Sunday, April 12, 2020

روزے میں فلمیں۔ڈرامے دیکھنا اور گانے ناجے سننا کیسا ہے?

روزے میں فلمیں، ڈرامے دیکھنا اور گانے باجے سننا کیسا؟
سوال:کیا روزے کی حالت میں فلمیں، ڈرامے دیکھنے یا گانے وغیرہ سننے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب:روزے کی حالت میں فلمیں، ڈرامے دیکھنے یا گانے وغیرہ سننے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ روزے میں اس طرح کے افعال کرنا مکروہ و سخت گناہ ہیں اور ان کی وجہ سے روزے کی نورانیت بھی جاتی رہتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہم پر رمضان المبارک کے روزے صرف بھوکا، پیاسا رہنے کیلئے فرض نہیں فرمائے بلکہ اس لئے فرض فرمائے ہیں تاکہ ہمیں تقویٰ و پرہیزگاری ملے۔ جیسا کہ اِرشادِ باری تعالیٰ ہے:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳) ( ترجمۂ کنز الایمان:”اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کئے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے۔“ (پ 2، البقرۃ:183)(اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)یہ کیسا روزہ دار ہے جو فلمیں، ڈرامے دیکھے، گانے باجے سنے اور گناہوں کی حالت میں اپنا وقت پاس کرتے ہوئے خود ہی اپنی آخرت برباد کرے؟ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ماہِ مبارک اپنی برکتیں لٹا رہا ہے فوراً سے پیشتر اپنے تمام گناہوں سے ہمیشہ کے لئے سچی توبہ کر کے ایسا تقویٰ حاصل کیجئے کہ پھر کبھی گناہ سرزد ہی نہ ہوں۔ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ رمضان میں گناہوں سے بچیں اور اس کے بعد مَعَاذَ اللہعَزَّوَجَلَّ دوبارہ گناہوں میں پڑ جائیں۔ گناہ تو کسی صورت کرنے ہی نہیں، گناہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی کا باعث اور جہنم میں جانے کا سبب ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہردم گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّ
📝 حوالہ۔ماہنامہ فیضان مدینہ 2017

1 comment:

  1. بہت اہم اور وقت کی ضرورت والی بات! روزے کا مقصد صرف بھوکا پیاسا رہنا نہیں، بلکہ تقویٰ حاصل کرنا ہے۔ فلمیں، ڈرامے اور گانے نہ صرف روزے کی نورانیت کو متاثر کرتے ہیں بلکہ یہ گناہ کے دروازے بھی کھولتے ہیں۔ رمضان میں ہمیں اپنے گناہوں سے توبہ کر کے اللہ کے قریب جانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ جیسے کہ سورة يس ہمیں اللہ کی ہدایت اور راستہ دکھاتی ہے، ہمیں بھی رمضان میں اس ہدایت کو اپنے دلوں میں بسانا چاہیے۔ اللہ ہمیں اپنی ہدایت عطا فرمائے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق دے۔ آمین!

    ReplyDelete