Saturday, November 28, 2020

کیالڑکی کے اجازت کے بغیر نکاح ہوجائےگا؟

*🔇کیالڑکی کے اجازت کے بغیر نکاح ہوجائےگا؟🔇*

 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia


 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
کِسی لڑکی کا اُسکی اجازت کے بغیر نکاح کیا جا رہا ہو تو کیا نکاح ہو جائیگا ؟
سائل ۔۔۔۔ پٹھان معین رضاخان صاحب؛
ا________(🔇)___________
*الجواب بعون الملک الوھاب*
اگر لڑکی بالغہ ہے تو اس کی اجازت پر موقوف رہےگا ، اگرجائز کردے تو جائز ہوجائےگا اور رد کردے تو باطل ہوجائےگا

سرکاراعلیحضرت محقق بریلوی رضی اللہ عنہ فرماتےہیں

*” بالغہ کا عقد بے اس کے اذن کےہو بالغہ کی اجازت پر موقوف رہتاہے ، اگر جائز کردے جائز ہوجاتاہے ، رد کرے باطل ہوجاتاہے “*

*{📕فتاوی رضویہ مترجم ج١١ ص٢٤٧ ، رضا فاؤنڈیشن}*

البتہ زبانی اجازت ہی لازم نہیں ہے بلکہ اگر پہلےبالغہ کی طرف سے اس کو رد نہ کیاگیا ہوتو بعد نکاح رخصت ہوکرجانا ، اپنا مہر مانگنا ، نقد طلب کرنا ، مبارکباد قبول کرنا ، نکاح کی خبرسن کرخوشی سے ہنسنا یا مسکرانا ، یا اپنا جہیزشوہرکےگھر بھجوانا ، یا اس کا بھیجاہوا مہر لےلینا ، یا اسے بلاجبرواکراہ اپنےساتھ جماع یا بوس وکنار ومساس کرنے دینا ، یا تنہامکان میں اپنےساتھ خلوت میں آنے دینا ، یا اس کےکام خدمت میں مشغول ہونا جبکہ نکاح سےپہلے اس کی خدمت نہ کیاکرتی ہو یہ سب کچھ بھی اجازت ہی مانی جائےگی اگرچہ بظاہر ہزار اظہار تنفر کےساتھ ہوں

*{📗ایضا ص١٤٦ ، ١٤٨ ، ملخصا}*

سرکاراعلیحضرت تمثیلا فرماتےہیں

*” حقیقۃ حال یوں منکشف ہوکہ اس مرد کی جگہ کسی اجنبی کوفرض کیجئے جس سے اس کانکاح نہ کیاگیا ، اس وقت بھی ایسی ہی ظاہر کراہتوں پر قناعت کرکے بالآخر جماع پر قدرت دےدےگی ؟ حاشا وکلا ! توصاف ثابت ہوا کہ یہ سب امور حقیقۃ قبول نکاح سے ناشی ہوتے بلکہ اس سےپہلے رخصت ہوکرجانابھی اگرچہ بوجہ مفارقت اعزہ وخانہ مالوفہ نہایت گریہ وبکا کےساتھ ہو انصافا دلیل رضاہے “*
*{📙ایضا ص١٤٩}*
*واللہ تعالی اعلم بالصواب*
 ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*محمد شکیل اختر قادری برکاتی  شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ؛2/10/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7795812191)*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________

No comments:

Post a Comment