Wednesday, September 4, 2019

محرم الحرام کو حرام کہنے کی وجہ کیا ہے

*❣محرم الحرام کو حرام کہنے کی وجہ❣*


ســـــــوال :
👈🏻 محرم کو محرم الحرام کیوں کہتے ہیں
*❣سائل عبدالمجید گونڈا❣*
ا___________💠⚜💠__________
*📝الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩*
حرمت و عظمت کی وجہ سے اس ماہ مبارک کو محرم الحرام کہا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ عرب والے اس ماہ مبارک میں جنگ و جدال و قتال کو حرام سمجھتے تھے

📄جیسا کہ اسماعیل حقی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں کہ
*" يحرم فيها القتال ثم المحرم شهر الانبياء و راس السنة واحدا شهر الحرام "*
یعنی اس ماہ میں جدال و قتال حرام ہے پھر یہ انبیاء کا مہینہ ہے اور سال کا پہلا مہینہ ہےاور حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے " اھ
*(📘 روح البیان الجزاء الثالث ص 420 )*
*( 📙 ھکذا فی عجائب المخلوقات ص 44 )*

📜اللہ تعالی فرماتا ہے
*" إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ "*
بے شک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک بارہ مہینے ہیں اللہ کی کتاب میں جب سے اس نے آسمانوں اور زمینوں کو بنایا ان سے چار حرمت والے ہیں " اھ
*(📓 پارہ 10 سورہ توبہ )*

📃حکیم الامت علامہ احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ مذکورہ آیت کریمہ کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ
" کفار عرب محترم مہینوں یعنی رجب ، ذی القعدہ ، ذی الحجہ اور محرم کے بڑے معتقد تھے اور اس زمانہ میں جنگ حرام سمجھتے تھے لیکن اگر کبھی دوران جنگ یہ مہینے آجاتے تو انہیں ناگوار گزرتا اس لئے محرم  کو صفر اور بجائے اس کے صفر کو محرم بنالیتے یا جب کبھی حرمت کو مٹانے کی ضرورت محسوس کرتے تو ایسے ہی مہینوں کا تبادلہ کر لیتے تھے اس طرح تحریم کے مہینے سال میں گردش کرتے رہتے تھے " اھ
*(📔 تفسیر نور العرفان ص 307 )*

*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*
ا__________💠⚜💠____________
*✍🏻شرف قلم حضرت علامہ و مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی*
*🗓 ۳ ستمبر بروز جمعرات ۲۰۱۹ عیسوی* https://wa.me/+917666456313
ا___________💠⚜💠__________
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________💠⚜💠___________

No comments:

Post a Comment