Saturday, November 28, 2020

غیر مسلم سے قرض لیا اور وہ مرگیا وارثین بھی نہیں ہے تو کیاحکم ہے؟💚*

*💚غیر مسلم سے قرض لیا اور وہ مرگیا وارثین بھی نہیں ہے تو کیاحکم ہے؟💚*

 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia


سوال______؟؟
ایک مسلم بھائی نے ایک غیر مسلم سے کچھ رقم بطور قرضہ لیا_____
ابھی قرض لوٹانا باقی تھا اور غیر مسلم قرض خواہ مر گیا ہے _
غیر مسلم قرض خواہ کے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے تو اب مسلمان بھائی اسکی رقم لوٹانا چاہتا ہے تو کیا کریں________

سائل____
ایک مسلم بھائی 
لندن
ا_______(💚)___________
*الجواب بعون الملک الوھاب* 
وہ شخص جو مر جاۓ اور کوٸ وارث نہ چھوڑے اور نہ ہی کسی کے نام کی وصیت کی ھو تو اسکے مال کا مستحق بیت المال ھے اور بیت المال کے ایسے متستحق مذھب جمہور پر فقراء و مساکین و عاجزین ہیں اور یہ حکم جیسا کہ مسلم کے لیۓ ھے کافر کے لیۓ بھی ھے جیسا کہ عالمگیری میں ھے 
*من مات من اھل الذمةولا وارث لہ فمالہ لبیت المال کذا فی الاختیار شرح المختار* 

پس ایسی صورت میں وہ مال قرض فقراء پر تصدق کر دے نہ اس نیت سے کے اس صدقہ کا ثواب اس کافر کو پہونچے کہ کافر اصلا ثواب کا مستحق نہیں بلکہ اس وجہ سے کہ خبیث مر گیا اور موت مزیل ملک ھے تو اب وہ اس مال کا مالک نہ رہا بلکہ فقرا۶ اسکے مستحق ہوۓ 

*(📗ھکذا قال الامام احمد رضا فی الرضویة ج ١٠ ص ٢ رضا اکیڈمی ممبٸ)*
*واللہ اعلم بالصواب* ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*محمد مشاھد رضا حشمتی خادم التدریس جامعہ ریاضہ الجنہ کیمری رام پور*
*مورخہ؛29/9/2020*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ☎️9720751982)*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________
*الجواب صحیح والمجیب نجیح محمد منظوراحمد یار علوی خادم التدریس والافتاء دارالعلوم گلشن برکاتیہ جوگیشوری ممبئ انڈیا؛*
ا________(💚)____________
913

No comments:

Post a Comment