*🌹گناہ کی کتنی قسمیں ہیں؟🌹*
السوال: السلام علیکم؛ حضرت گناہ کی کتنی قسمیں ہیں تفصیل سے بتائے۔۔۔؟
سائلہ: نغمہ، اتراکھنڈ
◆ــــــــــــــــــ♦⛺♦ــــــــــــــــــ◆
*وعليكم السلام ورحمتہ الله وبركاته*
*الجواب"* گناہ کی دو قسمیں ہیں
❶ گناہ صغیرہ ( چھوٹے چھوٹے گناہ)
❷ گناہ کبیرہ (بڑے بڑے گناہ)
صغیرہ نیکیوں اور عبادتوں کی برکت سے معاف ہو جاتے ہیں لیکن گناہ کبیرہ اس وقت تک معاف نہیں ہوتے جب تک کہ آدمی سچی توبہ کر کے اہل حقوق سے ان سے حقوق کو معاف نہ کرا لیں !
اور گناہ کبیرہ ہر اس گناہ کو کہتے ہیں جس سے بچنے پر خدا وند قدوس نے مغفرت کا وعدہ فرمایا ہے!
اور بعض علماء کرام نے فرمایا ہر وہ گناہ جس کے کرنے والے پر اللہ و رسول نے وعید سنائی یا لعنت فرمائی یا عذاب و غضب کا ذکر فرمایا و گناہ کبیرہ ہے! گناہ کبیرہ کی تعداد بہت زیادہ ہے مگر ان میں سے چند مشہور گناہ کبیرہ کا ہم یہاں ذکر کرتے ہیں جو یہ ہیں
شرک کرنا، جادو کرنا ،خون ناحق کرنا ،یتیم کا مال کھانا ،سود کھانا ، پاک دامن مومن مردوں عورتوں پر زنا کی تہمت لگانا ،زنا کرنا ،اغلام بازی کرنا ،چوری کرنا ،شراب پینا ،جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا ،ظلم کرنا ، ڈاکہ ڈالنا ،ماں باپ کو تکلیف دینا ،حیض و نفاس کی حالت میں بیوی سے صحبت کرنا ،جوا کھیلنا ، اللہ کی رحمت سے نا امید ہونا ،اللہ کے عذاب سے بے خوف ہونا ،ناچ دیکھنا، عورتوں کا بے پردہ ہو کر پھرنا ،ناپ تول میں کمی کرنا ،چغلی کرنا ،غیبت کرنا، مسلمان کو آپس میں لڑانا ،امانت میں خیانت کرنا ،کسی مال یا زمین و سامان وغیرہ غضب کر لینا ،نماز و روزہ اور حج و زکوٰۃ وغیرہ فراںٔض کو چھوڑ دینا ،مسلمان کو گالی دینا ، ان سے ناحق طور پر مار پیٹ کرنا وغیرہ وغیرہ سیکڑوں گناہ کبیرہ ہیں جن سے بچنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہیں اور ساتھ ہی دوسروں کو بھی ان گناہوں سے روکنا لازم اور ضروری ہے!
حدیث شریف میں ہے کہ اگر کسی مسلمان کو کوںٔی گناہ کرتے دیکھے تو اس پر لازم ہے کہ اپنا ہاتھ بڑھا کر اسکو روک دے اور اگر ہاتھ سے اسکو روکنے کی طاقت نہیں رکھتا تو زبان سے منع کردے اور اگر اسکی بھی طاقت نہ ہو تو کم سے کم اپنے دل سے اس گناہ کو برا سمجھکر اس سے بیزاری ظاہر کردیں اور یہ ایمان کا نہایت ہی کمزور درجہ ہے!
اور ایک حدیث شریف میں یہ بھی آیا ہے کہ کوئی آدمی کسی قوم میں رہ کر گناہ کا کام کرے اور وہ قوم قدرت رکھتے ہوئے بھی اس آدمی کو گناہ سے نہ روکے تو اللہ تعالیٰ اس ایک آدمی کے گناہ کے سبب سے پوری قوم کو ان کے مرنے سے پہلے عذاب میں مبتلا فرمائے گا۔۔۔!
*📙بحوالہ : حاشیہ بخاری شریف, مشكوة شریف جلد-٢ صفحہ-٤٣٦ , مجتبائی ٤٣٧)*
*📗(حوالہ : جنتی زیور گناہوں کا بیان صفحہ -١٠٠/١٠١)*
*واللہ تعالٰی اعلم بالصواب*
◆ــــــــــــــــــ♦⛺♦ــــــــــــــــــ◆
*✍ازقلـــم:-اسیـــر حضـــور اشـــرف العــلــمـاء ابـــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*مورخہ، ١٦ ذوالحجتہ الحرام 1438ھ*
*♦فقہی سوال جواب (خواتین گروپ)♦*
*رابطہ؛ 9167698708*
◆ــــــــــــــــــ♦⛺♦ــــــــــــــــــ◆
*المشتــہر؛*
*اسيــرتـاج الشـر يعــه خـاكسـار*
*غــــلام احمــــد رضــــا نــــــورى*
No comments:
Post a Comment