اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^^
🔷 سُوال : کیا کراماً کاتبین دل کی نیّتوں کو بھی جان لیتے اور اُن کو تحریر فرما لیتے ہیں ؟
****************************
📚 الجواب بعون الملک الوھاب
✍ جی ہاں ۔ اِس ضمن میں حدیثِ قُدسی مُلا حظہ فرمایئے چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا ابو ہُریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہوا کہ مدینے کے سلطانِ، سردارِ دوجہان، رحمتِ عالمیان ، سرورِ ذیشان ، محبوبِ رحمٰن عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ عالیشان ہے : اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے : ’’ جب میرا بندہ کسی گناہ کا ارادہ کرے اور اُس پر عمل نہ کرے تو اس کو مت لکھو اور اگر وہ اس پر عمل کرے تو اُس کا ایک گناہ لکھ لو ۔ اور اگر وہ نیکی کا ارادہ کرے اور اس پر عمل نہ کرے تو ایک نیکی لکھ لو اور اگر وہ اس پر عمل کرے تو دس نیکیاں لکھ لو ۔ ‘‘ ایک اور روایت کے مطابق اللہ کے پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب، طبیبوں کے طبیب ، عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ملائِکہ عرض کرتے ہیں : پروردگار ! تیرا بندہ گناہ کرنے کا ارادہ کر رہا ہے ۔ حالانکہاللہ عَزَّوَجَلَّ کواس بات پر خوب بصیرت ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے : ’’ اس کا انتِظار کرو، اگر یہ اس گناہ کو کرے تو اس کاگناہ لکھو اور اگر اس کو ترک کر دے تو اس کی ایک نیکی لکھ لو، کیونکہ اس نے میری وجہ سے اِس گناہ کو ترک کیا ہے ۔ ‘‘
📚 بحوالہ(صَحِیح مُسلِم ص۷۹ حدیث ۲۰۳، ۲۰۵)
📚کفریہ کلمات کے بارے میں سوال و جواب۔رسالہ ۔دعوت اسلامی
✍ کتبہ۔حضرت مولانا محمد عمران علی نعمانی رضوی قادری صاحب قبلہ
📞9773617995📞
🔘 المشتھر ۔فلاح دارین گروپ۔
علماۓ اہلسنت کیلۓ جواٸن ہونے کیلۓ رابطہ کریں 👇
📲9773617995📱
No comments:
Post a Comment