Thursday, November 26, 2020

دنیا میں کتنی دفعہ سورج کا ٹھہرنا یالوٹناہوا

*🌸دنیا میں کتنی دفعہ سورج کا ٹھہرنا یالوٹناہوا🌸*

*دنیا میں کتنی دفعہ سورج کا ٹھہرنایالوٹناہواحوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی*

*🌸سائل محمد کلام الدین میرٹھ*🌸

*📝الجواب اللھم ہدایة الحق والصواب*
*صورت مسؤلہ میں سات دفعہ ہوا چار مرتبہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور تین مرتبہ دیگر انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے لئے انکی تفسیر حسب ذیل ہیں*
 *(①) پہلا حضرت سلیمان علیہ السلام کے لئے جب آپ جہاد کیلئے گھوڑوں کا معائنہ فرمارہے تھے کہ سورج غروب ہوگیا اورنماز عصر قضاء ہوگئ تو آپنے دعا کی سورج لوٹ آیا اور آپنے نماز عصر ادا فرمائی* 
*(②) حضرت موسیٰ علیہ السلام کیلئے جب خداوند قدوس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے بنی اسرائیل کو ساتھ لیکر چلنے کا حکم دیا تو یہ بھی فرمایا تھا کہ حضرت یوسف علیہ السلام کا تابوت ہمراہ لیتے جائیں ادھر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بنی اسرائیل سے کہدیا کہ فجر کے وقت نکلیں گے اور تابوت کے تلاش میں لگ گئے یہاں تک کہ فجر طلوع ہونے کے قریب ہوگیا لیکن تابوت کا پتہ نہ چلا تو آپنے خداوند کی بارگاہ میں دعا فرمائی کہ اے اللہ طلوع آفتاب کو مؤخر فرمادے اسلئے سورج آپکے لئے ٹھہر گیا یہاں تک کہ تابوت حاصل ہوگیا* 
*(③) حضرت یوشع بن نون کے لئے جب آپ بیت المقدس کے محاذ پر قوم جبارین سے جہاد فرمارہے تھے جمعہ کا دن تھا ابھی جنگ فتح ہونے میں تاخیرتھی یہاں تک کہ سورج ڈوبنے لگا اگلا دن ہفتہ کا تھا جس میں جنگ کرنا شریعت موسی میں جائز نہ تھا آپنے دعا فرمائی اور سورج آپکی دعا سے ٹھہر گیا جب جنگ فتح ہوگئ اور ظالمین کو شکست ہوئی تو غروب ہوگیا* 
*(④) جنگ خندق کے موقع پر حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے لئے جب آپکی نماز عصر قضاء ہوگئ*
*(⑤)حضرت جابر رضی اللہُ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک بار سورج کو حکم دیا تو تھوڑی دیر تک ٹھہرارہا* 
*(⑥)شب معراج کی واپسی میں آپنے اہل مکہ کو خبر دی تھی کہ تمہارا قافلہ جو تجارت کے لئے گیا ہوا ہے سورج نکلے سے پہلے پہنچنے والا ہے حسن اتفاق کہ قافلہ پہنچنے میں دیری ہو گئی اور سورج نکلنے ہی والا تھا کہ آپنے دعا فرمائی اور سورج ٹھہر گیا*
*(⑦) منزل صہبا پر حضرت علی کے لئے آپکے حکم سے سورج پلٹ آیا*

*📕روح البیان جلد سوم ص(347)*

*🔰سیرةحلبی جلد اول ص(422تا426)*

*📘عمدة القاری جلد ہفتم (146)*

*📚حوالہ مخزن معلومات (100/101)*

*🥀واللہ ورسولہ اعلم با الصواب*🥀

*◆ــــــــــــــ🏵🥫🏵ـــــــــــــــ◆*

*✍شــر ف قــلــم حـضــرت عـلامـہ و مـولانـا مـحـمـد راشــد مکـی صـاحـب قبـلہ مـد ظـلـہ العـالـی والـنـورانـی   گــرام ملک پــو کـٹـیـہـار بــہــار*
+9187438 11087
*🏷فــیـــضــــان غـــوث وخـــواجــہ گـــروپ ایــڈ کــے لــئــے*🏷
*+917800878771*

*◆ــــــــــــــ🏵🥫🏵ـــــــــــــــ◆*
*🖥المــرتــب گدائـے اولیـائے کـرام*
*مـحمـــد ایــوب رضـا خان علوی*
*◆ــــــــــــــ🏵🥫🏵ـــــــــــــــــ◆*

No comments:

Post a Comment