Tuesday, September 3, 2019

سرکاردوعالم ﷺ کے غسل کا پانی شیشوں میں بھر لیا گیا

*سر کار دوعالم  صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کا پانی شیشوں میں بھر لیا گیا*
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں مسئلہ یہ ہے کہ  حضور نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کے غسل کا جو پانی ناف مبارک اور پلکوں پر پانی کے جو قطرے اور تری رہ گئی تھی تو اس کو حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ زبان سے چاٹ کر پی گئے اور باقی پانی فرشتے آسمان میں اٹھالیگئے*
*تو پھر اس پانی کا کیا ہوا جو فرشتے آسمان میں اٹھا لیگئے تھے*
*تمام مفتیان اکرام توجہ فرمائیں اور با حوالہ جواب عنایت فرمائیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دے گا*
*سائل نظام اختری پیلی بھیت*
◆ــــــــــــــــــ✦✦ــــــــــــــــــ◆
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب اللھم ہدایتہ الحق والصواب*
*سرورعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل مبارک کا پانی چار شیشوں میں بھر کر ایک شیشہ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے لیا ؛ ایک حضرت میکائیل علیہ السلا م نے ایک حضرت اسرافیل علیہ السلام نے ایک حضرت عزرائیل علیہ السلام نے لیا ؛  حضرت عزرائیل علیہ السلام نزع کے وقت مومنوں کے منھ میں اس میں سے ایک قطرہ ڈال دیتے ہیں اس سے موت کی سختی میں آسانی ہو جا تی ہے ؛* *حضرت میکائیل  علیہ السلام منکر نیکر کے سوال کے وقت ایک قطرہ ڈال دیتے ہیں اس سے جواب میں سہو لت ہو تی ہے حضرت اسرافیل علیہ السلام  قیامت کے دن ایک قطر ہ چہرے پر چھڑک دیں گے اس سے  قیا مت کی دہشت سے امن ملے گا او ر حضرت جبرائیل علیہ السلام دیدار الہی ہوتے وقت ایک قطرہ آنکھوں پرمل دینگے جس سے دیدار خد اوندی کے مشا ہد ے کی طاقت حاصل ہو جا ئے گی*
* تحفتہ الواعظین*
*کیا آپ جانتے ہیں صفحہ 14پہلا باب*
*واللہ تعالی اعلم باالصواب*
◆ــــــــــــــــــ✦✦ــــــــــــــــــ◆
*✍حضرت علامہ و مولانا محمد اختر رضاقادری رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی نیپا ل گنجوی ناظم اعلی مدر سہ فیض العلوم خطیب وامام نیپالی سنی جامع مسجد سر کھیت (نیپال)*
*۸ ربیع الآخر ۱۴۴۰ ہجری مطابق ۹ دسمبر  ۲۰۱۸ عیسوی بروز  اتوار*
*رابطہ*
*009779815598240*
*الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی*
◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
*فــیــضــان غــوث و خــواجہ میں ایـڈکے لـئے*
*+917800878771*
◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
*المـرتـب گـدائےاولیـائے کـرام*
*محمــــد ایــوب رضـا خان علوی*
   ◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆

No comments:

Post a Comment