*🌹 کسی جاندار کی تصویر پر سبحان اللہ ماشاءاللہ لکھنا کیسا🌹*
اسلام علیکم
حضرت مفتی صاحب جواب عنایت فرمایں,
کسی جاندار فوٹو کی تعریف میں سبحان اللہ کہنا یا لکھنا کیسا ہے,
جیسے آجکل فیسبک اور واٹسپ پہ لکھتے ہیں؟؟؟
. سائل:عبد القادر رضوی. بریلی
شریف.
🍀🍀🍀🍀🍀🍀
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جواب:اس بارے میں علمائے کرام کے موقف میں اختلاف ہے. لہذا اسی اعتبار سے حکم بھی جداگانہ ہوگا.ہم یہاں ہندوستان کے دو معتبر عالم دین کی تحقیق اور حکم پیش کر رہے ہیں.
🍀تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خاں ازہری بریلوی مدظلہ العالی کی تحقیق یہ ہے کہ جاندار کی تصویر چاہے دستی ہو کہ عکسی ہاتھ سے بنائی جائے یا موبائل-فون کی ساکت تصویر ہو. یا پھر ویڈیو سازی کی گئی ہو. ہر طرح کی جاندار کی تصویر بلا شبہ ناجائز وحرام ہے. لہذا ان کے نزدیک جاندار کی ہرطرح کی تصویر دیکھ کر سبحان اللہ اور ماشاءاللہ کے کمنٹس بولنا. یا تصویر کی تعریف کرنا ناجائز وحرام ہوگا.
🍀دوسری تحقیق اس مسئلے میں شیخ الاسلام مفتی محمد مدنی اشرفی مصباحی مدظلہ العالی کی ہے.ان کےنزدیک موبائل سے لی جانے والی تصویریں یا دوسرے جدید ذرائع ابلاغ سے کھینچی جانے والی ڈیجیٹل تصویریں جب تک برقی شعاع کی صورت میں محفوظ ہیں.باہر اس کی پرنٹ نہیں نکالی گئی ہے.تصویر کے حکم میں نہیں. لہذا اب ان کی تحقیق کے مطابق کسی ڈیجیٹل تصویر پر سبحان اللہ. ماشاء اللہ کے کمنٹس لکھنے اور بولنے میں کوئی حرج نہیں. بلا شبہ جائز ہے.
چوں کہ یہ ایک فرعی مسئلہ ہے. لہذا جس عالم دین کی تحقیق پر دل جم جائے. شوق سے عمل کریں. ساتھ ہی اس کے برعکس عمل کرنے والوں پر طعن و تشنیع سے کام نہ لیں. کہ یہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے.
ھذا ماسنح لی والحق عند ربی.
✍🏻فیضان سرورمصباحی
جامعہ اشرفیہ مبارکپور
3/صفر المظفر 1439ھ

No comments:
Post a Comment