*❣️شرع میں نفع لینے کی کوئ حد متعین نہیں ہے؛❣️*
الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia
السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں ۔
🛡 سوال
دین اسلام میں کسی بھی کاروبار میں شرح منافع کنتا لیا جا سکتا ہے ؟ مثال کے طور پر ان دو کاروبار کے بارے میں رہنمائی فرمائیں
*کپڑے کا کاروبار اور کھانے کا ہوٹل ۔*
💈سائل : محمّد آصف قاسم نثار رضا قادرى
🏠 مقام : پاکستان کراچی
🌈 مورخہ : 2020-03-09
ا_________(💚)_________
*الجواب بعون الملک الوہاب*
*اللھم ھدایۃ الحق والصواب؛*
شریعت مطہرہ میں نفع لینے کی کوئی حد متعین نہیں ہے جتنا چاہیں نفع لے سکتے ہیں بشرطیکہ جھوٹ نہ بولیں اورخریدار کو دھوکہ نہ دیں، ہاں کسی کی مجبوری سے فائدہ اٹھانا او راتنا زیادہ نفع لینا کہ جس کو عرف میں غبن فاحش سمجھا جاتا ہو یہ مروت کے خلاف ہے اس سے بچنا بہتر ہے۔
*عَنْ اَنَسٍ قَالَ النَّاسُ يَا رَسُولَ اﷲِ غَلَا السِّعْرُ فَسَعِّرْ لَنَا فَقَالَ رَسُولُ اﷲِ: إِنَّ اﷲَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّازِقُ وَإِنِّي لَاَرْجُو اَنْ اَلْقَی اﷲَ وَلَيْسَ اَحَدٌ مِنْکُمْ يُطَالِبُنِي بِمَظْلَمَةٍ فِي دَمٍ وَلَا مَالٍ،،*
’’حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لوگ عرض گزار ہوئے کہ یا رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم بھاؤ بہت چڑھ گئے ہیں لہٰذا ہمارے لیے نرخ مقرر فرما دیجیے۔ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ نرخ مقرر کرنے والا تو اللہ تعالیٰ ہے، وہی رزق کی تنگی اور کشادگی کرتا ہے اور میں یہ تمنا رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملوں کہ تم میں سے کسی کا مجھ سے مطالبہ نہ ہو، جانی یا مالی زیادتی کا۔‘‘
*(📕ابي داؤد، السنن، 3: 272*
*(📗ابن ماجه، السنن، 2: 741)*
*الثمن المسي ہو الثمن الذي یسمیہ و یعنیہ العاقدان وقت البیع بالتراضي سواء کان مطابقاً لقیمتہ الحقیقیة أو ناقصاً عنہا أو زائداً علیہا،،*
*(📗شرح المجلہ رستم، ط: اتحاد ۱/۷۳)*
*(📕فتاوی ھندیہ سوم ص161میں ہے)*
*المرابحة بیع بمثل الثمن الأول وزیادة ربح ․․․․ والکل جائز ،،*
البتہ ایک مسلمان کے لیے مارکیٹ کی عام اور متعارف قیمت سے زیادہ وصول کرنا اور لوگوں کی مجبوری و لاعلمی سے فائدہ اُٹھانا جائز نہیں۔
*واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔*
ا________(🖊)________
*کتبــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شہروزعالم رضوی اکرمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ ہوڑہ کلکتہ بنگال؛*
*مورخہ؛9/3/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ🖊*
*رابطہ؛📞9883016746)*
ا_________(🖊)___________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین؛الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)___________
*الجواب صحیح والمجیب نجیح(حضرت علامہ مفتی)محمد شرف الدین رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
ا__________(💚)__________
413
No comments:
Post a Comment