Wednesday, November 18, 2020

مہر کی مقدار کم سے کم کتنی ہے؟

*🕳 مہر کی مقدار کم سے کم کتنی ہے؟🕳*
*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*🌷ســـــوال👇*
محترم علمائے کرام کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ مہر کی مقدار کم سے کم کتنی پونی چاہیئے برائے کرم و مہربانی اس سوال کا جواب عطاء فرمائیں ۔ 
*السائل... محمد شاہد رضا رضوی بڑتاموڑ نیپال*

*ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*گوگل پرپڑھنے کےلئےاِس لنک پر کلک کریں👇*
*https://ajharigroup.blogspot.com*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*📜الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوھاب*
مہر کم سے کم دس ۱۰ درہم ہے اس سے کم نہیں  ہوسکتا، جس کی  مقدار آج کل کے حساب سے۳ / ۵  پائی ہے خواہ سکّہ ہو یا ویسی ہی چاندی یا اُس قیمت کا کوئی سامان ، اگر درہم کے سوا کوئی اور چیز مہر ٹھہری تو اُس کی  قیمت عقد کے وقت دس ۱۰ درہم سے کم نہ ہو اور اگر اُس وقت تو اسی قیمت کی  تھی مگر بعد میں  قیمت کم ہوگئی تو عورت وہی پائے گی پھیرنے کا اُسے حق نہیں اور اگر اس وقت دس ۱۰ درہم سے کم قیمت کی  تھی اور جس دن قبضہ کیا قیمت بڑھ گئی تو عقد کے دن جو کمی تھی وہ لے گی، مثلاً اُس روز اس کی قیمت آٹھ درہم تھی اور آج دس ۱۰ درہم ہے تو عورت وہ چیز لے گی اور دو درہم اور اگر اُس چیز میں کوئی نقصان آگیا تو عورت کو اختیار ہے کہ دس درہم لے یا وہ چیز ۔ 
*(عالم گیری وغیرہ )*

🎗️نکاح میں دس درہم ۱۰ یا اس کم مہر باندھا گیا تو دس ۱۰ درہم واجب اور زیادہ باندھا ہو تو جو مقرر ہوا واجب ۔ 

*📓((بہار شریعت حصہ ہفتم صفحہ ۶۵تا ۶۶))*

*واللّٰہ تبارک تعالیٰ اعلم بالصواب* 
*المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضــرت علامــہ ومــولانا محمــد مشاہد رضا قادری رضوی صــاحــب قبلــہ مدظلــہ العالــی والنــورانــی دارالعلوم شہید اعظم دولھاپورپہاڑی انٹیاتھوک ضلع گونڈہ*
*(مــــــورخــــــہ:👈 27/05/2020)*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*🌹رابـــطـــہ نـــمـــبـــر 👇*
*📲+91 7311172696*

*ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجوابـــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
رابطہ نمبر 👇
*https://wa.me/+917860124553*
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*المنتظمین!!!محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ*
*مـحـمّـد رضــا بـرکاتـی مقـام جـئےنـگـرضـلـع روتـہـٹ(نیپــال)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇*
*📲+91 7860124553*
*...........................................................*
*⭕نوٹ:👈* پوسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہرگز ہرگز نہ کریں ورنہ معلوم ہونے پر قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے -

No comments:

Post a Comment