اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>>
🔷 سُوال : نبی کے علمِ غیب کا منکر مسلمان ہے یا کافر ؟
<<<<<<<<<<<<<<<<<<<<<<<<
📚 الجواب بعون الملک الوھاب
✍ علم غیب کا انکار کرنا بعض صورَتوں میں کُفر ہے بعض صورَتوں میں گمراہی ، بعض صورتوں میں نہ کفر ، نہ گمراہی ، نہ فسق یعنی کچھ بھی حکم نہیں ان تمام صورتوں کی تفصیل درج ذیل ہے چنانچِہ حضرتِ علّامہ سیّد عبدالرحمن رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ لکھتے ہیں :
{1} اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی عالمِ بالذات ہے بے اُس کے بتائے ایک حَرف کوئی نہیں جان سکتا ۔
{2} رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور دیگر انبیائے کرام عَلَيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کواللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے بعض غُیُوب کا علم دیا ۔
{3} رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا علم اوروں سے زائد ہے (جیسا کہ مسلمانوں کا عقیدہ ہے )، ابلیس کا علم معاذاللہ علمِ اقدس سے ہر گز وسیع تر نہیں (بلکہ اس کا علمِ اقدس کے ساتھ کوئی مقابلہ ہی نہیں ) ۔
{4} جو علم اللہ عَزَّوَجَلَّ کی صِفتِ خاصّہ(یعنی مخصوص صِفت) ہے جس میں اُس کے حبیب محمدٌ رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو شریک کرنا بھی شرک ہو وہ ہرگز ابلیس کے لئے نہیں ہوسکتا جو ایسا مانے قَطعاً مشرک کافِر ملعون بندۂ ابلیس ہے ۔
{5} زید و عَمرو ہر بچّے ، پاگل، چَوپائے کو علم غیب میں محمدٌرَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مُماثِل(برابر) کہنا حضورِ اقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صَریح (کھلی ) توہین اورکُھلا کفر ہے ۔ یہ(یعنی اوپر بیان کردہ پانچوں نمبروں کے ) سب مسائل ضَروریاتِ دین سے ہیں اور اُن کا منکِر(انکار کرنے والا)، ان میں ادنیٰ(معمولی) شک لانے والا قَطْعاً کافر ۔ یہ قِسم اوّل ہوئی ۔
{6} اولیائے کرام نَفَعنَا اللّٰہُ تَعَالٰی بِبَرَکاتِہِمْ فِی الدَّارَیْن(اللہ عَزَّوَجَلَّ دونوں جہاں میں ان کی برکتوں سے ہمیں مالامال کرے ) کو بھی کچھ عُلومِ غیب ملتے ہیں مگربَوَساطتِ رُسُل علیہم الصلٰوۃ وَالسّلام(یعنی رسولوں کے ذریعے ) ۔ مُعتزِلہ (نامی باطِل فرقہ)خَذَ لَہُمُ اللّٰہُ تَعالٰی (
📚کفریہ کلمات کے بارے میں سوال و جواب۔رسالہ ۔دعوت اسلامی
✍ کتبہ۔حضرت مولانا محمد عمران علی نعمانی رضوی قادری صاحب قبلہ
📞9773617995📞
🔘 المشتھر ۔فلاح دارین گروپ۔
علماۓ اہلسنت کیلۓ جواٸن ہونے کیلۓ رابطہ کریں 👇
📲9773617995📱
No comments:
Post a Comment