مسلک اعلحضرت سلامت رہے اک پہچان دین نبی کیلۓ مسلک اعلحضرت پہ قاٸم رہو زندگی دی گٸ ہےاسی کیلۓ
Wednesday, July 29, 2020
نظر بد سے بچنے کےلئے پیر میں دھاگہ باندھناکیسا؟
شوہر نے کہا”میں طلاق دے دوں گا “ کیاحکم ہے
زید اپنی غلطی مان کر معافی مانگ لی بکرمعاف نہیں کررہاہے تو کیاحکم ہے؟
اپنے لئے عاجزی کے الفاظ جیسے گنہگار؛ فقیر؛ ناکارہ؛ وغیرہ بولناکیسا؟
قرآن پاک نازل ہونےسے قبل حضورصلی اللہ تعالی علیہ وسلم نمازمیں کیاپڑھتےتھے؟
زید کا کل مال متروکہ ۱۳۷ حصوں میں تقسیم ہوگا؛🍅*ا
چوری کے لائٹ سے پانی کا موٹر چلانا اور اس پانی سے وضو کرنااور نماز پڑھناکیسا؟
کیاسِرکہ کھاناسنت یے؟
شوہر کی موت کی خبر ملنے کے بعد عورت نے نکاح کرلیاپھر شوہر اول آگیاتو کیاحکم ہے؟💚*
Saturday, July 25, 2020
مرغی کا گلہا کھانا کیسا ہے
Friday, July 24, 2020
واہ کیا رنگ ہے اے ازہری دولھا تیرا
منقبت : براے عرس پاک 28 جون 2020
واہ کیا رنگ ہے اے ازہری دولھا تیرا
نوری پوشاک ہے ، رضوی ہے عمامہ تیرا
چاند تاروں کی ہے بارات ، رَچی ہے شادی
حامدی پھول ہیں ، جیلانی ہے سہرا تیرا
تیری ہستی ہے کمالاتِ رضا کی مَظہر
تاج والوں میں شہا ! تاج ہے اونچا تیرا
ہٗو بہٗو مفتی اعظم کی جھلک ہے تجھ میں
استقامت کی بلندی پہ ہے تقوٰی تیرا
عشق والوں کا حرم ہے ترے اَجداد کا در
قبلۂ اہلِ محبت ہے گھرانہ تیرا
ہے وہی شانِ قیادت ترے خوں کے اندر
تیرے قرباں کہ مُجَدِد ہوا بابا تیرا
اہل حق کہنے لگے ، تاجِ شریعت تجھکو
جوہرِ علم و عمل سب نے جو دیکھا تیرا
تجھ میں وہ نور ہے اے اخترِ بُرجِ رفعت
موت کے بعد بھی روشن ہے ستارہ تیرا
آج بھی اہل نظر دیکھ رہے ہیں تجھ کو
عشق والوں پہ شہا، ہاتھ ہے رکھا تیرا
تیرا پیغامِ عمل ، مسلکِ اعلیٰ حضرت
دولتِ عشق رسالت ہے اَثاثہ تیرا
ایسے روشن ہیں زمانے میں ترے نقشِ قدم
چھو نہ پائیں گے اندھیرے کبھی رستہ تیرا
بٹ رہا ہے تری چوکھٹ سے نبی کا فیضان
کم نہ ہوگا کبھی تاحشر خزانہ تیرا
تیرے ہاتھوں میں دیا ہاتھ تو فضلِ رب سے
ساتھ جنت میں بھی ہم سب کو ملے گا تیرا
اپنی قسمت پہ سدا ناز کریں گے وہ لوگ
دیکھا ہے جن کی نگاہوں نے بھی چہرہ تیرا
چاند کے در پہ ستاروں کی ہے جیسی کثرت
یوں ترے چاہنے والوں میں ہے روضہ تیرا
اے ولی ابنِ ولی تیرے تقدُّس کی قسم
دہر میں جوہرِ کردار ہے یکتا تیرا
تیری تحریر سے گھائل ہیں نبی کے دشمن
تیز ہے خنجر و شمشیر سے خامہ تیرا
کیوں نہ قرباں ہوں دل وجان سے ہم سب اِن پر
شاہ عسجد میں نظر آتا ہے جلوہ تیرا
حشر تک تجھ پہ خدا ابرِ عطا برسائے
پھیلتا جائے زمانے میں اجالا تیرا
تیری نسبت سے فریدی پہ بھی ہے فضل و کرم
رب کا ، سرکار کا ، اور غوث و رضا کا ، تیرا
=======
از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان
مصطفائے ذاتِ یکتا آپ ہیں
مصطفائے ذاتِ یکتا آپ ہیں
یک نے جس کو یک بنایا آپ ہیں
آپ جیسا کوئی ہوسکتا نہیں
اپنی ہر خوبی میں تنہا آپ ہیں
آب وگِل میں نورکی پہلی کرن
جانِ آدم جانِ حوا آپ ہیں
حسنِ اوّل کی نمودِ اوّلیں
بزمِ آخر کا اجالا آپ ہیں
لا مکاں تک جس کی پھیلی روشنی
وہ چراغِ عالم آرا آپ ہیں
ہے نمک جس کا خمیرِ حسن میں
وہ ملیحِ حسن آرا آپ ہیں
زیب و زینِ خاک و فخرِخاکیاں
زینتِ عرش معلٰی آپ ہیں
نازشِ عرش و وقارِ عرشیاں
صاحبِ قوسین و ادنیٰ آپ ہیں
آپ کی طلعت خدا کا آئینہ
جس میں چمکے حق کا جلوہ آپ ہیں
آپ کی رؤیت ہے دیدارِ خدا
جلوہ گاہِ حق تعالیٰ آپ ہیں
آپ کو رب نے کیا اپنا حبیب
ساری خلقت کا خلاصہ آپ ہیں
آپ کی خاطر بنائے دو جہاں
اپنی خاطر جو بنایا آپ ہیں
جاں توئی جاناں قرارِ جاں توئی
جانِ جاں جانِ مسیحا آپ ہیں
پیکر ہر شے میں جاں بن کر نہاں
پردوں پردوں میں ہویدا آپ ہیں
آپ سے خود آپ کا سائل ہوں میں
جانِ جاں میری تمنا آپ ہیں
آپ کی طلعت کو دیکھا جان دی
قبر میں پہنچا تو دیکھا آپ ہیں
بر درت آمد گدا بہرِ سوال
ہو بھلا اخترؔ کا داتا آپ ہیں
مفتی اختر رضا خان