*💚حالت بخار میں غسل فرض ہوجائے اور غسل کرنے سے نقصان ہوتو کیاحکم ہے؟💚*
الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علماءدین مسلہُ ذیل میں زید کئ دنوں سے حالتِ بخار میں ہے اس پہ غسل فرض ہوچکاہے اب غسل کرنےسےاس کی صحت کو نقصان پہنچے گا لہٰذا اب اس کیلےُ نماز اور ذکرواذکارکا کیا حکم ہے کیسے کرے یا پھر نہ کرے براےُ کرم جلد ازجلد جواب عنایت فرما ئیں عین نوازش ہوگی
ا________(💚)__________
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
امام کمال الدین ابن ھمام رضی اللہ عنہ فرماتےہیں
*” ولوکان یجدالمآء الا انہ مریض یخاف ان استعمل المآء اشتد مرضہ او ابطاء برءہ یتیمم “*
{فتح القدیر ج١ ص٨٥ ، بولاق مصر}
امام ابراہیم حلبی علیہ الرحمہ فرماتےہیں
*” ویعرف ذالک اما بغلبۃ الظن عن امارة او تجربة او باخبار طبیب حاذق مسلم غیر ظاھرالفسق “*
{غنیۃالمتملی ص٦٥ ، درسعادت}
حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتےہیں
*” ایسی بیماری ہو کہ وضو یاغسل سے اس کےزیادہ ہونے یادیر میں اچھا ہونےکاصحیح اندیشہ ہو خواہ یوں کہ اس نے خودآزمایاہو کہ جب وضو یاغسل کرتاہے توبیماری بڑھتی ہے یایوں کہ کسی اچھے مسلمان لائق حکیم نے جوظاہرا فاسق نہ ہو کہہ دیاہوکہ پانی نقصان کرےگا ، محض خیال ہی خیال بیماری بڑھنےکاہوتو تیمم جائزنہیں یونہی فاسق یا کافر یا معمولی طبیب کےکہنے کااعتبار نہیں “*
*{📕بہارشریعت ج١ ص٣٤٦ ، دعوت اسلامی}*
اگرزیدکے اندر یہ تیمم کے مذکورہ شرائط واقعی پائےجائیں تو تیمم کرکے نماز پڑھے ، ورنہ غسل کرے ، ٹھنڈا پانی نقصان دے تو گرم پانی استعمال کرے ، یونہی سرپہ پانی ڈالنا نقصان کرتاہے تو گلےسے نہائے اور سرکا مسح کرے
*{📙ایضا ص٣٤٧}*
*واللہ تعالی اعلم*
ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*محمد شکیل اختر قادری برکاتی شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ؛30/9/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7795812191)*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________
914
No comments:
Post a Comment