*❣️حدیث افتراق امت میں فرقۂ ناجیہ بے حساب و کتاب جنت میں جائے گا ؟❣️*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
معزز علمائے کرام کی بارگاہ میں میرا ایک سوال ہے کہ قیامت تک ٧٢ فرقہ ہوں گے اس میں سے ایک بغیر حساب وکتاب کے جنت میں داخل ہوں گے باقی سب کا کیا معاملہ ہوگا؟ تفصیلی جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ۔ جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ
*فخرازھرچینل لنک⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*سائل محمد دانش نقشبندی اعظمی*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوہاب*
حدیث شریف میں ۷۲ نہیں بلکہ ۷۳ فرقوں کا بیان میری نظروں سے گزرا جن میں سے ایک نجات پانے والا ہوگا؛ بے حساب و کتاب جنت میں جانے کا تذکرہ نہیں اور ۷۲ جہنمی ہوں گے جن کی تفصیل و تشریح درج ذیل ہے۔
جیسا کہ صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی رحمۃ اللہ تعالی علیہ سنن ترمذی کتاب الایمان باب ما جاء فی افتراق ھذہ الامۃ کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں
*(ستفترق امتی ثلثا و سبعین فرقۃ کلھم فی النار الا واحدۃواحدۃ)*
"یہ امت تہتر فرقے ہو جائے گی؛ ایک فرقہ جنتی ہوگا باقی سب جہنمی"
صحابہ نے عرض کی۔
*(من ھم یا رسول الله ؟)*
"وہ ناجی فرقہ کون ہے یا رسول الله؟ " فرمایا۔
*(ما انا علیہ و اصحابی)*
"وہ جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں " یعنی سنت کے پیرو۔ اھ
اور "السنۃ" لابن ابی عاصم کے حوالے سے رقم طراز ہیں
*(ھم الجماعۃ)*
" وہ جماعت ہے "
یعنی مسلمانوں کا بڑا گروہ ہے جسے سواد اعظم فرمایا اور فرمایا : جو اس سے الگ ہوا جہنم میں الگ ہوا۔ اسی وجہ سے اس ناجی فرقہ کا نام اہل سنت و جماعت ہوا ان گمراہ فرقوں میں بہت سے پیدا ہوکر ختم ہوگئے بعض ہندوستان میں نہیں۔ اھ
*( 📕بہار شریعت ج ۱ ح ۱ ص ۱۸۷/۱۸۸ مطبوعہ مکتبہ المدینہ )*
اور مشکوۃ شریف میں ہے ۔
*" ان بنی اسرائیل تفرقت علی ثنتین و سبعین ملۃ و تفترق امتی علی ثلث و سبعین ملۃ کلھم فی النار الا ملۃ واحدۃ قالوا من ھی یا رسول الله قال ما انا علیہ و اصحابی رواہ الترمزی و فی روایۃ احمد و ابی داوُد عن معاویہ ثنتان و سبعون فی النار و واحدۃ فی الجنۃ و ھی الجماعۃ۔ "*
یقینا بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں بٹ گئے تھے اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی سوائے ایک ملت کے سب دوزخی لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ وہ ایک کون فرقہ ہے فرمایا وہ جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں اسے ترمذی نے روایت کیا اور احمد ابو داؤد میں معاویہ کی روایت سے یہ ہے کہ بہتر دوزخی اور ایک جنتی ہے اور وہ بڑا گروہ ( جماعت المسلمین) ہے
*( 📘مشکوۃ المصابیح صفحہ ۳۰ باب الاعتصام بالکتاب و السنۃ فصل ثانی مطبوعہ مجلس البرکات )*
اسی حدیث کی تشریح میں حضرت علامہ مفتی احمد یار خان صاحب نعیمی رحمۃ اللہ تعالی فرماتے ہیں ۔
اس طرح کہ بنی اسرائیل کے سارے ۷۲ فرقے گمراہ ہوگئے مگر مسلمانوں میں بہتر فرقے گمراہ ہوں گے اور ایک ہدایت پر خیال رہے کہ جیسے بعض بنی اسرائیل نبیوں کے دشمن ہیں ایسے ہی مسلمانوں میں بعض فرقے دشمن سیدالانبیاء ہیں اور جیسے بعض بنی اسرائیل انبیاء کو خدا کا بیٹا مان بیٹھے مسلمانوں میں بھی بعض جاھل فقیر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عین خدا مانتے ہیں غرض اس حدیث کا ظہور یوں پوری طرح ہو رہا ہے؛ یعنی میں اور میرے صحابہ ایمان کی کسوٹی پر ہیں جس کا ایمان ان کا سا ہو وہ مومن ماسوائے بےدین۔ رب تعالٰی فرماتا ہے *"فان آمنوا بمثل ما آمنتم بہ فقد اھتدوا "خیال رہے کہ "ما"* سے مراد عقیدے اور اصول اعمال ہیں نہ کہ فروعی افعال یعنی جن کے عقائد صحابہ کے سے ہوں اور ان کے اعمال کی اصل عہد صحابہ میں موجود ہو وہ جنتی ورنہ فروع اعمال آج لاکھوں ایسے ہیں جو زمانہ صحابہ میں نہ تھے ان کے کرنے والے دوزخی نہیں صحابہ کرام حنفی؛ شافعی یا قادری نہ تھے ہم ہیں۔ انہوں نے بخاری مسلم نہیں لکھی تھی مدرسہ اسلامیہ نہ بنائے تھے۔ ہوائی جہاز اور راکٹوں سے جہاد نہ کیے تھے ہم یہ سب کچھ کرتے ہیں لہذا یہ حدیث وہابیوں کی دلیل نہیں بن سکتی کہ عقائد وہی صحابہ والے ہیں اور ان سارے اعمال کی اصل وہاں موجود ہے غرضیکہ درخت اسلام عہد نبوی میں لگا عہد صحابہ میں پھلا پھولا قیامت تک پھل آتے رہیں گے کھاتے رہو بشرطیکہ اسی درخت کے پھل ہہوں؛ س میں بتایا گیا کہ جنتی ہونے کے لیے دو چیزوں کی ضرورت ہے۔ سنت کی پیروی اور جماعت مسلمین کے ساتھ رہنا اسی لئے ہمارے مذہب کا نام اہل سنت والجماعت ہے جماعت سے مراد مسلمانوں کا بڑا گروہ ہے جس میں فقہاء ؛ علماء َصوفیاء اور اولیاء اللہ ہیں الحمدللہ یہ شرف بھی اہل سنت ہی کو حاصل ہے۔ سوا اس فرقہ کے اولیاء اللہ کسی فرقہ میں نہیں ؛ خیال رہے کہ یہ ۷۳ کا عدد اصولی فرقوں کا ہے کہ اصولی فرقہ ایک جنتی اور ۷۲ جہنمی چنانچہ اہل سنت میں حنفی شافعی مالکی حنبلی چشتی قادری نقشبندی سہروردی ایسے ہی اشاعرہ ماتریدیہ سب داخل ہیں کہ عقائد سب کے ایک ہی ہیں اور ان سب کا شمار ایک ہی فرقہ میں ہے۔ ایسے ہی بہتر ناری فرقوں کا حال ہے کہ ان میں ایک ایک فرقے کے بہت ٹولے ہیں مثلا ایک فرقہ روافض کے بہت ٹولے ہیں بارہ امامئے چھ امامئے تین امامئے ایسے ہی دیگر فرقوں کا حال ہے لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ اسلامی فرقے کئ سو ہیں
*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا محمد ساجد چشتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی خادم مدرسہ دار ارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف*
*۲۲ شوال المکرم ۳٤٤١ھ بروز منگل*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــ
*الجواب صحیح والمجیب نجیح :-*
حضرت مفتی شرف الدین رضوی قادری صاحب قبلہ خادم والافتاء دارالعلوم قادریہ حبیبیہ فیل خانہ ہوڑہ کلکتہ بنگال
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فخر ازھر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555
https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فــخــر ازھـــر گــروپ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ