ایک اور نیا کلام احباب کی نذر
(نعت شریف)
زندگی کو ملی زندگی آپ سے
دونوں عالم کی ہر اک خوشی آپ سے
پتلۂ خاک جس دم بنایا گیا
جسمِ آدم میں جاں آگٸ آپ سے
یا نبی آپ سا کون اور ہوگا بھلا
سب نبی کو نبوت ملی آپ سے
یہ زمین و زماں یہ مکین و مکاں
یانبی ساری خلقت بنی آپ سے
کیا کہوں کیا مِلا آپ کے آنے سے
ہم نے سیکھا شعور بندگی آپ سے
مصطفی آپ کا ہے ہمیں آسرا
ہونگے محشر میں ہم سب بری آپ سے
نام عمران نے لے لیا آپ کا
اسکی ہر اک مصیبت ٹلی آپ سے
______________🌹______________
✍ (عمران علی دیناجپوری)
No comments:
Post a Comment