*🕳جان بوجھ کر دیوبندیہ کا نکاح سنی لڑکے سے پڑھوانے اور پڑھانے والے پر شرعی حکم کیا ہے؟*🕳️
*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*🌷ســـــوال👇*
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین درج ذیل مسئلے کے بارے میں کہ زید نے جان بوجھ کر دیوبندیہ کا نکاح سنی لڑکا سے پڑھوایا اور سنی عالم (یہ جانتے ہوئے کہ لڑکی دیوبندیہ ہے)اس نے مجلس نکاح ہی میں لڑکی کو کلمہ پڑھا کر نکاح پڑھایا تو از روئے شرع زید اور نکاح خواں اور مجلس نکاح میں شریک لوگوں پر کیا حکم عائد ہوگا با حوالہ جواب عنایت کریں
(۲) اگر زید اور نکاح خواں اور مجلس نکاح میں شریک لوگوں پر توبہ و تجدید ایمان و نکاح لازم ہے تو جب تک یہ لوگ توبہ نہ کریں اس کے بلائے ہوئے اور اسی کے اشارے پر چلنے والے امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں اور ان حضرات کو دعوت کھلا سکتے ہیں یا نہیں ان کے یہاں دعوت کھا سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور اگر ان جضرات پر توبہ لازم نہیں ہے تو کیوں بحوالہ مفصل جواب عنایت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔
*✒️السائل۔عبد اللہ بہار*
*ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*گوگل پرپڑھنے کےلئےاِس لنک پر کلک کریں👇*
*https://ajharigroup.blogspot.com*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*📜الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوھاب*
*اس صورت میں نکاح منعقد ہی نہیں ہوا*
جیساکہ فتاوی علمگیری جلد اول صفحہ ۲۶۳ میں ہے ۔👇
*("لایجوز للمرتد ان یتزوج مرتدۃ ولا مسلمۃ ولاکافرۃ اصلیۃ وکذالک لایجوز نکاح المرتدۃ مع احد کذا فی المبسوط ۔ اھ)*
یعنی مرتد کا نکاح مرتدہ اور مسلمہ کافرہ اصلیہ سے جائز نہیں اور ایسے ہی مرتدہ کا نکاح مرتداور مسلم وکافر اصلی سے جائز نہیں ایسے ہی مبسوط میں مرقوم ہے اور وہابیہ خالص ارتدادہے ۔
*لہذا*👈 اگر زینب واقعی وہابیہ تھی کہ اشرف علی تھانوی اور رشید گنگوہی وغیرہ ہمادیوبندی وہابی مولویان کو مسلمان جانتی تھی یا انہیں کافر سمجھنے والوں کو مشرک سمجھتی تھی جیسے اس زمانہ کا ہر وہابی کم ازکم ہر سنیوں کو مشرک اعتقاد کرتا ہے تو اس کا نکا ح نکاح نہیں ۔
*📓((ماخوذ فتاوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ ۵۵۹ مطبوعہ : اکبر بک سیلرز اردو بازار لاہور))*
جس شخص نے دیدہ دانستہ دیوبندیہ سے نکاح کرایا وہ زنا کا دلائل ہے اس پر لازم ہے کہ فورا اس سے توبہ ورجوع کرے اور ساتھ ہی لوگوں کو اور لڑکا لڑکی کو بتادے کہ نکاح باطل ہے فورا دونوں کو ایک دوسرے سے جدا کردے ۔جس شخص نے یہ جان بوجھ کر دیوبندیہ کا نکاح پڑھایا ہے تو وہ سخت گنہگار مستحق عذاب نار ہے اس پر لازم ہے کہ مجمع عام میں لوگو ں کے سامنے علانیہ توبہ واستغفار کرے اور اپنی غلطی پر نادم ہو اور نکاحانہ پیسہ بھی واپس کرے اور دونوں کوایک دوسرے سے جدا کرنے کی حتی المقدور کو شش بھی کرے ۔
*📓((ھکذا فتاوی مرکزترتیب افتاء جلد اول صفحہ ۵۷۴))*
جولوگ اس مجلس میں یہ جانتے ہوئے شامل ہوئے کہ دیوبندیہ کا نکاح کرایا جارہاہے وہ بھی توبہ واستغفارکریں ۔
اگر نکاح کروانے اور پڑھانے والا ایسا نہ کریں تو مسلمان ان کا سماجی بائیکاٹ کریں ۔
*(قال اللہ تعالی واماینسینک الشیطن فلاتقعد بعد الذکری مع القوم الظالمین ۔)*
*📓(( سورہ انعام آیت ۶))*
مذکورہ لوگوں کے بلائے ہوئے امام کی اقتداء میں نماز درست ہے جب تک کہ کوئی اور وجہ مانع امامت نہ ہو ۔
*واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضــرت علامــہ ومــولانا محمــد مشاہد رضا قادری رضوی صــاحــب قبلــہ مدظلــہ العالــی والنــورانــی دارالعلوم شہید اعظم دولھاپور پہاڑی انٹیا تھوک ضلع گونڈہ*
*(مــــــورخــــــہ:👈 19/07/2020)*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*🌹رابـــطـــہ نـــمـــبـــر 👇*
*📲+91 7311172696*
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*المنتظمین!!!محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ*
*مـحـمّـد رضــا بـرکاتـی مقـام جـئےنـگـرضـلـع روتـہـٹ(نیپــال)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇*
*📲+91 7860124553*
*...........................................................*
*⭕نوٹ:👈* پوسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہرگز ہرگز نہ کریں ورنہ معلوم ہونے پر قانونی کاروائی کی جاسکتی ہے -
No comments:
Post a Comment