*🖌️اسلام میں قبرستان کی اھمیت کیا ہے اور قبرستان کا اداب واحترام کس طرح کرناچاییئے؟🖌️*
الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ۔کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ قبرستان کی اسلام میں کیا اہمیت ہے نیز قبرستان کا ادب واحترام کس طرح کرنا چاہیے۔قبرستان کے کسی حصے میں بطور سیر و تفریح آگ جلا کر کھانا یا دیگر اشیاء وغیرہ بنانا کیسا ہے؟تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔المستفتی شکیل احمد خان قادری رضوی بنارس
ا________(🍅)___________
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
اسلام میں قبور ومقابر مسلمین کی بڑی اہمیت ہے فلہذا ان کا ادب واحترام بھی مسلمانوں لازم قرار دیاگیاہے
ہمارے فقہائےاحناف علیہم الرضوان فرماتےہیں کہ قبرپر رہنےکومکان بنانا ، یاقبرپر بیٹھنا یا سونا ، یااس پر یا اس کےنزدیک بول وبراز کرنا یہ سب اموراشدمکروہ قریب بہ حرام ہیں
*(📙فتاوی ہندیہ میں ہے)*
*” ویکرہ ان یبنی علی القبر او یقعد او ینام علیہ او یؤطا علیہ او یقضی حاجۃالانسان من بول او غائط “*
*{📗ج١ ص١٦٦ ، بولاق مصر}*
*(🖍️علامہ علاؤالدین حصکفی علیہ الرحمہ مکروہات استنجاء بیان کرتےہوئے فرماتےہیں)*
*” وبجنب مسجد ومصلی عید و فی مقابر الخ “*
*{📕الدرالمختار ص٤٩ ، دارالکتب العلمیۃ}*
*(📕علامہ شامی علیہ الرحمہ اس کی وجہ بیان کرتےہوئے رقمطرازہیں)*
*” لان المیت یتاذی بمایتاذی بہ الحیی والظاھر انہا تحریمیۃ “*
*{📘ردالمحتار ج١ ص٣٤٣ ، دارالکتب العلمیۃ}*
سرکاراعلیحضرت محقق بریلوی رضی اللہ عنہ سےسوال ہواکہ قبرستان میں یا اس کےمتعلقہ زمین میں بول براز گندگی وغیرہ پھینکنا یاقبرستان کو گندگی کا مخزن بنانا کیسا نیز مسلمانوں پر قبرستان کی حرمت کس حدتک واجب ہے ؟ توجوابا آپ نےارشاد فرمایا
*” حرام حرام سخت حرام ہے اوراس کامرتکب مستحق نار وغضب جبار ہے ، قبورمسلمین پرچلناجائزنہیں ، بیٹھنا جائزنہیں ، ان پرپاؤں رکھناجائزنہیں ، یہانتک کہ ائمہ نے تصریح فرمائی ہےکہ قبرستان میں جونیا راستہ پیداہوا اس میں چلناحرام ہے ، اورجن کے اقرباء ایسی جگہ دفن ہوں کہ ان کےگرد اور قبریں ہوگئیں اوراسےان قبورتک اورقبروں پر پاؤں رکھےبغیرجانا ممکن نہ ہو دور ہی سے فاتحہ اورپاس نہ جائے “*
*{🖌️فتاوی رضویہ مترجم ج٩ ص٤٨١ ، رضا فاؤنڈیشن}*
*(🖍️صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتےہیں)*
*” مسلمانوں پر لازم ہےکہ مقابرمسلمین کو نجاست سےپاک کریں اورجس طرح ممکن ہوہندؤں کوباز رکھیں قبرستان میں جوتا پہن کر جاناتک تو حدیث میں منع فرمایا نہ کہ وہاں کفارکاجانا اور نجاست کاڈھیر قبروں پرلگانا یہانتک کہ قبرستان میں جونیا راستہ نکالاہو اس پر چلنامنع ہے یونہی وہاں جانوروں کو باندھنا بلکہ لےجانابھی ممنوع ہے “*
*{📗فتاوی امجدیہ ج١ ص٣٣٨ ، مکتبہ رضویہ کراچی}*
*(🖊️دوسری جگہ ارشاد فرماتےہیں)*
*” قبرستان میں کھانا پینا سگریٹ حقہ پینا مکروہ ہے اوربظاہریہ کراہت تنزیہی ہے مگر دونوں میں پچھلی بہ نسبت پہلی کےسخت ہے کہ آگ قبرستان میں نہ لےجانا چاہئیے یونہی قبرستان میں آگ جلانا بھی مکروہ تنزیہی ہے جبکہ قبرپرنہ ہو “*
*{📘ایضا ص٣٦٢}*
سوال میں مذکورہ امور جو بغرض سیروتفریح کئےجاتےہیں سخت قیبح وشنیع ہیں ، جن سےاحتراز واجب ہے اورقبرستان کمیٹی پربھی لازم ہے کہ لوگوں کو حتی المقدور ان امور سے باز رکھیں
*واللہ تعالی اعلم بالصواب؛*
ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*محمد شکیل اختر قادری برکاتی شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت قربان شاہ ولی نگر صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ29/6/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛☎7795812191)*
ا________(💚)_________
*🖌المشتــہر فضل کبیر🖌*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ؛محمد عقیــل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(💚)___________
*الجواب صحیح والمجیب نجیح محمد شہباز عالم نعیمی عفی عنہ)*
ا_________(💚)___________
819
No comments:
Post a Comment