Saturday, June 20, 2020

سورج گہن کی نماز کا طریقہ اور اہم معلومات

🌒 *سورج گہن کی نماز کا طریقہ اور اہم معلومات*🌒

✒️سوال :کیا 21جون بروز اتوار حکو سورج گہن ہے؟ .... سورج گہن کی نماز کا طریقہ اور نیت  کس طرح کریں؟ ..... سورج گہن کے وقت کیا کرے کیا نہ کریں؟؟؟ حاملہ عورت سے متعلق  بہت ساری من گھڑت باتیں مشہور ہیں اسلام اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ جواب عطا فرمائیں کرم ہو گا؟
👏سائل : *محمد اظہر الدین نوری* املنیر

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

✒️جی ہاں 21 جون بروز اتوار کو سورج گرہن ہے اس کا ٹائم آپ انٹرنیٹ سے معلوم کر لیں.... 

📚کسوف کا معنی سورج گرہن اور خسوف کا معنی چاند گرہن ہے۔

📚حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں جس دن (آپ کے صاحبزادے) حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو سورج گرہن لگا۔ لوگوں نے کہا : ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات کی وجہ سے سورج گرہن لگا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اس پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اﷲِ. لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَّلَا لِحَيَاتِهِ. فَإِذَا رَأْيْتُمُوْهَا فَافْزَعُوْا لِلصَّلَاةِ.

📚مسلم، الصحيح، کتاب الکسوف، باب صلاة الکسوف، 2 : 619، رقم : 901

’’بے شک سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں کسی کے مرنے جینے سے ان کو گرہن نہیں لگتا پس جب تم ان نشانیوں کو دیکھو تو نماز پڑھو۔‘‘

*نماز کسوف کا طریقہ*
جب سورج گرہن ہو تو چاہئے کہ امام کے پیچھے دو رکعتیں پڑھے جن میں بہت لمبی قرات ہو اور رکوع سجدے بھی خوب دیر تک ہوں، دو رکعتیں پڑھ کر قبلہ رُو بیٹھے رہیں اور سورج صاف ہونے تک اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں۔

*سورج گرہن کی نماز کی نیت* : نیت کی میں نےدو رکعت نماز نفل کسوفِ شمس کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، پیچھے اس امام کے، رُخ میرا قبلہ کی طرف، اَﷲُ اَکْبَر۔
 سورج گرہن کے وقت اس کی شعاؤں سے حاملہ عورت اور آنکھوں کو نقصان پہنچنے کا تعلق طب سے ہے نہ کہ شریعت سے، چنانچہ بعض اطباء کہتے ہیں کہ اس وقت حاملہ عورت نہ کھلی فضا میں نکلے، نہ آسمان کی طرف دیکھے، نہ دھار والی چیز استعمال کرے اور نہ آگ کے پاس جائے کہ اس سے حمل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، اس لئے ان کی ہدایت کو شرعی حکم نہ سمجھتے ہوئے احتیاط کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے، تاہم شرعی اعتبار سے سورج گرہن ہونا ﷲ تعالی کی نشانی ہے، ﷲ تعالی اپنے بندوں کو یہ بتلانا چاہتا ہے کہ سورج لائق عبادت نہیں، بلکہ یہ بھی ﷲ تعالی کے حکم کا پابند ہے، جب ﷲ تعالی اس کی روشنی کو ختم کردے تو سورج میں اتنی طاقت وقدرت نہیں کہ وہ اپنے اندر روشنی پیدا کرے، چنانچہ جب سورج گرہن ہو تو ﷲ تعالی کی طرف متوجہ ہو اور خوب استغفار کرے اور نماز و دعا میں لگے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم

*محمدرضا مرکزی*
خادم التدریس والافتا
*الجامعۃ القادریہ نجم العلوم* مالیگاؤں


No comments:

Post a Comment