Monday, May 11, 2020

کیا سیگریٹ ‏پینا ‏جاٸز ‏ہے


🔎 *کیا سگریٹ🚬 پینا حرام ہے؟*🔍
◆ ــــــــــــــــــــ▪ 📝 ▪ــــــــــــــــــــ ◆

*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کیا بیڑی یا سگریٹ پینا حرام ہے؟ 
مدلل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت کریں 
*ا•─────────────────────•*
*سائل؛ محمد مدثر رضا انصاری امبیڈکر نگر*
◆ ــــــــــــــــــــ▪ 📝 ▪ــــــــــــــــــــ ◆

*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب ۔۔۔جس طرح تمباکو اور حقہ کا ایک حکم ہے اسی طرح سگریٹ اور حقہ کا بھی ایک ہی حکم ہوگا جیسا وہ حرام ہے یہ بھی حرام ہے اور جیسا وہ جائز ہے یہ بھی جائز ہے، بدبو ہے تو با کراہت ورنہ بلا کراہت۔* 
 سگریٹ میں بھی کوئی جرم منہ میں باقی نہیں رہتا اور اس کا تغیّر کلیوں سے فوراً زائل ہوجاتا ہے۔۔۔ 
 رہا یہ کہ حقہ کے حکم میں ہے تو حقہ کا کیا حکم ہے۔۔؟ تو حقہ کا دم لگانا جس سے آنکھیں چڑھ جاتی ہو حواس صحیح نہیں رہتے ہو حرام ہے اور کثیف اور بدبو رکھا جائے تو مکروہ تنزیہی، جیسے کچا لہسن اور پیاز، ورنہ مباح خالص ہے۔

*(📕ماخوذ از : العطایا النبویة في الفتاوى الرضویة، ج ۲۴ ، ص ۵۵۴, ۵۵۶ ، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور)* 

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
*ا•─────────────────────•*
*✒️کتبہ :ابــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*فخر ازہر گروپ*
 *رابطہ نمبر ؛ 9167698708*
*ا•─────────────────────•*
*https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1*
*ا•─────────────────────•*
*۵ رمضان المبارک، ۱۴۴۱ ھجری ، بروز بدھ*
*ا•─────────────────────•*

مکروہ وقتوں میں سجدہ تلاوت کرناکیسا ہے؟

*‭‮‭‮ _◆ـــــــــ‭‮‭‮ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــــــــــــ◆_*
*مکروہ وقتوں میں سجدہ تلاوت کرناکیسا ہے؟*
*‭‮‭‮ _◆ـــــــــ‭‮‭‮ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــــــــــــ◆_*
https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1
*_🌹 اَلسَـلامُ عَلَیـکم وَرَحمَةُاللہِ وَبَرَکَاتُه🌹_‎*
*_★★ــــــــــــ♥🌸🌸🌸♥ــــــــــــ★★_*
 *📜کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسٸلہ ذیل کے بارے  میں کہ تین جو مکروہ وقت ہیں کیا ان مکروہ وقتوں میں آیت سجدہ پڑھنا سخت منع ہے ؟اور کہا جاتا ہے کہ اگر مکروہ وقت میں اگر دوران تلاوت آیت سجدہ آئے تو اس آیت کو اس وقت چھوڑ کر کسی اور وقت میں پڑھنا چاہیے یہ کہاں تک صحیح ہے؟*
*_✧ا◉➻══════════➻◉ا✧_*
*_🍀ســــائـل: شیـــر محمـــد قـادری، راجستھان🍀_*
 _◆ــــــــــــــــــ▪☘▪ـــــــــــــــــــ◆_ 
*_🌹وعلیکم الســلام ورحمة اللہ وبـرکاتـه🌹_*

  *_📝الجــــــواب بعون الملک الوھاب_*

*🎗اگر آپ تلاوت کے متعلق پوچھنا چاہ رہے ہیں تو جواب یہ ہے کہ طلوع و غروب و نصف النہار ان تینوں وقتوں میں قرآن مجید کی تلاوت ممنوع نہیں لیکن افضل و اولی ہے کہ ان تینوں اوقات میں تلاوت نہ کریں اور دورود شریف وغیرہ اذکار میں مشغول ہوجائیں اور سجدہ تلاوت ادا کرنے کے متعلق پوچھنا چاہ رہے ہیں تو یہ جائز نہیں۔۔* 

*🎗صدر الشریعہ علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں: طلوع و غروب و نصف النہار ان تینوں  وقتوں میں کوئی نماز جائز نہیں نہ فرض نہ واجب نہ نفل نہ ادا نہ قضا، یوہیں  سجدئہ تلاوت و سجدئہ سہو بھی ناجائز ہے*

*(📕بحوالہ؛ ’’الفتاوی الھندیۃ‘‘، کتاب الصلاۃ، الباب الأول في المواقیت، الفصل الثاني، ج۱، ص۵۲ و ’’الدرالمختار‘‘ و ’’ردالمحتار‘‘، کتاب الصلاۃ، ج۲، ص۳۷۔و ’’الفتاوی الرضویۃ‘‘، کتاب الصلاۃ، باب الأوقات، ج۵، ص۱۲۲- حوالہ؛ بہار شریعت جلد اول حصہ سوم)*

*🎗لیکن اگر آیت سجدہ کو مکروہ وقت میں ہی تلاوت فرمائے ہے تو سجدہ کرنا جاٸز ہے مگر کراہت تنزیہی ہے اور مکروہ وقت سے قبل تلاوت کیے اور سجدہ مکروہ وقت میں کیے تو گنہگار ہونگے اور وقت مکروہ سے قبل شروع کیے مکروہ وقت آگیا تو کوئی کراہت نہیں،*

*🎗صدر الشریعہ علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں:ان اوقات میں آیت سجدہ پڑھی تو بہتر یہ ہے کہ سجدہ میں تاخیر کرے ،یہاں تک کہ وقتِ کراہت جاتا رہے اور اگر وقت مکروہ ہی میں کر لیا تو بھی جائز ہے اور اگر وقتِ غیر مکروہ میں پڑھی تھی تو وقتِ مکروہ میں سجدہ کرنا مکروہ تحریمی ہے۔*

*(📗الفتاوی الھندیۃ‘‘، کتاب الصلاۃ، الباب الأول في المواقیت، الفصل الثالث، ج۱، ص۵۲۔حوالہ؛ بہار شریعت جلد اول سوم)* 

*🎗عصر کی نماز وقت مستحب میں شروع کی تھی، مگر اتنا طول دیا کہ وقت مکروہ آگیا تو اس میں کراہت نہیں*
 
*(📘الفتاوی الھندیۃ‘‘، کتاب الصلاۃ، الباب الأول في المواقیت، الفصل الثاني، ج۱، ص۵۲ص۵۲- بہار شریعت جلد اول حصہ سوم)* 

*🎗آیت سجدہ بیرون نماز پڑھی تو فوراً سجدہ کر لینا واجب نہیں ہاں بہتر ہے کہ فوراً کر لے اور وضو ہو تو تاخیر مکروہِ تنزیہی*

*(📕بحوالہ ؛ الدرالمختار‘‘، کتاب الصلاۃ، باب سجود التلاوۃ، ج۲، ص۷۰۳۔حوالہ بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم)*

     🌹 _*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*_ 🌹
*_★★★ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ★★★_*
         *📝 _شــــــــرف قلـــــــم_ 📝*
*ابــو حــنیفہ محمـــد اکبــر اشـرفی رضـوی، مانخــــورد ممبئـــــی*
 *رابطــــہ نمبــــر📞 919167698708+☎*
_*✧✧✧ـــــــــــــــــــــــ💫ـــــــــــــــــــــ✧✧✧*_
*🗓👈🏽(۱۷)رمضــان المبـــارک ۱۴۴۱؁ھجــــری*
 _◆ــــــــــــــــــ▪☘▪ـــــــــــــــــــ◆_
               *🖥المشتہــــــر🖥*
*_محمــد نــوشــاد عـالـم کٹیہــــــاربہــار الھنـــــد_*
*_رابطــــــہ نمبـــــر : +919934959535_ ☎*
*•─────────────────────•*
         *_💙فــلاح دیــن اســلام گـــروپ💙_*
*•─────────────────────•*
🚤🚤🚤🚤☘☘☘🚤🚤🚤🚤

عورت کا عورت کے ساتھ برہنہ سوناکیسا؟


*🔷عورت کا عورت کے ساتھ برہنہ سوناکیسا؟🔷*

 سوال 
کیا ایک عورت دوسری عورت کے ساتھ ایک رضاٸی میں ننگا بدن سوسکتی اگر نہیں تو مع حوالہ جواب عنایت فرماٸیں 
عین کرم ہوگا 
ساٸل 
رجب القادری 
دیوریا 
ا__________(➗)__________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛* 
عورت کا عورت کے ساتھ یونہی مرد کو مرد کے ساتھ برہنہ نیم عریاں ننگا سونا حرام و ناجاٸز ہے 
جیساکہ حدیث شریف میں ہے 
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہیکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا 
ولا یفضی الرجل الی الرجل فی ثوب واحد ولا تفضی المراة الی المراة فی ثوب واحد 
یعنی نہ مرد دوسرے مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں برہنہ سوٸے اور نہ ایک عورت دوسری عورت کے ساتھ ایک لحاف یا چادر میں برہنہ سوٸے 
حوالہ
ھکذا فی  
*(📙مسلم شریف)*؛ 
کتاب الحیض 
باب تحریم النظر الی العوراة 
جلد اول 
صفحہ  ١٥٤
وکذالک 
*(📘فی بہارشریعت)*
صفحہ   ٤٣٦      ٤٤١ 
دعوت اسلامی 
*واللہ تعالی اعلم علمہ اتم واحکم؛*
 
ا_

کیا داڑھی منڈانے والا یا کترواکر ایک مشت سے کم کروانے والا نماز پڑھا سکتا ہے

*💚 کیا داڑھی منڈانے والا یا کترواکر ایک مشت سے کم کروانے والا نماز پڑھا سکتا ہے ؟ 💚*
*ا•─────────────────────•*
*حضرت میرا سوال یہ ہے* 
*کہ داڑھی مونڈنے والا یا کتروانے والا کیا نماز پڑھا سکتا ہے یعنی امام ہو سکتا ہے ؟*
*سائل۔محمد عثمان ۔اڈیشہ۔ سمردفہ* 

*ا♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️*

*الجواب بعون الملک الوھاب*

داڑھی منڈانے والا یا کتروا کر ایک مشت سے کم کرانے والا نماز نہیں پڑھا سکتا، کیونکہ ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے اور اس سے کمی ناجائز ہے ۔

جو امام ڈاڑھی منڈاتا ہو یا کتروا کر ایک مٹھی سے کم کرواتا ہو اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے یعنی پڑھنا گناہ اگر پڑھ لی تو اس نماز کا لوٹانا واجب ہے، کیونکہ داڑھی منڈانے والا فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کے پیچھے نماز کا یہی حکم ہے۔

📝 *شیخ عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :*
داڑھی منڈانا حرام ہے، یہ افرنگیوں، ہندؤوں اور جوالقیوں کا طریقہ ہے جو قلندریہ بھی کہلاتے ہیں ۔ 
اور داڑھی بمقدار ایک مٹھی چھوڑنا واجب ہے۔
*(📓 اشعۃ اللمعات، کتاب الطہارۃ، باب السواک ج1ص606)*

📝 *سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :*
داڑھی کم از کم چار انگل چھوڑنا واجب ہے۔ اور اس سے کم رکھنا جائز نہیں حرام ہونے میں یہ بھی منڈانے کے مثل ہے اگر چہ منڈانا خبیث تر ہے۔
*(📓 فتاوی رضویہ، جلد 22 ص 689،572)*

*حدیث شریف میں ہے :*
📝 *رسول اللہ صلی الله تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :*

*لَا يَؤُمَّ فَاجِرٌ مُؤْمِنًا، إِلَّا أَنْ يَقْهَرَهُ بِسُلْطَانٍ، يَخَافُ سَيْفَهُ وَسَوْطَهُ*

کوئی فاسق کسی مسلمان کی امامت نہ کرے مگر اس حالت میں کہ وہ اپنی سلطنت کے زور سے اسے دبائے کہ یہ اس کی تلوار اور تازیانے کاخوف رکھتاہو۔
*(📓 سنن ابن ماجہ*
*كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ، بَابٌ فِي فَرْضِ الْجُمُعَةِ، حدیث1081)*

*سنن دارقطنی میں ہے :*
📝 *حضور سید عالم صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :*

*اجْعَلُوا أَئِمَّتَكُمْ خِيَارَكُمْ , فَإِنَّهُمْ وَفْدُكُمْ فِيمَا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ*

اپنے نیکوں کو امام کرو کہ وہ تمہارے وسائط ہیں درمیان تمہارے اور تمہارے رب عزّوجل کے۔
*(📓 سنن الدارقطنی*
*كِتَابُ الْجَنَائِزِ، بَابُ تَخْفِيفِ الْقِرَاءَةِ لِحَاجَةٍ ، حدیث 1881)*

💫 *فتاوی رضویہ میں ہے :*
*لوقد موا فاسقا یاثمون، بناء علی ان کراھۃ تقدیمہ کراھۃ تحریم*

اگر فاسق کوامام بنایا تو وہ گناہ گار ہوں گے اس بنا پر کہ فاسق کو امام بنانے کی کراہت، کراہت تحریمی ہے۔
*(📓 فتاوی رضویہ، ج11ص241)*

*ھذا ما عندی والعلم بالحق عنداللہ تعالیٰ ورسولہ جل جلاہ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم*

🌹 *الجواب حق وصواب* 
*حضرت علامہ مفتی محمد شرف الدین رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی (شیخ الحدیث دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ ہوڑہ کلکتہ)*

█▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒█
✍🏻 *کتــــــبہ*
 *ســـید فیضــان القادری*
                       *7408251621*📲

ہر رکعت میں بسم اللہ پڑھنا چاہیئے یا نہیں

*🔸ہر رکعت میں بسم اللہ پڑھنا چاہیئے یا نہیں ؟🔸*



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
نماز میں سورۃ الفاتحہ کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم ہر رکعت میں پڑھنا ضروری ہے یا نہیں؟ 
علمائے کرام کی ضرورت ہے 
*🔸المستفتی محمد معراج خان🔸*

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
اــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــــ
*📝الجواب بعون الملک والوہاب ⇩* 
 اگر سورہ فاتحہ کے بعد کسی سورت کو اول سے شروع کرے تو سورہ فاتحہ کے بعد بھی سورت پڑھتے وقت بسم اللہ پڑھنا مستحسن ہےاور اگر نہ پڑے تو بھی حرج نہیں 

*( 📚بحوالہ مومن کی نماز صفحہ 66 )* 
اور اگر بیچ سے شروع کرے تو چاہیں پڑھے چاہیں نہ پڑھے دونوں صورتوں میں نماز درست ہے 


*🌹واللہ تعالی ورسولہ اعلم🌹*
اــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کــــــتـــــــبـــــہ*
*شرف قلم، محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ بہادرگنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا*
*🗓 ۳۱ دسمبر ۲۰۱۹ ء مطابق ۴ جمادی الاولیٰ ۱۴۴۱ ھ بروز منگل*
*رابطہ* https://wa.me/+916287118487
اــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مفتی الفاظ قریشی نجمی نوری صاحب قبلہ کرناٹک* 
اــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
اــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــــ

غیر روزہ دار کو مسجد کی افطاری کھانا کیسا ہے ؟

*🔸غیر روزہ دار کو مسجد کی افطاری کھانا کیسا ہے ؟🔸*

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتےہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین کہ غیر روزہ دار کو مسجد کی افطاری کھانا کیسا ہے؟  تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں آپ کی بہت مہربانی ہوگی
*فخر ازھر چینل ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد سلیم رضا راجستھان🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام.ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* غیر روزہ دار کو مسجد کی افطاری کھانا ناجائز و حرام ہے اس لئے کہ افطاری بھیجنے والے نے روزہ دار کے لئے وقف کیا ہے اور مال وقف غیر محل استعمال کرنا حرام ہے - 
لیکن جہاں اس بات کی صراحت ہوجائے کہ افطاری بھیجنے والے نے روزہ دار و غیر روزہ دار سبھی کے لئے بھیجی ہے جیساکہ آجکل گرام پردھان و نیتا لوگ کرتے ہیں تو اسکا کھانا جائز ہے مگر اس میں بھی روزہ دار کے ساتھ افطاری میں شریک ہوکر ثواب کی امید رکھنا سراسر غلط اور بے اصل و بے بنیاد ہے -

📑مجدد اعظم سیدی سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی فتاوی رضویہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ " اور افطاری غیر روزہ دار اگر روزہ دار بن کر شریک ہوتے ہیں متولیون پر الزام نہیں بہتیرے غنی فقیر بنکر بھیک مانگتے اور زکوٰۃ لیتے ہیں دینے والے کی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی کہ ظاہر پر حکم ہے اور لینے والے کو حرام قطعی ہے یونہی یہاں ان غیر روزہ داروں کو اسکا کھانا حرام ہے وقف کا مال مثل مال یتیم ہے جسے ناحق کھانے پر فرمایا *"انما یاکلون فی بطونھم نارا و سیصلون سعیرا "*
یعنی اپنے پیٹ میں نری آگ بھرتے ہیں اور عنقریب جہنم میں جائیں گے -
ہاں متولی دانسۃ غیر روزہ دار کو شریک کریں تو وہ بھی عاصی و مجرم و خائن و مستحق عزل ہیں رہا اکثر یا کل مرفہ الحال ہونا اس میں کوئی حرج نہیں افطاری مطلق روزہ دار کے لئے ہے اگرچہ غنی ہو جیسے سقایہ مسجد کا پانی ہر نمازی کے غسل ووضو کو ہے اگرچہ بادشاہ ہو " اھ
*(📕 ج:16/ص:488/ دعوت اسلامی)*
 
📃اور فتاوی مرکز تربیت افتاء میں ہے کہ " غیر روزہ دار کا افطاری میں شامل ہوجانا اور ثواب کی امید رکھنا سراسر غلط اور بے اصل ہے اسے افطار کا کچھ ثواب حاصل نہیں کہ جب اس نے روزہ ہی نہ رکھا تو اسے ثواب کس چیز کا ملےگا " اھ
*( 📚ج:2/ص:388/ فقیہ ملت اکیڈمی اوجھا گنج ضلع بستی)*

👌🏻حاصل کلام یہ کہ اگر روزہ داروں کے لئے افطاری خاص ہوتی ہو تو غیر روزہ دار کے لئے جائز نہیں اور اگر وہ افطاری حاضرین افطار پارٹی کی غرض سے ہو تو روزہ دار اور غیر روزہ دار سب کے لئے جائز و درست ہے اور فی زماننا عموما شق ثانی یعنی روزہ دار و غیر روزہ دار سب حاضرین مسجد و نماز کے لئے ہوتی ہے پس کوئی مضائقہ نہیں

*🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
*🗓 ۲ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ ۲۶ اپریل ٠٢٠٢؁ء مطابق بروز اتوار*
*رابطہ* https://wa.me/+919756464316
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

ایک نیت سے چار رکعت تراویح پڑھنا کیسا ہے ؟

*🔸ایک نیت سے چار رکعت تراویح پڑھنا کیسا ہے ؟🔸*

السلام علیکم ورحمۃ اللہ 
کیافرماتے ہیں علماء کرام اس کے بارے میں کہ تراویح کی نماز چار رکعت کی نیت سے پڑھ سکتے ہیں جواب عنایت فرمائیں
*فـخـر ازھـر چینل لنک ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد عامر حسین🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وَ عَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*الجواب اللھم ہدایت الحق والصواب*

*' لا إله إلا الله وحده لا شريك له '*
پڑھ سکتے ہیں مگر خلاف سنت,

📑 جیسا کہ میرے امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں: 
تراویح خود ہی دورکعت بہتر ہے,  *لانہ ھو المتوارث,* (کیونکہ طریقہ متوارثہ یہی ہے۔ت)

📄 تنویر میں ہے:
*" عشرون رکعۃ بعشر تسلیمات,*
بیس رکعتیں دس سلاموں کے ساتھ پڑھائی جائیں۔

📄سراجیہ میں ہے:
*کل ترویحۃ اربع رکعات بتسلیمتین*

ہر ترویحہ چار رکعتوں کا دوسلاموں کے ساتھ پڑھا جائے۔
یہاں تک کہ اگر چار یا زائد ایک نیت سے پڑھے گا تو بعض ائمہ کے نزدیك دو ہی رکعت کے قائم مقام ہونگی اگرچہ صحیح یہ ہے کہ جتنی پڑھیں شمارہوں گی جبکہ ہردورکعت پرقعدہ کرتا رہا ہو۔

📃 عالمگیری میں ہے :
*" ان قعد فی الثانیۃ قدر التشھد اختلفوا فیہ فعلی قول العامۃ یجوز عن تسلیمتین وھو الصحیح*
*(📔 ھکذا فی فتاوی قاضی خاں )*

🔖اگر دوسری رکعت میں تشہد کی مقدار نمازی بیٹھ گیا تو اس میں اختلاف ہے اکثر علماء کی رائے یہ ہے کہ یہ دو سلاموں کے قائم مقام ہے اور یہی ہے صحیح ہے، فتاوٰی قاضی خاں میں اسی طرح ہے، 
*(📚فتاویٰ رضویہ شریف جدید ج ۷ ص ۴۴۴ مکتبہ دعوت اسلامی )*

*🔸واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم و علمه جل مجدة أتم و أحكم 🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار*
*🗓 ۳ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۲۸ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز سوموار*
*رابطه* https://wa.me/+918743811087
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

اذان کے درمیان افطار کرنا کیسا؟

*🔸اذان کے درمیان افطار کرنا کیسا؟؟ 🔸*

السلامُ علیکم
کیافرماتے ہیں مفتیان کرام  اس مسئلہ میں کہ اذان کے درمیان افطار کرنا عندالشرع کیسا ہے؟
*🔹سائل زبیر چھپروی🔹*
اــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــ
*و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* افطار میں تعجیل مستحب ہے

📃حدیث شریف میں ہے 
*" قال رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم قال اللہ عزوجل احب عبادی الی اعجلھم فطرا "*
یعنی مجھے میرے بندوں میں سب سے زیادہ محبوب وہ شخص ہے جو افطار میں جلدی کرتا ہے اھ "
*(📔ترمذی شریف جلد اول صفحہ 150)*

🔎لہٰذا جب سورج ڈوبنے کا یقین ہوجائے تو فوراً افطار کرلے تاخیر نہ کرے اور جو لوگ آذان کی آواز سن کر افطار پر مطلع ہوتے ہیں انہیں بھی چاہیئے کہ آذان شروع ہوتے ہی فوراً افطار کرلیں ختم آذان تک انتظار نہ کریں مگر افطار کرکے آذان مکمل ہونے تک کھانا پینا موقوف رکھیں اور کلمات آذان کا جواب دیں" زبان سے آذان کا جواب دینا واجب نہیں بلکہ صرف مستحب ہے  ہاں اجابت بالقدم واجب ہے 

📄جیسا کہ درمختار کتاب الاذان میں ہے 
*" ویجیب وجوبا وقال الحوانی ندبا والواجب الاجابۃ بالقدم "اھ*
 *(📕الدرالمختار فوق ردالمحتار جلد اول صفحہ 396 )*
افطار کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ قبل آذان ہی افطار کرلے اور اگر آذان شروع ہونے پر افطار کرے تو تھوڑا کھا پی کر ٹھہر جائے کہ آذان کے وقت حکم ہے کہ جب آذان ہوتو اتنی دیر کیلئے سلام کلام تمام اشغال موقوف کردے یہاں تک کہ قرآن مجید کی تلاوت میں آذان کی آواز آئے تو روک دے اور آذان کا خاموشی سے جواب دے

📄جیسا کہ فتاوی عالمگیری کتاب الاذان میں ہے 
*" ولاینبغی ان یتکلم السامع فی خلال الاذان والاقامۃ ولا یشتغل بقراءۃالقرآن ولا بشئ من الاعمال سوی الاجابۃ ولو کان فی القراءۃ ینبغی ان یقطع ویشتغل بالاستماع والاجابۃ کذافی البدائع"*
*(📔 فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ 57 ")*
*(📚ماخوذ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ 471 روزہ کا بیان ")*
*(📚ایساہی فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحہ 513 ""/ فتاویٰ اکرمی صفحہ 197 پرہے  )*

*🌹واللہ اعلم باالصواب 🌹*
اــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا محمد ریحان رضا رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا*
*🗓 ۳ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۲۸ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز سوموار*
*رابطہ* https://wa.me/+916287118487
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و صواب حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ ھرپوروا باجپٹی سیتامڑھی بھار*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

کچھ مقتدی نماز تراویح میں قرآن مجید پڑھتے وقت ادھر ادھر بیٹھے رہتے ہیں اور بوقت رکوع امام کے ساتھ شریک ہوتے ہیں تو ایسا کرنا کیسا ؟

*🔸کچھ مقتدی نماز تراویح میں قرآن مجید پڑھتے وقت ادھر ادھر بیٹھے رہتے ہیں اور بوقت رکوع امام کے ساتھ شریک ہوتے ہیں تو ایسا کرنا کیسا ؟🔸*


السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام ومفتیان عظام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ ختم تراویح میں امام صاحب سورہ فاتحہ کے بعد قرآن شریف پڑھنا شروع کیا اور جب رکوع کا وقت اتاہے تو اس وقت مقتدی نیت کرتا ہے تو کیا اس کی تراویح کی نماز ہو گی جواب عنایت فرمائیں
*فخر ازھر چینل ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد رضاءالحق🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* صورت مستفسرہ میں مقتدی کو ایسا کرنا جائز نہیں کہ منافقین سے مشابہت ہے مگر نماز ہوجائے گی - 

📃جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بھار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ
" مقتدی کو یہ جائز نہیں کہ بیٹھا رہے جب امام رکوع کرنے کو ہو تو کھڑا ہوجائے کہ یہ منافقین سے مشابہت ہے -
📄اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے کہ 
*" اذا قاموا الی الصلوۃ قاموا کسالیٰ "*
یعنی منافق جب نماز کو کھڑے ہوتے ہیں تو تھکے جی سے " اھ
*(📕ح:4/ص:693/ تراویح کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)* 

📄اور غنیۃ المتملی شرح منیۃ المصلی میں ہے کہ 
*" و قال قاضی خان و یکرہ للمقتدی و ان یقعد فی التراویح فاذا اراد الامام ان یرکع یقوم لان فیہ اظھار التکاسل التشبہ بالمنافقین*
قال اللہ تعالیٰ *و اذا قاموا الی الصلوۃ قاموا کسالیٰ " اھ*
*(📚ص:410)*

*🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
*🗓 ۴ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ ۲۹ اپریل ٠٢٠٢؁ء مطابق بروز منگل*
*رابطہ* https://wa.me/+919756464316
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی محمد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ دربھنگہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

حالت روزہ میں تیل لگانا کیسا؟؟

*🔸حالت روزہ میں تیل لگانا کیسا؟؟ 🔸*


السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتےہیں علماء کرام اس بارے میں کہ حالت روزہ میں بال و داڑھی میں تیل لگانا کیسا ہے۔؟
*فخر ازھر چینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔹سائل محمد تنویر احمد قادری اسمٰعیلی۔بنارس🔹*
اــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــ
*و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* حالت روزہ میں تیل لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا 

📃جیسا کہ حضور فقیہ اعظم ہند سرکار صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رضوی علیہ الرحمہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں 
بھری سنگی لگوائ یا تیل یا سرمہ لگایا تو روزہ نہ گیا اگر چہ تیل یا سرمہ کا مزہ حلق میں محسوس ہوتا ہو بلکہ تھوک. میں سرمہ کا رنگ بھی دکھائ دیتا ہو جب بھی نہیں ٹوٹا 

*(📕ماخوذ بہارشریعت جلد اول حصہ پنجم روزہ کا بیان صفحہ 982 مکتبہ دعوت اسلامی)*
*(📚ایسا ہی فتاویٰ بریلی شریف  روزہ کا بیان صفحہ 359 پرہے)*


*🌹واللہ اعلم باالصواب 🌹*
اــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا محمد ریحان رضا رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا*
*🗓 ۴ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۲۹ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز منگل*
*رابطہ* https://wa.me/+916287118487
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ مسجد نور جاجپور اڑیسہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*🔸تراویح کی بیس رکعت کی نیت ایک ساتھ کرنا کیسا ہے ؟

*🔸تراویح کی بیس رکعت کی نیت ایک ساتھ کرنا کیسا ہے ؟🔸*

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ 
علمائے کرام کی برگاہ میں سوال ہے کہ تراویح کی بیس رکعت کی ایک ساتھ نیت کرنا کیسا ہے؟
*فخر ازھر چینل ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد فاروق صدیقی باڑمیر راجستھان🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* تراویح کی بیس رکعت کی ایک ساتھ نیت کرنا جائز ہے مگر بہتر یہ ہیکہ ہر دو رکعت پر الگ الگ نیت کرے - 

📃جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بھار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ " احتیاط یہ ہے کہ جب دو دو رکعت پر سلام پھیرے تو ہر دو رکعت پر الگ الگ نیت کرے اور اگر ایک ساتھ بیسون (20) رکعت کی نیت کرلی تو بھی جائز ہے " اھ
*(📘 ح:4/ص:689/ تراویح کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)*

📃اور ردالمحتار میں ہے کہ 
*" و اما اذا صلی العشرین جملۃ کذالک فقد قاسہ علیہ فی البحر " اھ*
*(📚 ج:2/ص:496/ کتاب الصلاۃ / باب الوتر والنوافل / دار عالم الکتب)*

*🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
*🗓 ۴ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ ۲۸ اپریل ٠٢٠٢؁ء مطابق بروز منگل*
*رابطہ* https://wa.me/+919756464316
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمدامجدعلی نعیمی،رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال،خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآباد اترپردیش الھند*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

گدوں پرنمازپڑھناکیساہے

*🔸گدوں پرنمازپڑھناکیساہے؟؟🔸*

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

علماءکرام رہنماٸی فرماٸیں
اسپنچ گدے پر نماز پڑھنا کیسا ہے بحوالہ جواب دہی کریں
*فـخـر ازھـر چینل لنک ⇩* https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل غلام سرورفیضی مہراج گنج🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وَ عَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*الجواب بعون الملک الوہاب*
اگراس گدےپربحالت سجدہ پیشانی جم جاتی ہے تب تودرست ہے ورنہ نہیں 

📃جیساکہ نورالایضاح میں ہے
*"والسجودعلیٰ مایجدحجمہ وتستقرعلیہ جبھتہ "*
ایسی چیز پر سجدہ کرنا جس کا حجم (سخت وغیرہ) ہواور اس پر پیشانی ٹہر سکے
*(📚باب شروط الصلوٰة وارکانھا /صفحہ 65 )*

نوٹ آجکل کچھ ایسے بھی گدےبھی ہیں کہ جن پر پیشانی کا جمنا ناممکن ہے جیسا کہ یہ بیٹ آراء پر جو بچھائے جاتے ہیں ان گدوں پرنمازنہیں ہوسکتی

*🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻شرف قلم عبید اللہ رضوی بریلوی صاحب قبلہ خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج ضلع بریلی شریف یوپی*
*🗓 ۵ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۲۹ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز بدھ* https://wa.me/+919568246389
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ مسجد نور جاجپور اڑیسہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

جو شخص روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو اسکے لئے فدیہ کا کیا حکم ہے🔸

*🔸جو شخص روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو اسکے لئے فدیہ کا کیا حکم ہے🔸*

السلام علیکم ورحمۃ اللہ 
کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس کے بارے میں کہ ایک ایسا بوڑھا شخص ہے جس میں روزہ رکھنے کی قوت نہیں ہے تو کیا وہ فدیہ ادا کرے اگر فدیہ ادا کرے گا تو ایک دن کا کتنا فدیہ ادا کرے گا برائے مہربانی جواب عنایت برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں
*فخر ازھر چینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔹سائل محمد عامر حسین🔹*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب بعون الملک الوھاب :* صورت مسئولہ میں اگر کمزوری عمر دراز کی وجہ سے ہے کہ عمر اتنی ہوگئی ہے جو حقیقتاً روزہ رکھنے  کی قدرت نہ رکھتے ہوں، اور نہ ہی آئندہ طاقت کی امید ہوں _ تو ایسا شخص روزہ چھوڑ دے اور ہر روزہ کے بدلے فدیہ ادا کرے_
ایک روزے کا فدیہ ہے :
دونوں وقت ایک مسکین کو پیٹ بھر کھانا کھلائے اس پر واجب ہے : یا تو پھر ہر روزہ کے بدلے صدقہ فطر کی مقدار مسکین کو دے 

📑البحر الرائق فی شرح کنز الدقائق میں ہے، *،الشيخ الفانى وهو يفدى یعنی شیخ فانی کے لئے فدیہ ادا کرے*
*(📘جلد دوم صفحہ 70 کتاب الصوم )*

📃قدوری میں میں ہے 
*" والشيخ الفانى الذى لا يقدر على الصيام يفطر و يطعم لكل يوم مسكينا كلما يطعم فى الكفارات*
یعنی اور بہت بوڑھا شخص جو روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو وہ افطار کرے اور ہر دن ایک مسکین کو اتنا کھانا کھلائے جتنا کفارات میں کھلایا جایا کرتا ہے
*(📕ماخوذ اشرف النوری شرح قدوری صفحہ 273 کتاب الصوم )*

📄 اعلی حضرت امام اہل سنت علیہ الرحمہ ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں: فدیہ صرف شیخ فانی کے لئے رکھا ہے جو بہ سبب پرانہ سالی حقیقتاً روزہ کی قدرت نہ رکھتا ہو نہ آئندہ طاقت کی امید کہ عمر جتنی بڑھے گی ضعف بڑھے گا اس کے لئے فدیہ کا حکم ہے
*(📚 فتاویٰ رضویہ مخرجہ جلد 10 ،صفحہ 520 کتاب الصوم باب الفدیہ )*

*🔸واللہ اعلم ورسولہ بالصواب🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*اسیر حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی محمد شمیم القادری احمدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی ،،ساکن کھڑکمن پنچایت گوروکھال ٫پوسٹ کوئماری٫ پوٹھیا کشن گنج بہار*
*🗓 ۲۹ اپریل ٠٢٠٢؁ء مطابق ۵ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ بروز بدھ*
*رابطہ* https://wa.me/+918070567216
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و صواب حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ ھرپوروا باجپٹی سیتامڑھی بھار*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ