Tuesday, October 1, 2019

کیا عالم و متعلم کو جواب اذان نہ دینے کی رعایت ہے

*❣کیا عالم ومتعلم کو جواب اذان نہ دینے کی رعایت ہے ؟❣*



اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 
کیا فرماتے ہہیں علماےکرام اس مسلہ کے بارے میں ?
کیا دوران اذان گفتگو کی جا سکتی ہے : زید کہتا ہے دوران اذان گفتگو نہیں کرنی چاہیے  اسلیئے کہ اذان کا جواب دینا واجب ہے   بکر نے کہا کہ اذان کے دوران گفتگو کی جا سکتی ہے  مگر دنیاوی نہ ہو  دینی ہو
اب اسمیں صحیح کون کہھ رہا ہے 
زید یا کہ بکر
جواب قرآن و حدیث کی روشنی میں عنایت فرمائیں مہربانی ہو گی
*🌹سا ئل محمد رضا برکاتی نیپال🌹*
ا__________❣⚜❣___________
*و علیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ*

*📝الجواب الھم ہدایة الحق والصواب ⇩*
صورت مسئولہ میں عرض یہ ہےکہ
شارخ بخاری حضرت مفتی محمد شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ
تحریر فرماتے ہیں کہ
علماء نے فرمایا ہےاگر کوئی تلاوت کررہاہے اوراذان کی آواز آئی تو تلاوت روک کر اذان بغور سنے اور اس کاجواب دے
لیکن اگر فقہاء علمی تذکرے میں ہوں توان کےلئے وہ حکم نہیں

📃تنویر الابصار ودرمختار میں ہے
*"  ویجیب من سمع الاذان ولوجنبا لاحائضا  (الی ان قال)وتعلیم علم وتعلمہ بخلاف القرآن ٬٬٬٬٬٬٬٬٬٬٬*

📄اس کےثحت شامی میں ہے
*" ای شرعی فیما یظھر ولذا عبرفی الجوھرہ بقراءہ  ""*
*(📗جلد اول صفحہ نمبر 396)*
یعنی جواذان سنے وہ جواب دے اگرچہ جنبی ہوحائضہ جواب نہ دے
نہ وہ جوعلم کی تعلیم دینے یا تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہے
قرآن کی تلاوت کرنے والا جواب دے
علم سے مراد علم شرعی ہے
*( 📘تقریظ جلیل مفتی محمد شریف الحق امجدی صاحب علیہ الرحمہ بر فتاویٰ برکاتیہ صفحہ نمبر 11/12)*

 💌حضرت شارح بخآری علیہ الرحمہ کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ بکر کا قول صحیح ہے ہاں یہ یاد رہے کہ اس قسم کےمسائل عوام الناس کے درمیان لا کر علماء سے بدگمانی کا شکار نہ بنائے علماء نوافل ترک کریں گے تو عوام سنن سے غافل ہونگے
علمائے کرام اور طلبائے عظام کو یہ رعایت فرض واجب کے طور پر نہیں ہے
کہ اس جزیہ کا سہارا لےکر جواب اذان سے غفلت برتیں ممکن حد جواب اذان کا التزام رکھیں

*🌹واللہ تعالی ورسولہ اعلم🌹*
ا__________❣⚜❣___________
*✍🏻کــــــتـــــــبـــــہ*
*حضرت علامہ مفتی ابو الاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی میرج شریف مہاراشٹر*
*🗓 ۳۰ ستمبر بروز سوموار ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطہ* https://wa.me/+919838501782
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت علامہ محمد اختر رضا قادری صاحب قبلہ سرکھیت نیپال*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط محمد مکتوب رضا نوری ابوالعلائی مقام موہنیاں پلاسی ضلع ارریہ بہار*
ا___________❣⚜❣__________
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________❣⚜❣__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*
ا__________❣⚜❣___________

No comments:

Post a Comment