Friday, March 1, 2024

مولا علی نےایک فقیرکےہاتھ پردرود شریف پڑھ کردم کیاتو ہاتھ میں سکےآگئےاس واقعہ کا حوالہ مل سکتاہےکسی حدیث کی کتاب سےیااس کو روایت کرنےوالے راوی کے بارے میں ارشاد فرما دیں جزاک اللہ خیرا

سوال نمبر:19115
السلام علیکم
مولا علی نےایک فقیرکےہاتھ پردرود شریف پڑھ کردم کیاتو ہاتھ میں سکےآگئےاس واقعہ کا حوالہ مل سکتاہےکسی حدیث کی کتاب سےیااس کو روایت کرنےوالے راوی کے بارے میں ارشاد فرما دیں 
جزاک اللہ خیرا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
یہ روایت راحت القلوب کےحوالےسےملتی ہےاورراحت القلوب بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کےملفوظات پرمشتمل کتاب 656ھ میں لکھی گئی،جسےآپ کےخلیفہ محبوب الہٰی حضرت خواجہ سید نظام الدین اولیاءنےلکھاہے،اس کتاب میں بابا فرید الدین گنج شکررحمۃ اللہ علیہ کےحوالےسےاس روایت کو بیان کرتےہوئےآپ لکھتے ہیں:"ایک بارکسی بھکاری نےکفارسےسوال کیا،اُنہوں نےمذاقا امیرالمومنین حضرت سیدنا علی مولی مشکل کشا کرم اللہ وجہہ الکریم کےپاس بھیج دیاجوکہ سامنےتشریف فرماتھے۔اُس نےحاضرہوکردست سوال درازکیا،آپ کرم اللہ وجہہ الکریم نے10 باردرود شریف پڑھ کراس کی ہتھیلی پردم کردیااورفرمایا:’’مٹھی بندکرلواورجن لوگوں نےبھیجاہےاُن کے سامنےجاکرکھول دو۔‘‘(کفارہنس رہےتھےکہ خالی پھونک مارنےسےکیاہوتاہے!)مگرجب سائل نےان کےسامنےجاکرمٹھی کھولی تواس میں ایک دینارتھا!یہ کرامت دیکھ کرکئی کافرمسلمان ہوگئے۔(راحت القلوب(مترجم)،صفحہ 142،مطبوعہ لاہور)
چونکہ یہ حدیث فضائل کےباب میں ہےاوراسےنقل کرنےوالےمعتمد اولیاء اللہ ہیں تواس کےثبوت وبیان کواتنابھی کافی ہے،کیونکہ جس حدیث کومعتمد علماءیااولیاء بصیغہ جزم نقل کریں توبلحاظ فضائل اس کےثبوت کےلیےاتنابھی کافی ہوتاہےاوربارہاایساہوتاہےکہ کئی احادیث کواولیاء کرام بروجہ کشف پہچان لیتےہیں اوراس کوآگےبیان کرتےہیں تو جس طرح محدثین کےثبوت حدیث کےلیےروات کا ذریعہ ہےایسے ہی اولیاء اللہ اپنے کشف کےذریعےبھی احادیث کےثبوت کو لاتےوبیان کرتےہیں،توباب فضائل میں کشفی احادیث پرعمل میں کوئی حرج نہیں،کثیرمحدثین بشمول امام جلال الدین سیوطی وملاعلی قاری وغیرہ بھی کشف کےذریعےتصحیح وثبوت احادیث کےقائل ہیں،جنہیں متفرق مقامات پردیکھاجاسکتاہے،لہذا یہ روایت بھی معتمد اورمعتبرکتب میں اولیا اللہ سےمنقول وثابت ہے،لہذا اس کا خاص کسی سندکےساتھ کسی حدیث کی کتاب میں نہ ملنااس کے بیان کومضرنہیں۔
چنانچہ،اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:یہی وجہ ہےکہ بہت احادیث جنہیں محدثین کرام اپنےطورپرضعیف ونامعتبرٹھہراچکے علمائےقلب،عرفائے رب،ائمہ عارفین،سادات مکاشفین قدسنا اللہ تعالٰی باسرارہم الجلیلہ ونورقلوبنا بانوارہم الجمیلہ انہیں مقبول ومعتمد بناتےاوربصیغ جزم وقطع حضورپرنورسید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف نسبت فرماتےاوران کےعلاوہ بہت وہ احادیث تازہ لاتےجنہیں علما اپنےزبرودفاترمیں کہیں نہ پاتے،اُن کےیہ علوم الٰہیہ بہت ظاہر بینوں کونفع دینا درکناراُلٹےباعث طعن ووقعیت وجرح واہانت ہوجاتے،(حالانکہ وہ ان طعن کرنےوالوں سےزیادہ اللہ تعالٰی سےخوف رکھنےوالے،اللہ تعالٰی کےبارےمیں زیادہ علم رکھنےوالے،سرورِدوعالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف کسی قول کی نسبت کرنے میں بہت احتیاط کرنےوالےتھے۔)تھے۔
بالجملہ اولیاکےلئےسوا اس سند ظاہری کےدوسرا طریقہ ارفع وعلٰی ہے ولہذا حضرت سیدی ابویزید بسطامی رضی اللہ تعالٰی عنہ وقدس سرہ السامی اپنے زمانہ کےمنکرین سےفرماتے:قد اخذتم علمکم میتا عن میت واخذنا علمنا عن الحی الذی لایموت۔نقلہ سیدی الامام الشعرانی فی کتابہ المبارک الفاخرالیواقیت والجواھراٰخرالمبحث السابع والاربعین۔ ترجمہ:تم نےاپناعلم سلسلہ اموات سےحاصل کیا ہےاورہم نےاپنا علم حی لایموت سےلیا ہے۔اسےسیدی امام شعرانی نےاپنی مبارک اورعظیم کتاب الیواقیت والجواہرکی سینتالیس بحث کےآخرمیں ذکرکیاہے۔
(الیواقیت والجواہر،باب الثالث والسابع والاربعین،جلد 2،صفحہ91، مطبوعہ مصر)
حضرت سیدی امام المکاشفین محی الملۃ والدین شیخ اکبرابن عربی رضی اللہ تعالٰی عنہ نےکچھ احادیث کی تصحیح فرمائی کہ طورعلم پرضعیف مانی گئی تھیں،کماذکرہ فی باب الثالث والسبعین من الفتوحات المکیۃ الشریفۃ الالھٰیۃ الملکیۃ ونقلہ فی الیواقیت ھنا۔ترجمہ:جیساکہ انہوں نےفتوحات المکیۃ الشریفۃ الالہٰیۃ الملکیۃ کےتیرھویں باب میں ذکر کیااورالیواقیت میں اس مقام پراسےنقل کیاہے۔
(الیواقیت والجواہر،باب الثالث والسابع والاربعین،جلد 2، صفحہ88،مصر)
(ملتقط من فتاوی رضویہ،جلد 5،صفحہ 491،92،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
واللہ اعلم بالصواب
(یہ فتویٰ مکمل یعنی پورے کا پورا مع لنکس شئیرکرسکتے ہیں،آدھا کاٹ کر،آدھا کاپی کرکے،یا آدھا سکرین شاٹ لے کر،شئیرکرنے کی اجازت نہیں)
اپنے سوالات لکھ کر(آڈیو وائس میسج میں نہیں،آڈیو وائس میسج بغیرسنے ہی ڈلیٹ کر دیے جاتے ہیں)اس نمبرپروٹس اپ کریں۔مصروفیت کی وجہ سے آپ کے سوال کا جواب تقریبا 12 گھنٹوں سے 24 گھنٹوں کے اندردینےکی کوشش کی جائے گی۔
http://wa.me/+923169168614
Whats App Num
+923169168614
فیس بک اکاؤنٹ لنک
https://www.facebook.com/SyedKamran786
وٹس اپ گروپ لنک
https://chat.whatsapp.com/HjhutGtP9Q084HkNB8gUHA
وٹس اپ چینل لنک
https://whatsapp.com/channel/0029Va88jvD8kyyNPQOHay31
ٹیلی گرام گروپ لنک:
https://t.me/FiqhiMasail2526

No comments:

Post a Comment