Showing posts with label جمعہ ‏کا ‏بیان. Show all posts
Showing posts with label جمعہ ‏کا ‏بیان. Show all posts

Friday, October 1, 2021

*❣️کیا فاسق معلن کے پیچھے جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟❣️*

*❣️کیا فاسق معلن کے پیچھے جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟❣️*

السلام علیکم 
کیافرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر جمعہ کا امام فاسق معلن ہو اور غیر فاسق معلن نہ مل سکے تو جمعہ کی نماز کا کیا حکم ہے؟
*سائل محمد شہباز پاکستان*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب :-* 
امام اُسے کیا جائے جو سنّی العقیدہ صحیح الطہارۃ صحیح القرأۃ مسائلِ نماز و طہارت کا عالم غیر فاسق ہو نہ اُس میں کوئی ایسا جسمانی یا روحانی عیب ہو جس سے لوگوں کو تنفر ہو۔ اور اس دور میں ڈھونڈنے سے نہ ملے ایسا ہر گز نہیں ہے۔ لہذا کسی باشرع کو نماز جمعہ کا امام بنائیں۔ اگر ڈھونڈنے کے باوجود نہ مل پائیں تو پھر اسی فاسق معلن امام کے پیچھے صرف جمعہ و عیدین کی نماز پڑھیں۔
اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جہاں جمعہ یا عیدین ایک ہی جگہ ہوتے ہوں اور ان کا امام بدعتی یا فاسق معلن ہے اور دوسرا امام نہ مل سکتا ہو وہاں ان کے پیچھے جمعہ و عیدین پڑھ لئے جائیں۔
*(📓حوالہ فتاوی رضویہ شریف ج ۶ ص ۶۲۶ رضا فاؤنڈیشن لاہور)*

*واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبہ*
*حضرت مولانا محمد اشفاق عطاری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی نیپال*
*۲۱ صفرالمظفر ۱۴۴۳ھ بروز بدھ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ 
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح :*
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جابر القادری صاحب قبلہ جمشید پور 
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غوث.وخواجہ گروپ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

Monday, November 16, 2020

دو خطبوں کے درمیان دعا ہاتھ اٹھا کر مانگنی چاہئے یا بغیر ہاتھ اٹھائے؟

سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ دو خطبوں کے درمیان دعا ہاتھ اٹھا کر مانگنی چاہئے یا بغیر ہاتھ اٹھائے؟سائل:(اسامہ محبوب عطاری،باب المدینہ کراچی)

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

خطیب دونوں خطبوں کے درمیان ہاتھ اٹھا کر زبانی دعا کرسکتا ہے،لیکن مناسب یہ ہے کہ ہاتھ اٹھائے بغیر دعا کرے تاکہ خطیب کو دیکھ کر مقتدی بھی ہاتھ اٹھا کر زبانی دعا کرنا نہ شروع ہوجائیں کیونکہ قولِ اَرجح کے مطابق دورانِ خطبہ مقتدیوں کو زبان سے دعا کرنے سے احتراز کرنا چاہئے۔ البتہ خطیب کے علاوہ حاضرین ہاتھ اٹھاکر دل میں دعا مانگیں تواس میں فِی نَفْسِہٖ توحرج نہیں لیکن وہی خدشہ کہ عوام ہاتھ اٹھاکر دعا مانگتے دیکھیں گے تو زبانی دعا میں مشغول ہوجائیں گے اس لئے سامعین کو بھی دل ہی میں بغیر ہاتھ اٹھائے دعا کرلینی چاہئے۔

لیکن یاد رہے کہ اگر سننے والوں میں سے کوئی دونوں خطبوں کے درمیان ہاتھ اٹھاکر زبان سے بھی دعا کرتا ہے تو اس سے اُلجھنا،اسے روکنا،منع کرنا بھی رَوا نہیں کہ ایک صحیح اور معتمد قول پر اس کی بھی اجازت ہے، یہی وجہ ہے کہ خود امامِ اہلِ سنّت علیہ الرَّحمہ نے اپنے ایک فتوی میں ارشاد فرمایا ہے کہ (میں نے) ہمیشہ سامعین کو بَیْنَ الْخُطْبَتَیْن دعا کرتے دیکھا اور کبھی منع و انکار نہیں کرتا۔ مزید تفصیل کے لئے فتاویٰ رضویہ میں اس مسئلہ کی تحقیق میں عمدہ تنقیحات پر مشتمل فتاویٰ موجود ہیں ان کا مطالعہ کیا جائے۔

حوالہ۔ماہنامہ فیضان مدینہ۔ ذوالحجة الحرام 1439 ھجری 

محمد عمران علی نعمانی رضوی

Wednesday, July 29, 2020

ایک مسجد میں متعدد بار جمعہ قائم کرناکیسا؟ ؛

*🎶ایک مسجد میں متعدد بار جمعہ قائم کرناکیسا؟ ؛🎶*

 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmi

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام جمعہ کی نماز ایک مسجد میں کتنی بار ہو سکتی ہے اگر الگ الگ امام پڑھانا چاہیے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہوگا
المستفتی مشتاق احمد مراد آباد؛
ا________(💚)__________
*وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ*
*الجواب بتوفیق اللہ التواب* ایک مسجدمیں متعددبارجمعہ جاٸزنہیں ہاں اس وقت جاٸزہےجبکہ جگہ وغیرہ کی تنگی ہواورہردوامام ماذون ومقررہوں ورنہ اگرغیرماذون امام نےجگہ کی تنگی کی بنیادپربھی امامت کی توبھی نمازنہ ہوگی ،
*(📕ایساہی فتاوی رضویہ ج٨ص٣٢٢مترجم میں ہے)*
*واللہ تعالی اعلم*
١٨شوال المکرم ١٤٤١ھ
ا_______(🖊)________
*کتبـــہ؛*
*محمد عثمان غنی مصباحی خادم التدریس والافتاء دارالعلوم فدائیہ خانقاہ سمرقندیہ دربھنگہ بہار؛*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞8578878441)*
*مورخہ؛21/6/2020)*
ا________(🖊)________
*🖊المشتـــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)__________
800

دیہات میں جمعہ کے بعد وہی امام ظہر کی امامت کرسکتاہے؟💚*

*💚دیہات میں جمعہ کے بعد وہی امام ظہر کی امامت کرسکتاہے؟💚*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارےمیں  گاؤں کی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد چاررکعت ظہر کی نماز جماعت سےادا کی جاتی ہے  دواقامت کےساتھ جوامام جمعہ کی نمازپڑہاتےہیں وہی امام چاررکعت ظہر کی جماعت پڑھاتے ہیں کیا یے دروست ہے مسئلہ حنفی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں
ا________(💚)___________
*الجواب بعون الملک الوھاب*
فتاوی رضویہ میں ھے گاؤں میں جمعہ کی نماز درست نہیں ھے  لیکن عوام اگر پڑھتے ہوں تو انہیں منع نہ کیا جائے کہ وہ جس طرح بھی اللہ و رسول کا نام لیں غنیمت ھے

*(📙جلد3صفح714)*
گاؤں میں جمعہ کے نام پر پڑھی گئی تو اس سے ظہر کی نماز ساقط نہ ہوگی لہذا گاؤں میں جمعہ کے دن بھی ظہر کی نماز پڑھنا فرض  ھے اور جماعت کے ساتھ پڑھنا واجب ھے اس کیلئے بھی تکبیر کہی جائے گی  
*(📕بہار شریعت  میں ھے)* گاؤں میں جمعہ کے دن بھی ظہر کی نماز اذان و اقامت کے ساتھ باجماعت پڑھیں ۔
*(📕جلد 1حصہ 4صفحہ774)*
*(📗فتاوی فقیہ ملت میں ھے)*
 گاؤں میں بنام جمعہ دو رکعت پڑھنے  کیلئے چاہے فرض کی نیت کریں یا نفل کی بہر حال وہ نماز نفل ہی ہوگی چار رکعت سنت ظہر اور فرض نماز ظہر باجماعت کے درمیان دو رکعت بنام جمعہ  کے سبب وقفہ سے شرعا کوئی خرابی نہیں  گاؤں میں اگر چہ جمعہ نہیں صرف ظہر فرض ھے 
لہذا اس گاؤں میں بنام جمعہ جو اذان ہوتی ھے اسی اذان سے ظہر کی نماز پڑھی جائے گی اس کیلئے الگ سے اذان کی ضرورت نہیں 
*(📘جلد 1 صفحہ242)*
 اور اسی کتاب کے 
*(📙صفحہ248 پر ھے))*
 دیہات جو دو رکعت بنام جمعہ پڑھی جاتی ھے  وہ نفل ھے لہذا جمعہ اور ظہر  اگر ایک ہی امام پڑھائے تو وہ جمع بین الصلاتین نہیں ھے 
 صورت مسئولہ میں  دو اقامت کے ساتھ اور وہی امام دونوں نماز  پڑھائے یہ درست ھے
*واللہ تعالی اعلم ورسولہ* ا________(📢)___________
*کتبہ؛*
*محمد ساجد رضا برکاتی مدھوبنی بہار انڈیا؛*
*🖌️الحلقةالعلمیہ گروپ🖌️*
*رابطہ؛☎️9973983650)*
*مورخہ؛6/5/2020)*
ا_________(📢)_________
*🖋️المشتہر فضل کبیر🖋️*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا__________(🖋️)__________
795

Monday, July 6, 2020

جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا عندالشرع کیسا ہے؟

*🕳جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا عندالشرع کیسا ہے؟🕳*
*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

*🕯ســـــوال👇*
حضرت جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا کیسا ہے کچھ لوگ کہتے ہیں یہ بدعت ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی"
*سائل........... نــاظم رضــــا پورنپور*

*ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

*📜الجـــــوابــــــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب* 
جمعہ کےدن کی مبارک باد دینا بالکل جائز ہے کیونکہ:
*پہلی بات👇* 
تو یہ کہ شریعت نے اس سے منع نہیں کیا اور جس کام سے شریعت منع نہ کرے وہ بالکل جائز ہوتا ہے,

جیسا کہ حدیثِ مبارکہ ہے:👇
*("اَلْحَلاَلُ مَااَحَلَّ اللّٰہُ فِیْ کِتَابِہٖ وَالْحَرَامُ مَاحَرَّمَ اللّٰہُ فِیْ کِتَابِہٖ وَمَاسَکَتَ عَنْہُ فَھُوَمِمَّاعَفَاعَنْہٗ")*
یعنی حلال وہ ہے جسے اللہ عزوجل نے اپنی کتاب میں حلال کیا اور حرام وہ ہے جسے اللہ عزوجل نے اپنی کتاب میں حرام کیا اور جس سے خاموشی اختیار فرمائی (یعنی منع نہ فرمایا) وہ معاف ہے
(یعنی اس کے کرنے پر کوئی گناہ نہیں)۔

*📕{جامع ترمذی ابواب اللباس باب ماجاءفی لبس الفراء ،سنن ابن ماجہ ،المستدرک للحاکم}*

*🖋دوسری بات👇*
 جمعہ کا دن ہمارے لیۓ مبارک اور اچھا ہے اور مبارک و اچھی بات کی مبارک باد دینا، اس کی اصل صحیح حدیثِ مبارکہ سے ثابت ہے چنانچہ:
"معراج کی رات جب نبی پاک ﷺکا گزر آسمانوں سے ہوا تو انبیاءکرام علیٰ نبیناوعليهم الصلاة والسلام نے آپ ﷺ کو معراج پر مبارک باد پیش کی۔👇 
*{کمافی کتب الاحادیث مشھور}*

لہذاثابت ہوا کہ جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بالکل درست وجائز ہے اور اس سے روکنے والا جاھل و احمق ہے۔

*واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وﷺ*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*حضرت علامہ ومولانا محمد ابواسیدعبید رضا مدنی صاحب قبلہ غفرلہ*
*مورخہ:23/02/2020*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
 رابطہ نمبر 👇
*📲+03068209672*

*ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجوابـــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی* خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)
رابطہ نمبر 👇
*https://wa.me/+917860124553*
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*منجانب:منتظمین محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ محمد مکّی رضا خان قادری نظامی مہسوتھوی سیتامڑھی(بہار)*
رابطہ نمبر 👇
*📲+91 9135171974*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇*
*📲+91 7860124553*
*...........................................................*

Friday, May 22, 2020

دیہات میں جمعہ کی نماز پڑھنا کیسا ہے

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
+++++++++++++++++++

کیا فرماتے هیں علماء کرام و مفتیان عظام مسٸله ذیل کے بارے میں که دیہات میں جمعہ کی نماز پڑھنا کیسا ہے نیز  همارے گاٶں میں سالوں سے جمعه قاٸم هے جمعه کی دو رکعت ادا کر نے کے بعد ظهر کی چار رکعت فرض جماعت کے ساتھ ادا کر تے هیں پھر اس کے بعد دو رکعت سنت پھر دو رکعت نفل پڑھتے هیں اس طریقے سے جمعه پڑھنا صحیح هے یا نهیں جواب عنایت فرما ٸیں نوازش هو گی

🔹ساٸل ۔مولانا محمد اسیرالدین رضوی کشنگنجوی بہار الھند
🌟⭐🌟⭐🌟⭐🌟⭐

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
🌻🌼🌻🌼🌻🌼🌻🌼

📚 الجواب بعون الملک الوھاب 

✍ علماۓ حنفیہ کے نزدیک دیہات میں جمعہ کی نماز جاٸز نہیں۔یہی مذہب امیرالمٶمنین علی مرتضی کرماللہ وجہ الکریم کا ہے وہ فرماتے ہیں۔لاجمعة ولاتشریق ولافطرولااضحی اللافی مصر جامع او مدینة عظیمة (سنن البیہقی جلد 3 ص 254 )اور یہی مذھب حذیفہ و عطا و حسن و ابراھیم نخعی و مجاھد بن سیرین و سفیان ثوری رضی اللہ عنہم کا ہے۔ایساہی فتاوی امجدیہ جلد 1ص 291 میں ہے و ہدایہ اولین ص 168 میں ہے لاتجوز فی القری۔یعنی دیہات میں جمعہ جاٸز نہیں اور بحرالراٸق جلد 2 ص 140 پر ہے لاتصح فی قریة۔یعنی دیہات میں جمعہ صحیح نہیں۔

اور جب دیہات میں جمعہ جاٸز نہیں تو وہاں چار احتیاط ظہر پڑھنا غلط ہے اس لۓ کہ احتیاط ظہر تو خواص کیلۓ وہاں ہوتی ہے کہ جہاں جمعہ کی اداٸیگی میں کچھ شبیہ ہو جیسے کہ ہمارے شہروں میں۔اور دیہاتوں میں تو جمعہ نہ ہونے پر یقین ہےاس لۓ وہاں احتیاط ظہر پڑھنا جاٸز نیں۔بلکہ دیہات میں دوسرے دنوں کی طرح جمعہ کے دن بھی ظہر کی نماز باجماعت پڑھنا واجب ہے جیساکہ فتاوی عالمگیری جلد 1 ص 145 پر ہے من لا تجب علیھم الجمعة من اھل القری و البوادی لھم ان یصلواالظھر بجماعة یوم الجمعة باذان و اقامہ۔اور ردالمختار جلد 2 ص 138 میں ہے۔ لو صلوافی القری لزمھم ادإِ الظھر۔اور فتاوی رضویہ جلد 3 ص 704 پر اعلی حضرت قدسرہ کی تحریر سے بھی یہی ظاہر ہے اور بہار شریعت حصہ 4 ص 102 میں ہے جمعہ کے دن بھی گاٶں میں ظہر کی نماز اذان و اقامت کے ساتھ باجماعت پڑھیں۔

 ظہر کی نماز  باجماعت پڑھنے پر جو لوگ اعتراض کرتے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔مگر دیہات میں جہاں جمعہ کی نماز عوام پڑھتے ہیں اور منع کرنے پر باز نہ آٸیں گے فتنہ برپا کریں گے تو ان کو اتنا ہی کہنا ہوگا کہ بھاٸیو! ظہر کی چار رکعات بھی پڑھو کہ تم پر ظہر ہی فرض ہے جمعہ پڑھنے سے تمھارے ذمے سے ظہر ساقط نہ ہوگی ۔فرض ظہر بھی جماعت سے ہی پڑھنے کو کہاجاۓ کہ بے عذر ترک جماعت گناہ ہے ۔فتاوی مصطفویہ ص 231

واللہ تعالی اعلم 

📚فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ نمبر 246 247


✍ اعلضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی علیہ الرحمة فرماتے ہیں کہ دیہات کے اندر مذھب حنفی میں جمعہ کی نماز پڑھنا گناہ ہے۔اسی لیۓ مذھب حنفی کے سچے ماننے والے علماۓ اہل سنت بنام جمعہ دو رکعت پڑھنے کے بعد چار رکعات ظہر فرض باجماعت پڑھنے پر زور دیتے ہیں تاکہ لوگوں پر ظاہر ہوجاۓ کہ دو رکعت جو بنام جمعہ پڑھی جاتی ہے وہ نفل ہے۔پھر وہ نفل ہی کی نیت سے اس کو پڑھیں گے۔اور امر غیر صحیح میں مشغول ہونے کے گناہ سے بچ جاٸیں گے۔اگر دیہات میں بنام جمعہ دو رکعت پڑھنے کے بعد جو حقیقت میں نفل ہے چار رکعت ظہر فرض باجماعت نہیں پڑھیں گے۔تو لوگ بہ نیت فرض و واجب دیہات میں جمعہ پڑھکر اس عقیدہ مفسدہ میں آٸندہ بھی مبتلا رہیں گے جیسے کہ آج مبتلا ہیں۔جس سے علما نے تحدید شدید فرماٸ ہے اور اور جب کہ دیہات میں جمعہ نہیں ہے تو بیشک وہ ایک نماز نفل ہوٸ۔جو باجماعت اور اعلان تداعی کے سبب مکروہ ہوتی ہے مگر یہ کراہت تنزیہیی ۔جیسا کہ اعلضرت علیہ الرحمة فرماتے ہیں درر و غرر پھر در مختار میں فرمایا۔یکرہ ذلک لو علی سبیل التداعی بان یقتدی اربعة واحد ۔پھر اظہر یہ کہ یہ کراہت صرف تنزیہی ہے یعنی خلاف اولی۔نہ تحریمی کہ گناہ و ممنوع ہو 
📚فتاوی فیض الرسول 📚 بحوالہ۔فتاوی رضویہ جلد سوم صفحہ 464
===================
📚✍ شرف قلم۔حضرت مولانا عمران علی نعمانی رضوی قادری صاحب
📞9773617995📞

🖊✅ 📚 الجوب صحیح والمجیب نجیح ۔حضرت علامہ و مولانا حافظ و قاری محمد شعیب احمد نوری صاحب ناٸب صدرالمدرسین  مدرسہ دارالعلوم غوثیہ بوٸیسر مہاراشتر الھند

📚 المشتھر۔۔📚فلاح دارین گروپ 📚 شامل ہونے کیلۓ رابطہ کریں👇
📲9773617995📱

🌹🔹🌹🔹🌹🔹🌹🔹

جمعہ وعیدین کے خطبے میں اردو اشعار پڑھناکیسا؟

*❤️جمعہ وعیدین کے خطبے میں اردو اشعار پڑھناکیسا؟❤️*
الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے خطبہ میں اس اردو اشعار کا پڑھنا،درست ہے یا نہیں، المستفتی محمد اقبال مقام ناگدہ پوسٹ ناگدہ بلاءن تھانہ اریڑ، ضلع مدھوبنی،
ا_______(❤️)___________
*الجواب بتوفیق اللہ التواب؛* جمعہ  وعیدین کےخطبہ میں اردوقصاٸدواشعارپڑھنایاترجمہ ہی پڑھناسنت متوارثہ کےخلاف ہےاورناپسندومکروہ ہےاگرچہ نمازی حضرات عربی خطبہ کےمفہوم ومعانی نہ سمجھتےہوں 
ہزاروں ممالک عجم فتح ہوٸےمگرکسی جگہ غیرعربی میں خطبہ نہیں دیےگٸےبلکہ جملہ صحابہ تابعین اٸمہ دین سےخالص عربی زبان ہی میں خطبہ دینامنقول ومتوارث ہےکہ جس کااتباع لازم وضروری ہے،
*(📕درمختارمیں ہے”)*
*ان المسلمین ماتوارثوہ فوجب اتباعھم“ج١ص١١٧باب العیدین)*
*(📙ایساہی فتاوی رضویہ ج٨ص٣٠٢پرہے،)*
ہاں مکروہ ہےمگرتنزیہی اورخلاف اولی  نہ کہ تحریمی اورناجاٸزوگناہ ،
*(📘فتاوی رضویہ میں ہے”)*
بایں ہمہ اگرخطبہ عربیہ کےساتھ کچھ اشعارپندونصاٸح اردومیں پڑھےجاٸیں جیساکہ آج کل ہندوستان میں اکثرجگہ معمول ہےتوغایت اس کی بس اس قدرکی خلاف اولی ومکروہ تنزیہی ہےاس سےزیادہ مکروہ تحریمی وگناہ وممنوع وبدعت سیٸہ  قراردینامحض بےدلیل ہے“ج٨ص٣٠٩
*واللہ تعالی اعلم*
٢٨رمضان المبارک ١٤٤١ھ مطابق ٢٢مٸی ٢٠٢٠ء
ا_______(🖊)________
*کتبـــہ؛*
*محمد عثمان غنی مصباحی خادم التدریس والافتاء دارالعلوم فدائیہ خانقاہ سمرقندیہ دربھنگہ بہار؛*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞8578878441)*
*مورخہ؛22/5/2020)*
ا________(🖊)________
*🖊المشتـــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)__________
770

Thursday, May 21, 2020

تین جمعہ مسلسل ترک کرنے والے کا حکم...کیا وہ کافر ہو جاتا ہے...اور کیا اس کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے

📚🖋📚🖋📚🖋📚🖋📚🖋
*تین جمعہ مسلسل ترک کرنے والے کا حکم...کیا وہ کافر ہو جاتا ہے...اور کیا اس کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے*

کیا مسلسل تین جمعہ چھوڑ دینے سے یا نہ پڑھنے سے مسلمان کافر ہو جاتا ہے؟ اور اگر وہ شادی شدہ ہے تو کیا اس کا نکاح بھی ختم یعنی ٹوٹ جاتا ہے؟؟

👏سائل: *حافظ ریاض الدین* احمدنگر مہاراشٹر

📚🖋📚🖋📚🖋📚🖋📚🖋

*الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب*

*جمعہ کی نماز فرض ہے اور بلاعذر جمعہ کی نماز ترک کرنے والا سخت گناہ گار ہے*، احادیثِ مبارکہ میں جمعہ کی نماز چھوڑنے والوں سے متعلق سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں ، چنانچہ مشکاۃ شریف کی روایت میں ہے :

’’ حضرت عبداللہ بن عمر اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما دونوں راوی ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے منبر کی لکڑی (یعنی اس کی سیڑھیوں) پر یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ *لوگ نمازِ جمعہ کو چھوڑنے سے باز رہیں،  ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا اور وہ غافلوں میں شمار ہونے لگیں گے*‘‘۔

جان بوجھ کر تین جمعہ ترک کر دینے والے کے دل پر اﷲ تعالیٰ مہر لگا دیتا ہے، حدیث مبارکہ سے ثابت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

*مَنْ تَرَکَ الْجُمْعَةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ تَهَاوُنًا بِهَا طَبَعَ اﷲُ عَلَی قَلْبِهِ*.

(ترمذی، الجامع الصحيح، ابواب الجمعة، باب ماجاء فی ترک الجمعة من غير عذر، 1 : 510، رقم : 500) 

’’جو کاہلی کے باعث تین جمعہ ترک کر دے اﷲ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔‘‘

اور یہ بات یاد رہے کہ کرونا ؤائرس کی وجہ سے حکومتی پابندی کے سبب جمعہ چھوڑا نہیں گیا بلکہ اس کے قائم مقام ظہر کی نماز ادا کرنے کا حکم ہے...اب جس نے ظہر بھی ادا نہیں کی ان کےہی لئے فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے..
*لوگ نمازِ جمعہ کو چھوڑنے سے باز رہیں،  ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا اور وہ غافلوں میں شمار ہونے لگیں گے*‘‘۔

نیز ایک دوسری روایت میں ہے :

’’ حضرت ابی الجعد ضمیری راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : *جو آدمی محض سستی و کاہلی کی بنا پر تین جمعے چھوڑ دے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگائے دے گا*‘‘۔ (سنن ابوداؤد، جامع ترمذی ، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ)

مشکاۃ شریف کی ایک اور روایت میں ہے :

’’ حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ *جو آدمی بغیر کسی عذر کے نماز جمعہ چھوڑ دیتا ہے وہ ایسی کتاب میں منافق لکھا جاتا ہے جو نہ کبھی مٹائی جاتی ہے اور نہ تبدیل کی جاتی ہے‘‘.  اور بعض روایات میں یہ ہے کہ ’’جو آدمی تین جمعے چھوڑ دے*‘‘ (یہ وعید اس کے لیے ہے).

ان احادیث سے جمعہ کی نماز کی اہمیت کا علم ہوتاہے، نیز ترکِ جمعہ پر جو وعیدیں وارد ہیں وہ بھی ان روایات میں واضح طور پر مذکور ہیں ۔البتہ سستی ،کاہلی اور غفلت کی وجہ سے اگر کسی سے نمازِ جمعہ چھوٹ جائے تو اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم

*محمدرضا مرکزی*
خادم التدریس والافتا
*الجامعۃ القادریہ نجم العلوم* مالیگاؤں