🌹ایک اور نیا کلام آپ تمامی احباب کے حوالے🌹
مرے آقا کی آمد پر چراغاں کر مرے بھائ
بنے جنت نشاں تاکہ ترا بھی گھر مرے بھائی
اگر تو چاہتا ہے رب سے مل جائے تجھے جنت
تو ہر پل مصطفی سے ہی محبت کر مرے بھائ
خدا ہرگز نہ بخشے گا نہ ہو دل میں محبت گر
دل وجاں سے مرے آقا کی چاہت کر مرے بھائ
مرے آقا کی آمد پر جو سر اپنا پٹکتے ہیں
انہیں اک پل میں اپنے دل سے کر باہر مرے بھائ
مدینے کی زیارت کا بہت ارمان ہے لیکن
مگر حالات نے رکھا ہے دل توڑ کر مرے بھاٸ
جسے دنیا میں ہے عمران محبت اپنے آقا سے
اسے اپنے سے ہر گز دور تو نہ کرمرے بھاٸ
✍ از قلم۔ عمران علی
No comments:
Post a Comment