Tuesday, September 3, 2019

اسلامی نۓ سال پر مبارکباد دینا کیسا ہے

🕌 *اسلامی نئے سال پر مبارک دینا کیسا ہے ؟*
ا■■■■■■■■■
♻ گروپ لنک : https://chat.whatsapp.com/Aei499Z2WxE6xm7RMEgTgL
ا■■■■■■■■■
🗒 سوال :

اسلامی نئے سال پر مبارک دینا کیسا ہے ؟ مبارکباد کے ساتھ اس نیت سے دعاء بھی شامل رہتی ہے کہ اللہ اس سال بھی گھر، کاروبار اور زندگی میں ترقی عطاء فرمائے، اسلامی طرز پر زندگی گزارنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ وغیرہ
اور اس نیت کا تعلق محرم میں ہوئے شہادت سیدنا امام حسین رضي الله عنه کے واقعہ سے بالکل نہیں ہوتا ۔۔۔۔

علماء کرام سے سوال یہ ہے کہ اوپر ذکر کی گئ نیت سے،نئے اسلامی سال پر مبارک باد دینا کیسا ہے ؟

سائل : سیدہ شمس فاطمہ قادریہ
مورخہ : 11 ستمبر 2018 ء
ا■■■■■■■■■
*فکر رضا دارالافتاء*
موبائل : 00971-559060076
ٹیلیگرام : t.me/fikrerazadarulifta
ا■■■■■■■■■
✍🏼 الجواب بعون الملک الوہاب

📝 جائز ہے مبارکباد دینے میں کوئی حرج نہیں ہے خود صحابہ کرام نئے سال اور ماہ کے شروع میں ایک دوسرے کو امن و ایمان، سلامتی کی دعا دیا کرتے تھے. جیسا کہ امام طبرانی علیہ الرحمہ نے الاوسط میں حضرت عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ کی روایت میں تحریر فرمایا ہے.

💟 كان أصحاب النبي صلی الله علیه وآله وسلم يتعلمون هذا الدعاء إذا دخلت السنة أو الشهر: اللهم أدخله علينا بالأمن والإيمان، والسلامة و الإسلام، و رضوان من الرحمن، و جواز من الشيطان.

📘 (الطبراني، الأوسط: 6241)

📌 نئے سال یا مہینے کی آمد پہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ایک دوسرے کو یہ دعا سکھاتے تھے:
*اے اللہ! ہمیں اس میں امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ داخل فرما، شیطان کے حملوں سے بچا اور رحمن کی رضامندی عطاء فرما.*

وﷲ تعالیٰ أعلم وعلمه أتم واحکم.
ا■■■■■■■■■
🖊 از قلم:
*مفتی محمد گلفام رضا برکاتی سعدی نعیمی*
*قادری دارالافتاء سنبھل ،یوپی ،ہند.*
ا■■■■■■■■■
1⃣ 🕹 تصدیق :
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
از :
*مفتی محمد شرف الدین قادری رضوی مدظلہ*
*دار العلوم قادریہ حبیبہ، فیل خانہ، ہوڑہ، بنگال، ہند*
ا■■■■■■■■■
2⃣ 🕹 تصدیق :
الجواب صحیح والمجیب مصاب  
از :
*مفتی محمد شہزور عالم قادری رضوی مدظلہ*
*دار العلوم قادریہ حبیبہ، فیل خانہ، ہوڑہ، بنگال، ہند*
ا■■■■■■■■■

No comments:

Post a Comment