر ۔فلاح دارین گروپ۔
علماۓ اہلسنت کیلۓ جواٸن ہونے کیلۓ رابطہ کریں 👇
📲9773617995📱
No comments:
Post a Comment