Tuesday, October 1, 2019

زید کی بیوی غیر مسلم کے ساتھ فرار ہوگٸ نیز پوجاپاٹ بھی کرلی کچھ دن کے بعد ایمان لاکر خالد سے جو مسلم ہے نکاح کرسکتی ہے تو کیا حکم ہے

*🌹زید کی بیوی غیر مسلم کے ساتھ فرارہوگئ نیز پوجاپاٹ بھی کرلی کچھ دن کے بعد  ایمان لا کر  خالدسے جو مسلم ہے نکاح کرنا چاہتی ہے تو کیا حکم ہے؟🌹*

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
کیا فرماتے ہیں علمإ کرام و مفتیان عظام اس مسٸلہ میں کہ
زید کی بیوی بکر کے ساتھ فرار ہوگٸ پھر بکر کے یہاں سے ایک غیر مسلم کے یہاں چلی گٸ اور ہندو دھرم قبول کر لیا اور اس دھرم کے مطابق پوجا پاٹ کرنے لگی پھر کچھ دنوں بعد خالد کے ساتھ چلی گٸ اور دوبارہ مذہب اسلام قبول کرلیا وہ خالد کے ساتھ نکاح کرنا چاہتی ہے اسکے بارے میں کیا حکم ہے؟؟
مع حوالہ بالتفصیل جواب عنایت فرمائیں
*فـخـر ازھـر چینل لنک ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🌹المستفتی۔ محمد ایوب رضا قادری(کولکاتہ)🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*📝الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩*
صورت مسئولہ میں
زید کی بیوی  مذہب اسلام قبول کرنے کے بعد زیدہی سے تجدید  نکاح کرنے پر مجور کی جائے گئ احتیاطالا صل مذہب
لہذا اگر زید کی بیوی زید کے ساتھ نہ رہنا چاہیے تو جس طرح بھی ہوسکے اس سے طلاق حاصل کرے تاوقتیکہ زید طلاق نہ دےہندہ کسی دوسرے کےساتھ نکاح نہیں کر سکتی

📄درمختار میں ہے؛؛
*" تجبر علی الاسلام وعلی تجدید النکاح زجرا لهابمہر یسیرکدینار وعلیہ الفتوی اھ*

*( 📚فتاوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ 164 )*

*🌹واللہ تعالی اعلم🌹*
ا___________💠⚜💠___________
*✍🏻حضرت مولانا محمد اختر رضاقادری رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی نیپال گنجوی ناظم اعلی مدر سہ فیض العلوم خطیب وامام نیپالی سنی جامع مسجد سر کھیت (نیپال)*
*🗓 ۱ اکتوبر بروز منگل ۲۰۱۹ عیسوی*
*رابطہ👇🏻* https://wa.me/+9779815598240
ا___________💠⚜💠__________
*🔸فخر ازھر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555
https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فـــخـــر ازھـــر گــروپ*
*محمدایوب خان یارعلوی بہرائچ*
ا__________💠⚜💠___________

No comments:

Post a Comment