Monday, May 11, 2020

حالت روزہ میں خون ٹیسٹ کروانے سے روزے کا کیاحکم🔸*

*🔸حالت روزہ میں خون ٹیسٹ کروانے سے روزے کا کیاحکم🔸*

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں حالت روزہ میں خون ٹیسٹ سےکرانے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے یا نہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں
*فـخـر ازھـر چینل لنک ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد ذوالنورین برہان پور🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ*

*الجواب بعونہ تعالیٰ*
ضرورت شرعی کے وقت خون ٹیسٹ کرانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے کیونکہ کہ اصل قاعدہ یہ ہے کھانے، پینے اور جماع کے علاوہ روزہ کو توڑنے والی صرف وہ دوا یا غذا ہےجو مسامات اور رگوں کے علاوہ کسی اور منفذ سے پیٹ یا دماغ میں پہنچے۔ اور اس پر بھی قیاس کرتے ہوئے کہ جس طرح فصد کھلوانے، پچھنے لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔

📑صحيح البخاري میں ہے : *وقال ابن عباس، وعكرمة: الصوم مما دخل وليس مما خرج۔*
ترجمہ:اور ابن عباس اور عکرمہ رضی اللہ عنہما نے کہا کہ روزہ ٹوٹتا ہے ان چیزوں سے جو اندر جاتی ہیں ان سے نہیں جو باہر آتی ہیں۔
*(📕ج 1كِتَاب الصَّوْمِ ،بَابُ الْحِجَامَةِ وَالْقَيْءِ لِلصَّائِم صفحہ 332 المکتبۃ العصریۃ، بیروت )*

📜ترمذی شریف میں ہے :  
*" عن ابي سعيد الخدري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ثلاث لا يفطرن : الصائم،الحجامة، والقيء، والاحتلام ".*
ترجمہ: ابوسعید رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ رسول ﷲ صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین چیزیں  روزہ نہیں  توڑتیں ، پچھنا اور قے اوراحتلام"
*(📔 ج2 ابواب الصوم، باب ماجاء في  الصائم یذرعہ القیئ، صفحہ 172 بیروت )*

📃فتاویٰ ہندیہ میں ہے : 
*" ولا بأس بالحجامة أن أمن علي نفسه الضعف أما إذا خاف فانه يكره وينبغي له أن يؤخر الي وقت الغروب۔*
*(📘ج 1 کتاب الصوم، الباب الثالث فیما یکرہ للصائم وما لا یکرہ صفحہ 200/199 بیروت)*

📄فتاویٰ رضویہ میں ہے : فصد سے روزہ نہ جائے گا، ہاں ضعف کے خیال سے بچے تو مناسب ،
*(📚جلد 10 صفحہ 487 جدید رضا اکیڈمی)*
 
🔎لہٰذا مذکورہ بالا حوالہ سے واضح ہوا کہ خون ٹیسٹ کرانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔ لیکن حالت روزہ میں بچیں تو بہتر ہے

*🔹واللہ تعالیٰ اعلم🔹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مفتی محمد مظہر حسین سعدی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم شمس العلماء دار الافتاء والقضاء، جامعہ اسلامیہ میرا روڈ ممبئی مقام ساکن نل باری سوناپوری اتردیناجپور بنگال*
*🗓 ۵ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۲۹ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز بدھ*
*رابطہ* https://wa.me/+918793969359
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و صواب حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ ھرپوروا باجپٹی سیتامڑھی بھار*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

کیا سویابین کھانا جاٸز ہے؟؟

*🔸کیا سویابین کھانا جاٸز ہے؟؟🔸*

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکا تہ

کیافرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل میں کہ سویا بین کھانا جائز ہے یا ناجائز
حوالے کے ساتھ جواب عطا فرماکر شکریہ کا موقع دیں جزاک اللہ خیر
*فخر ازھر چینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
 *🔸سائل احمد علی سعودی عرب🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب اللھم ہدایة الحق والصواب*
شریعتِ مطہرہ کا یہ واضح اور مسلّم اصول ہے کہ نباتات یعنی زمین سے اُگنے والی جتنی چیزیں ہیں وہ سب پاک اور حلال ہیں، اور ان کا کھانا بھی درست ہے۔ سوائے ان نباتات کے جو زہریلی اور مہلک ہوں یا جو نشہ آور ہوں، ان کا کھانا جائز نہیں ہے
سویابین بھی زمین سے اُگنے والی ایک سبزی ہے جس کے بیج سے تیل نکالا جاتا ہے، اور تیل نکالنے کے بعد اس کا جو کھلی ہوتا ہے اسے گوندھ کر اس کی گولیاں بنالی جاتی ہیں، جو نہ تو زہریلی اور مہلک ہیں اور نہ ہی اس میں نشہ ہے، اسی طرح اس میں کسی ناپاک یا حرام شئے کے ملے ہونے کا یقینی علم بھی نہیں ہے،
لہٰذا اس کا کھانا بلا کراہت جائز ہے

📄قال اللہ تعالٰی
*یاایھا الذین آمنوا کلوا من طیبات ما رزقنٰکم "*
*( 📓البقرہ:۱۷۲ )*

*الأصل في الأشیاء الإباحۃ۔ الیقین لا یزول بالشک "*
*( 📘الاشباہ والنظائر )*

*🔹واللّٰہ تعالیٰ اعلم🔹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دولھا پور پہاڑی پوسٹ انٹیا تھوک گونڈہ یوپی الھند*
*🗓 ۶ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۳۰ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز جمعرات*
*رابطہ* https://wa.me/+919918562794
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

کیاممانی سے نکاح جاٸزہے

*🔸کیاممانی سے نکاح جاٸزہے🔸*

السلام علیکم ورحمة ﷲوبرکاتہ
مامی سےنکاح جائز ہےیانہیں حوالہ کےساتھ عنایت فرمائیں
*فخر ازھر چینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
 *🔸سائل محمد انام الانصاری جموئی بہار🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب اللھم ہدایة الحق والصواب*
ممانی سے بھی نکاح جائز ہے اگر دوسری کوئی وجہ ممانعت و حرمت نہ ہو
نسبی رشتوں میں چار قسم کی عورتیں حرام ہیں
ایک وہ کہ یہ جن کی اولاد سے ہے جیسے ماں، دادی، نانی کتنے ہی اوپر کی ہوں
دوسری وہ جو اس کی اولاد ہیں، جیسے بیٹی، پوتی، نواسی کتنے ہی نیچے کی ہوں
تیسری وہ جو اس کے ماں یاباپ کی اولاد خواہ اولاد در اولاد جیسے بہن ، بھانجی، بھتیجی اور ان کی اور بھائیوں بھتیجوں کی اولاد کتنی ہی دور ہوں
چوتھی وہ کہ ماں باپ کے سوا اور جن کی اولاد سے یہ شخص ہے جیسے دادا، دادی، نانا، نانی کتنے ہی اوپرکے ہوں ان کی خاص اپنی اولاد جیسے اپنی پھوپھی خالہ یا اپنے ماں یا دادا یا دادی یا نانا یا نانی  کی پھوپھی خالہ، ان لوگوں کی اولاد کی اولاد حرام نہیں جیسے پھوپھی کی بیٹی یا خالہ کی بیٹی،
*( 📚فتاوی رضویہ کتاب النکاح جلد 11ص 463 )*

*🔹واللّٰہ تعالیٰ اعلم🔹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا محمد اسماعیل خان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دولھا پور پہاڑی پوسٹ انٹیا تھوک گونڈہ یوپی الھند*
*🗓 ۶ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۳۰ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز جمعرات*
*رابطہ* https://wa.me/+919918562794
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

سوتیلی بہن کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟🔸*

*🔸سوتیلی بہن کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟🔸*

السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں خالد صاحب کی دو بیوی ہے ایک خالدہ خاتون دوسری عفیفہ خاتون ۔ خالدہ خاتون کی بیٹی شریفہ خاتون اور شریفہ خاتون کی بیٹی نور بانو اور نور بانو کی بیٹی ہوئی اسماء خاتون ۔ عفیفہ خاتون کا بیٹا نور عالم ۔ 
نور عالم بن خالد شادی کرنا چاہتا ہے اسماء خاتون سے شادی کر سکتا ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں نوازش و کرم ہوگا ۔ فقط و السلام
*فخر ازھر چینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔹سائل مولانا مقصود عالم اشرفی اتر دیناجپور🔹*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* سوتیلی بہن ( یعنی باپ شریک یا ماں شریک ) کی بیٹی سے نکاح جائز نہیں ہے ، اس لئے کہ وہ بھانجی ہے ، اور بھانجی سے نکاح جائز نہیں ہے ۔ اور اگر سوتیلی بہن سے مراد سوتیلی ماں کی سابقہ شوہر  سے بیٹی ہے، یا سوتیلے والد کی سابقہ بیوی سے بیٹی مراد ہے تو اس سے اور اس کی اولاد سے نکاح جائز ہے

📑جیسا کہ بنايہ شرح هدايہ میں ہے کہ *" و بنات الأخوات المتفرقات و بنات الإخوة المتفرقين ؛ لأن جهة الاسم عامة ۔ و بنات الأخوة المتفرقات وبنات الإخوة المتفرقين :*
*أي و يدخل في الآية المذكورة بنات الإخوة والأخوات . و قوله : المتفرقين بصيغة الجمع المذكر صفة الأخوة التي جمع أخ و يدخل فيه الأخوات التي هي جمع أخت ، ومعنى التفرق يعني سواء كانت بنات الأخ لأب وأم أو لأم وبنات الأخت كذلك، وكلهن محرمات على التأبيد بالكتاب و السنة و الإجماع " اھ*
*(📚 بنایہ شرح ھدایہ ج 5 ص 22 )* 

🔎لہٰذا مذکورہ باتوں سے ثابت ہوا کہ بھانجی اور بھتیجی سے نکاح کرنا جائز نہیں کسی بھی جہت کی ہوں تو بھانجی کی بیٹی سے نکاح کرنا بدرجہ اتم جائز نہیں
لہٰذا نور عالم کا آسماء سے نکاح کرنا جائز نہیں ۔

*🔸واللہ اعلم بالصواب🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی*
*🗓 ۲۹ اپریل ٠٢٠٢؁ء مطابق ۵ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ بروز بدھ*
*رابطہ* https://wa.me/+917666456313
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و صواب حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ ھرپوروا باجپٹی سیتامڑھی بھار*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

فلاحی اداروں, کمیٹیوں, اور تنظیموں کو زکوٰۃ و صدقات واجبہ دینا کیسا ہے

*🔸فلاحی اداروں, کمیٹیوں, اور تنظیموں کو زکوٰۃ و صدقات واجبہ دینا کیسا ہے ؟🔸*

السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔۔

حضور کی بارگاہ میں ایک سوال ہے۔۔ کسی ادارے یا کمیٹی کو زکوۃ کی رقم دینا کیسا۔۔

وہ ادارہ یا کمیٹی کا یہ کہنا کہ غریب و مسکین تک زکوۃ کے رقم پہنچانے کی بات کو ماننا کیسا۔۔
کیا ہمیں ان کی بات کو مان کر ان کو زکوۃ کی رقم دے سکتے۔۔۔ یا ہمیں ھلعاشری کرکے زکوۃ کی رقم دینا ہوگا ۔
جزاک اللہ۔
*فخر ازھر چینل ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل اصغر علی منگلور🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* انقلاب زمانہ کی بدولت آج مسلمانوں کی بعض تنظیمیں اپنے اپنے طور پر رفاہی فنڈ قائم کرکے مسلمانوں کی رقوم جمع کرتی ہیں اور بلا جھجھک جہاں دل میں آیا خرچ کرتی ہیں جبکہ زکوٰۃ اور صدقات واجبہ کے مصارف کہ فہرست خود کلام ربانی نے پیش کردی ہے اور کلمہ *"انما"* سے انہیں مصارف میں منحصر کردیا ہے - 
البتہ صدقات واجبہ کو قرآن میں مذکور و متعین مصارف کے علاوہ کسی اور جگہ پر صرف کرنے کے لئے ائمہ اسلام نے تین بنیادی امور کا لحاظ لازم قرار دیا ہے -
(1) یہ کہ جس مصرف میں رقم لگائی جائے اسکا از قبیل قربت ہونا ضروری ہے -
(2) یہ کہ حیلہ شرعی کرکے ہی لگائی جائے - 
(3) یہ کہ اس مصرف میں خرچ کرنے کے لئے حیلہ شرعیہ کی حاجت و ضرورت بھی متحقق ہو - 
متعدد کتب فقہ میں ان امور کی صراحت موجود ہے 

📑چنانچہ فتاوی عالمگیری میں ہے کہ *" فی جمیع ابواب الخیر کعمارۃ المساجد و بناء القناطیر الحیلۃ ان یتصدق بمقدار زکاتہ علی فقیر " اھ*
*(📓 ج:1/ص:188)* 

📃فتاوی رضویہ میں ایک مقام پر حیلہ شرعیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے اعلی حضرت امام احمد رضا قادری قدس سرہ رقمطراز ہیں کہ " جو شخص شرعا مصرف زکوٰۃ ہے اسے بہ نیت زکوٰۃ دیکر اسکو اسکا قبضہ کرادے پھر وہ اپنی طرف سے اپنے آپ خواہ اسے دیکر خریدار یتیم خانہ خواہ کسی دینی مقدمہ وغیرہ امور خیر میں لگادے " اھ
*(📘 ج:4/ص:473)* 

📄اور فتاوی امجدیہ میں ہے کہ 
" اس قسم کے امور خیر کے لئے حیلہ کرنے میں کسی قسم کی کراہت یا قباحت نہیں " اھ
*(📔 ج:1/ص:376)* 
*( 📚ماخوذ از فتاوی علیمیہ ج:1/ص:389/390/ شبیر برادرز اردو بازار لاہور - )*

🔎خلاصہ کلام یہ کہ جو ادارے ,کمیٹی, اور تنظیم وغیرہ حیلہ شرعیہ کے بعد اگر واقعی فقیر و مسکین مستحق زکوٰۃ مسلمانوں کی مدد کرتے ہیں تو انکو زکوٰۃ و صدقات واجبہ دینا جائز ہے ورنہ نہیں - 

اب رہی یہ بات کہ ان ادارے اور کمیٹی والوں کی بات ماننا کیسا ہے ؟ 
تو جن اداروں کمیٹیوں اور تنظیموں کے متعلق مشہور و معروف ہو کہ یہ زکوٰۃ و صدقات واجبہ کو مستحقین تک پہنچاتے ہیں انہیں کو دیں اور جنکے متعلق شک و شبہ ہو یا یقینی معلوم ہو کہ یہ زکوٰۃ و صدقات واجبہ کو مستحقین تک نہیں پہونچاتے یا مستحق و غیر مستحق میں فرق نہیں کرتے تو انکو زکوٰۃ و صدقات واجبہ نہ دیا جائے اور نہ ایسوں کو زکوٰۃ دینے سے ادا ہو بلکہ ایسی صورت میں خود ہی کسی مسلمان مستحق زکوٰۃ کو تلاش کرکے ادا کردے

*🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
*🗓 ۷ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ ۳۱ اپریل ٠٢٠٢؁ء مطابق بروز جمعہ*
*رابطہ* https://wa.me/+919756464316
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و صواب حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ ھرپوروا باجپٹی سیتامڑھی بھار*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی مشیر اسد صاحب قبلہ صاحب قبلہ ممبئی*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

بیٹےپر زکوة فرض ہے اوروالد مقروض ہے توبیٹے کو زکوة کی ادائیگی ضروری ہے؟🌹

*🌹بیٹےپر زکوة فرض ہے اوروالد مقروض ہے توبیٹے کو زکوة کی ادائیگی ضروری ہے؟🌹*

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
حضرت سوال یہ ہے کہ
باپ پر قرض ہے اور بیٹے پر قرض نہیں ہے
بیٹے کے پاس مال بھی ہو، مال اتنا ہیکہ زکاة نکال سکے تو زکاة کا کیا حکم ہوگا؟
*فـخـر ازھـر چینل لنک ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد فرمان نوری🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* اگر مال حاجت اصلیہ سے فارغ ہو کر نصاب کو پہنچ چکا ہے اور اس مال پر سال بھی گزر چکا ہے تو اب بیٹے پر فرض ہے کہ زکوة اداکرے باپ کےمقروض ہونے سے بیٹا زکوة کہ ادائیگی سے بری نہیں ہوسکتا؛؛یہاں تک کہ اگر زکوة فرض ہو گئی بعد میں خود مقروض ہو گیا تو بھی زکوة کی ادائیگی فرض ہے اور یہ قرض زکوة کی ادائیگی سے مانع نہیں ہے؛؛

📑بہارشریعت میں ہے؛؛دین اس وقت مانع زکوة  ہے جب  واجب ہونے سے پہلے کاہو اور اگرنصاب پر سال گزرنے کے بعد ہواتوزکوةپر اس دین کا کچھ اثر نہیں ؛؛
*(📕ردالمحتار وغیرہ)*
*(📚جلداول حصہ پنجم صفحہ٩؛؛ ناشر فرید بکڈپو مٹیامحل جامع مسجد دھلی )*
پس صورت مسئولہ میں اگر بیٹے پر زکوة فرض ہوچکی ہے تو زکوة اداکرے ورنہ گنہگار ہوگا  یاد رہے کہ باپ کو بھی زکوة وصدقہ واجبہ نہیں دے سکتا؛؛
*(📕کتب عامہ )*

*🔹واللہ تعالی اعلم🔹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا محمد اختر رضاقادری رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی نیپال گنجوی ناظم اعلی مدر سہ فیض العلوم خطیب وامام نیپالی سنی جامع مسجد سرکھیت (نیپال)*
*🗓 ۷ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۳۱ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز جمعہ*
*رابطہ* https://wa.me/+9779815598240
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی مشیر اسد صاحب قبلہ صاحب قبلہ ممبئی*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

روزہ کی حالت میں بلغم نگلنا کیسا ہے🔸*

*🔸روزہ کی حالت میں بلغم نگلنا کیسا ہے🔸*

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ یہ ہیں کہ روزہ میں جو بلغم آتا اس کو نکلا جا سکتا ہے یا نہیں 

حوالے کے ساتھ جواب عطا فرماکر شکریہ کا موقع دیں جزاک اللہ خیر
*فخر ازھر چینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل سید محسین رفاقتی چشتی بھساول مہاراشٹرا🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* تھوک اور بلغم جب تک منہ میں ہے ان کو نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا ہاں منہ سے باہَر مثلاً ہتھیلی پر تھوک کر پھر منہ میں دوبارہ ڈالا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور ایسا عام طور پر کوئی نہیں کرتا۔
*(📚 بہار شریعت جلد 1 حصہ 5 روزہ کابیان)*

*🔸واللہ تعالٰی اعلم بالصواب🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبه"فخرِ جامعہ امام احمد رضا رتناگیری حضرت علامہ مفتی الفاظ قریشی نجمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی کرناٹک الہند*
*🗓 ۶ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۳۹ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز جمعرات* https://wa.me/+918105093839
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی محمد احمد نعیمی  صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

اندھے شخص کو امام بنانا عندالشرع کیسا ہے🔸*

*🔸اندھے شخص کو امام بنانا عندالشرع کیسا ہے🔸*

کیافرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسلۂ ذیل میں__ کہ خالد نابینہ ہے اور اسے بس اتنا نظر آتا ہے کہ صرف راستہ چل سکتا ہے وہ بھی اس  راستے میں کہ جس راستے میں ایک یا دو بار گزر ہوا ہو اب سوال یہ ہے کہ نماز کا وقت ہو جاۓ اور کوئی پڑھانے والا موجود نہیں ہے تو کیا اس صورت میں خالد نماز پڑھا سکتا ہے  یا نہیں ؟ اور اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا__________
*فخر ازھر چینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد زبیر عالم قادری لاتیہار جھارکھنڈ🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* سیدی اعلی حضرت رحمہ الله تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اندھا اگر تمام موجودین میں سب سے زیادہ مسائل کا جاننے والا نہ ہو اور اس کے سوا دوسرا صحیح القرأت صحیح العقیدہ غیرفاسق معلن حاضر جماعت ہے تو اندھے کی امامت مکروہ تنزیہی ہے اور اگر وہی سب سے زیادہ علم نماز رکھتا ہے تو اسی کی امامت افضل ہے،اگر حاضرین میں دوسراصحیح خواں بدمذہب یافاسق ملعن ہے اور اندھا ان سب عیبوں سے پاک ہے تو اسی کی امامت ضرور ہے، اور اگر صحیح خواں صرف وہی ہے جب تواصلاً دوسرا قابلِ امامت ہی نہیں۔

📜دُرمختار میں ہے :
*" یکرہ تنزیھا امامۃ اعمی الا ان یکون اعلم القوم فھواولٰی اھ*
نابینے شخص کی امامت مکروہ تنزیہی ہے البتہ اس صورت میں اس کی امامت اولٰی ہوگی جب وہ دوسروں سے زیادہ صاحب علم ہو
*(📚 فتاوٰی رضویہ جلد 6 ص 556 ،مکتبۃ المدینۃ)*

*🔸واللہ تعالٰی اعلم بالصواب🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبه"فخرِ جامعہ امام احمد رضا رتناگیری حضرت علامہ مفتی الفاظ قریشی نجمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی کرناٹک الہند*
*🗓 ۶ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۳۹ اپریل ٠٢٠٢؁ء بروز جمعرات* https://wa.me/+918105093839
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی محمد احمد نعیمی  صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

سگریٹ پینا کیسا ہے

*🔹سگریٹ پینا کیسا ہے ؟🔹*

السلام علیکم
علمائےکرام کی بارگاہ میں سوال ہے کہ سگریٹ پینا کیسا ہے جواب بنائیں فرمائیں مہربانی ہوگی 
*فخر ازھر چینل لنک ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔹سائل محمد عارف سعودی عرب🔹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبركاته*

*بسم الله الرحمن الرحیم*
*الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب*
سگریٹ میں تمباکو کی آمیزش ہوتی ہے جس میں نشہ بھی ہوتا ہے لیکن اتنا کم کی مقدار کہ حواس پہ اثر نہ کرے تو جاٸز ہے 

📃جیساکہ اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ عنہ سے پان و تمباکو کے متعلق سوال ہوا تو آپ  فرماتے ہیں کہ 
”پان کھاناجائز ہے اور اتنا چونا بھی کہ ضررنہ کرے اور اتنا تمباکو بھی کہ حواس پر اثر نہ آئے۔“
*(📕فتاویٰ رضویہ ،ج٢٤ ص٥٥٨ رضا فاٶنڈیشن )*
لیکن سگریٹ میں کٸی طرح کی خرابیاں بھی ہیں جیسے سگریٹ  پینے سے منہ خراب ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے منہ سے ایک خاص قسم کی بدبو پیدا ہوتی ہے یہ عمل اپنے پیسوں کو برباد کرنا اور آگ سے جلانا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اپنے منہ کو بدبودار بھی کرنا ہے اگر منہ میں بدبو ہے اور اس طرح مسجد میں جائیں تو اغل بغل والے نمازیوں کو اور فرشتوں کو تکلیف ہوگی - لہذا جو لوگ بیڑی اور سگریٹ پیتے ہیں وہ اولاً اس سے باز آئیں اور اگر کسی وجہ سے باز نہیں آسکتے تو انہیں چاہیۓ کہ نماز سے ۳۰ , ۴۰ , منٹ پہلے پی کر خوب اچھی طرح مسواک وغیرہ کرکے منہ صاف کرلیں تاکہ بدبو اچھی طرح ختم ہوجاۓ اور اس کی وجہ سے کسی کو تکلیف نہ ہو -

_*( 📚سراج الفقہا کی دینی مجالس صفحہ ۱۴۹*_
*{مطبوعہ انجمن اسلامیہ کشی نگر یوپی*

*🌹واللّٰه اعلم بالصواب🌹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا محمد معصوم رضا نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی منگلور کرناٹک انڈیا*
*🗓 ۲۲ مارچ ٠٢٠٢؁ء مطابق ۲۶ رجب المرجب۱۴۴۱؁ھ بروز اتوار*
*رابطہ* https://wa.me/+918052167976
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ مسجد نور جاجپور اڑیسہ*
*✅الجواب صحیح وصواب حضرت مفتی محمد امین قادری رضوی صاحب قبلہ دیوان بازار مراداباد یوپی*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸امام اعظم گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین امام اعظـم گــــروپ*
*محمدایوب خان یارعلوی بہرائچ شریف*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

جنم دن مناناکیساہے؟/بارہ ربیع الاول کوخوشی/جشن/چراغاں وغیرہ کرناکیسا؟؟🌹*

*🌹جنم دن مناناکیساہے؟/بارہ ربیع الاول کوخوشی/جشن/چراغاں وغیرہ کرناکیسا؟؟🌹*

*السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
سوال👇
*مسلمانو میں جنم دن منانا کیسا ہے اگر جائز ہے تو مسلمان کیوں نہیں مناتے اگر ناجائز ہے تو پہر مسلمان ربیع الاول کیوں مناتے ہیں* 
*مع حوالہ جواب دے*
سائل محمد عرفان رضاکانپور

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب وباللہ التوفیق:*
*اسلامی اقدار وروایات مباحات و مستحبات کومدنظر رکھتے ہوئے یوم پیدائش /جنم دن منانا، مثلا:*
*دعوت طعام کا اہتمام ، مٹھائی یاکیک پرفاتحہ پڑھ کر یابلافاتحه ایسے ہی تقسیم کرنا،متعلقین کا تحائف دینااوران تحائف کو قبول کرنا،رشتہ دارواحباب کابچے کی فلاح وبہبودی کےلیے دعاکرنااورمبارک بادی پیش کرنا۔وغیرہ وغیرہ جائزہیں،*
*ان کےکرنےمیں کوئی قباحت نہیں۔*
*جوانہیں ناجائزبتائےاس پرلازم ہےکہ دلائل شرعیہ سےناجائزثابت کرے۔*

*🏷اورمذکورہ بالانیک اعمال کسی بزرگ(جووصال کرچکےہوں) کےیوم پیدائش پرجائزہیں۔۔سوائےان افعال کےجوزندوں سے متعلق ہیں۔*

*📿مگرانہیں شرعی حدودمیں رہ کرمنایاجائےنہ کہ "مروجہ برتھ ڈےجوعموماجزئی طورکئی خرافات پرمشتمل ہوتےہیں،جومحض ایک رسم ہیں،اہل سنت کا ان سے کوئی تعلق نہیں،مثلا:کیک کاٹنا،موم بتی جلاکربجھانا،ہیپپی برتھ ڈے گانا،تالی بجانا،مردوعورت کا اختلاط اوربعض جگہوں پررقص وسرورغیرشرعی وغیرہ وغیرہ افعال قبیحہ شنیعہ ورذیلہ ہیں۔لہذاسال گرہ کا پروگرام اگرایسے افعال پرمشتمل ہوتواس کے ناجائزوقبیح ہونے میں کوئی کلام نہیں۔*
*نیزمنجملہ بالاقبیح چیزوں سےبھرپوربرتھ ڈےکاجشن کلی طورپرمغربی تہذیب بدکی دین ہے،توان سےتشابہ صاف ظاہرہے۔اورحدیث پاک میں فرمایا:"من تشبہ بقوم فہومنہم"لہذاس طورپربھی برتھ ڈےمنانےسےاحترازلازم وضروری ہے۔*

*✨ہاں! یہ کوئی فرض نہیں؛ اس لیے جواپنا جنم دن نہیں مناتےان پرملامت نہیں۔*

*اورحضوراکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی آمدکادن عام لوگوں کےجنم دن سے مختلف ہےکیوں کہ حضورکی ذات ہمارےلیےنعمت کبری ہےاوراس کاچرچاکرنے کوکہا گیاہے:*

*"وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ"*

*اس لیے سب سے پہلے حضورکی آمد کا چرچاکیاجائےگا۔*

*"ایام اللہ" کےذکرکاحکم ہے،قرآن پاک میں ہے:*

*وَذَكِّرْهُم بِأَيَّامِ اللَّهِ ۚ"*

*اورظاہرہےجس دن حضوراکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم تشریف لائےوہ "یوم اللہ" ہے تواس دن ذکر اورچرچاہوگا۔*

*فضل ورحمت پر خوشی کا حکم ہےکمافی القرآن:*

*"قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا۔۔"*

*اورظاہرہےحضورفضل ورحمت ہیں کمافیہ ایضا:*

*وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ"*

*اس لیے ہم سنی خوشی مناتےہیں اورمناناچاہیے۔*

*🌹واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔🌹*

    ◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*✍شرف قلم حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد عدیل احمد قادری رضوی مد ظلہ العالی والنورانی مبارک پور*
 *۳ دسمبر بروز سوموار ۲۰۱۸ عیسوی*
*رابطہ👇*
*+919918691015*

*✍الجواب صحیح*
*حضرت علامہ و مولانا مفتی مشیر اسد صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی*
    ◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*🌹فـیضــان غــوث وخـواجـہ گــروپ ایــڈ کـے لئے🌹👇*
 *+917800878771*
    ◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆
*🖥المـرتـب گدائے غوث وخواجہ*
*محمــدایــوب رضــا خــان علوی*
    ◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆

قبر پر جھک کر مٹی دینا کیسا نیز جنازہ کو قبرستان لے جاتے وقت منزل دینا کیسا؟🔸*

*🔸قبر پر جھک کر مٹی دینا کیسا نیز جنازہ کو قبرستان لے جاتے وقت منزل دینا کیسا؟🔸*

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتےہیں علماءکرام ومفتیان عظام کہ قبرستان پر مٹی کس طرح دینا چاہیے بیٹھ کر یا جھک کر نیز میت کو قبر ستان پر لے جانے وقت منزل لینا چاہیے کہ نہیں؟
*فخر ازھر چینل لنک ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔹سائل محمد مصطفیٰ بلرام یوپی🔹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبركاته*

*الجواب بعون الملک الوہاب*
قبر پر مٹی جھک کر ڈالنا چاہئے یا بیٹھ کر ایسی کوئی روایت صراحت کے ساتھ موجود نہیں ہے مٹی ڈالتے وقت بیٹھنے کی جگہ ہو یہ ضروری نہیں ہے؛ کیوں کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ قبر کے پاس زیادہ لوگ جمع ہوجاتے ہیں تو جگہ کی قلت ہوتی ہے  جس طرح بھی سہولت ہو قبر پہ مٹی ڈال سکتے ہیں؛ ۔اور زیادہ لوگوں کا اکٹھا جمع ہونے میں یہ بھی خدشہ ہے کہ کسی قبر پر پیر پڑ جائے؛  

📑حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں قبور مسلمین پر پاؤں رکھنا چلنا بیٹھنا جائز نہیں 
*( 📕فتاوی رضویہ جلد ۹ صفحہ ۴۸۱ مطبع رضا فاؤنڈیشن لاہور )*

🔎 منزل کے تعلق سے حکم یہ ہے کہ میت کو قبرستان لے جاتے وقت جلدی کرنا چاہئے اور  منزل دینا مکروہ ہے؛ 

📄 جیسا کہ فتاوی فقیہ ملت میں ہے  جنازہ اٹھانے کے بعد قبرستان تک پہونچانے کے لئے بیچ میں ٹھہرنا مکروہ ہے
*(📘فتاوی عالمگیری مع خانیہ جلد اول صفحہ ۱۶۲ میں ہے )*
*یکرہ منزل المیت ملخصا "*
*(📔فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ ۲۷۷ مطبع شبیر برادرز لاہور )*

📃حدیث شریف میں ہے : 
*" عن ابی ھریرة قال رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اسرعوا بالجنازة فان تک صالحة فخیر تقدمونھا الیہ وان تک سوی ذلک فشر تصنعونہ عن رقابکم"*
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ رسول کریم علیہ الصلوة والتسلیم نے فرمایا کہ جنازہ کے لے جانے میں جلدی کرو" اس لئے کہ اگر وہ نیک آدمی کا جنازہ ہے تو اسے خیر کی ( منزل ) طرف جلد پہچانا چاہئے اور اگر بد کار کا جنازہ ہے تو برے کو اپنی گردنوں سے جلد اتار دینا چاہئے ـ
*(📚 بخاری، مسلم، بحوالہ انوارالحدیث صفحہ ۱۵۳ / مطبع اویسی بک اسٹال گوجرا نواله (پاکستان)*

*🔸واللہ تعالی اعلم باالصواب🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا محمد معصوم رضا نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی منگلور کرناٹک انڈیا*
*🗓 ۷ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۱ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز جمعہ*
*رابطہ* https://wa.me/+918052167976
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح و صواب حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ ھرپوروا باجپٹی سیتامڑھی بھار*
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ مسجد نور جاجپور اڑیسہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

نماز عشاء پڑھانے والا ہی وتر پڑھائے یا کوئی دوسرا بھی پڑھا سکتا ہے ؟🔸*

*🔸نماز عشاء پڑھانے والا ہی وتر پڑھائے یا کوئی دوسرا بھی پڑھا سکتا ہے ؟🔸*

السلام علیکم ورحمتہ اللہ 
کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو شخص نماز عشاء پڑھائے وہی وتر کی نماز پڑھائے یا کوئی دوسرا بھی پڑھا سکتا ہے جواب عنایت فرمائیں
*فخر ازھر چینل ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد عامر حسین🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* صورت مستفسرہ میں رمضان المبارک کے مہینے میں نماز وتر جماعت سے پڑھنا افضل ہے چاہے وہی امام پڑھائے جس نے نماز عشاء پڑھائی ہو یا کوئی دوسرا - 

📑جیساکہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بھار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ 
" رمضان شریف میں وتر جماعت سے پڑھنا افضل ہے خواہ اسی امام کے پیچھے جسکے پیچھے عشاء و تراویح پڑھی یا دوسرے کے پیچھے " اھ
*(📘 ح:4/ص:692/ تراویح کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی)* 

📃اور فتاوی ھندیہ میں ہے کہ 
*" و یوتر بجماعۃ فی رمضان فقط علیہ اجماع المسلمین کذا فی التبین - والوتر فی رمضان بالجماعۃ افضل من ادائھا فی منزلہ و ھو الصحیح ھکذا فی السراج الوھاج " اھ*
*(📚 ج:1/ص:116/ فصل فی التراویح / بیروت )*

*🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
*🗓 ۷ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ ۱ مئی ٠٢٠٢؁ء مطابق بروز جمعہ*
*رابطہ* https://wa.me/+919756464316
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو بڑے بھائی کہنا کیسا ہے ؟🔸*

*🔸نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو بڑے بھائی کہنا کیسا ہے ؟🔸*

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ اگر کوئی شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کو بڑے بھائی کہا تو اس کے لئے کیا حکم ہے 
جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
*فخر ازھر چینل ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد مشرف رضا رضوی پورنوی بہار🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* اگر کوئی شخص نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یا انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام میں سے کسی بھی نبی کو بڑے بھائی کہا تو وہ کافر ہوگیا
لہٰذا تجدید ایمان یعنی دوبارہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو اور اگر بیوی والا ہو تو تجدید نکاح یعنی دوبارہ نکاح کرے اور اگر کسی پیر سے مرید ہو تو تجدید بیعت یعنی دوبارہ مرید ہو - 

📄جیساکہ حضور شارح بخاری رحمۃ اللہ الباری ارشاد فرماتے ہیں کہ " کسی کو بھائی کہنے میں اس کے ساتھ برابری کا ادعا ہے ہمارے عرف میں ہے کہ اپنے ہم عمروں کو بھائی کہہ کر کے خطاب کرتے ہیں اور اپنے سے زیادہ معمر اور بوڑھوں کو چچا دادا وغیرہ کہتے ہیں انبیاء کرام علیہم السلام کے ساتھ برابری کا اعتقاد رکھنے والا ضرور کافر ہے اور بھائی کہنے میں برابری کا ادعا ہے اس لئے یہ قول ضرور کفر ہے -
اور حدیث *" کل مومن اخوۃ "* امت کے لئے ہے عرف یا شرع میں رسول اور نبی کو مومن نہیں کہا جاتا مومن کا اطلاق امتی پر ہوتا ہے اور یہ اطلاق قرآن مجید سے مستفاد ہے ارشاد ہے کہ 
*" انما المؤمنون الذین آمنوا باللّٰه و رسوله*
یعنی مومن وہی لوگ ہیں جو اللہ اور اسکے رسول پر ایمان لاتے ہیں " اھ
*(📕 پ:18/ آیت :26/ سورۂ نور)* 
*( 📚بحوالہ فتاوی شارح بخاری ج:1/ص:583/ عقائد متعلقہ نبوت / دائرۃ البرکات گھوسی ضلع مئو )*