*🌹سفر میں قضاء ہو جانے والی نماز کی ادائیگی کا مسئلہ🌹*
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں مسئلہ یہ ہے کہ زید مسافر تھا تو اس نے سفر کے دوران نماز نہیں پڑھی تو گھر پر آکر ان نمازوں کی قصر پڑھیگا یا پوری تمام مفتیان اکرام توجہ فرمائیں اور با حوالہ جواب عنایت فرمائیں اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دے گا
*ٹیلی گرام لنک*
https://t.me/faizaneghaosokhaja
*🌹سائل نظام اختری🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ*
*📝الــــجــــــــــــواب :⇩*
جو نماز جیسی فوت ہوئی اس کی قضا ویسی ہی پڑھی جائے گی، مثلاً سفر میں نماز قضا ہوئی تو چار رکعت والی دو ہی پڑھی جائے گی اگرچہ اقامت کی حالت میں پڑھے اور حالت اقامت میں فوت ہوئی تو چار رکعت والی کی قضا چار رکعت ہے اگرچہ سفر میں پڑھے۔
🎗 البتہ قضا پڑھنے کے وقت کوئی عذر ہے تو اس کا اعتبار کیا جائے گا، مثلاً جس وقت فوت ہوئی تھی اس وقت کھڑا ہو کر پڑھ سکتا تھا اور اب قیام نہیں کر سکتا تو بیٹھ کر پڑھے یا اس وقت اشارہ ہی سے پڑھ سکتا ہے تو اشارے سے پڑھے اور صحت کے بعد اس کا اعادہ نہیں ۔
*(📚بہار شریعت حصہ ٤ بحوالہ عالمگیری، درمختار)*
*🌹واللہ تعالٰی اعلم🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*✍🏻 شرف قلم حضرت علامہ مولانا محمد اشفاق احمد علیمی صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی نورانی خادم التدریس دار العلوم غوث اعظم پور بندر گجرات :*
*🗓 ۹ اپریل بروز منگل ۲۰۱۹ عیسوی*
https://wa.me/+919628892398
*✅الجواب صحيح ؛عبدہ محمد عطاء اللہ النعیمی خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی*
ا___________💠⚜💠___________
*🔸فیضـان غوث وخواجہ گروپ ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠___________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضـان غـوث و خـواجہ گـروپ؛ مـحمـد ایـوب خان علوی*
ا__________💠⚜💠____________
No comments:
Post a Comment