جسے میرے آقا کی چاہت نہیں ہے
مجھے اسکی ہرگز ضرورت نہیں ہے
اسے اپنے سینے سے کیسے لگاٶں
محمد سے جسکو محبت نہیں ہے
اگر اس میں طیبہ کی حسرت نہیں ہے
مجھے ایسے دل کی ضرورت نہیں ہے
ہمیشہ جلے گا وہ دوزخ میں واللہ
جسے مصطفی سے عقیدت نہیں ہے
اسے کبریا بھی نہ بخشے گا عمراں
جسے میرے آقا سے الفت نہیں ہے
No comments:
Post a Comment