Monday, May 11, 2020

کسی نے ثناء کی جگہ تشہد پڑھ لیا تو کیا حکم ہے

*🔸کسی نے ثناء کی جگہ تشہد پڑھ لیا تو کیا حکم ہے🔸*

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
علماء کرام رہنمائی فرمائیں مسئلہ ذیل میں کہ نماز کے لئے نیت باندھا اور اب ثناء کے بجائے التحیات پڑھنے لگا تو کچھ پڑھنے کے بعد یاد آنے پر اسے چھوڑ کر ثناء پڑھا تو نماز کس طرح پوری کرے سجدہ سہو کرنا ہوگا یا ویسے ہی نماز مکمل کرلیں
علماء کرام تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں جزاک اللہ خیر
*فخر ازھر چینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔹سائل احمد علی سعودی عرب🔹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب بعون الوھاب* 
اگر پہلی رکعت میں ثناء کی جگہ التحیات پڑھ لے تو سجدہ سہو واجب نہیں، اس لئے کہ یہاں تشہد ثناء کے قائم مقام سمجھا جائیگا۔
لیکن اگر ثناء اورتعوذ تسمیہ کے بعد سورہ فاتحہ کی جگہ التحیات کی اتنی مقدار پڑھ لی جو تین مرتبہ سبحان ربی الاعلی یا سبحان ربی العظيم کے بقدر ہوتو تاخیرِ واجب کی وجہ سے سجدۂ سہو واجب ہوجائے گا 
*''ولو قرأ التشهد مرتين في القعدة الأخيرة أو تشهد قائماً أو راكعاً أو ساجداً لا سهو عليه، منية المصلي۔ لكن إن قرأ في قيام الأولى قبل الفاتحة أو في الثانية بعد السورة أو في الأخيرتين مطلقاً لا سهو عليه، وإن قرأ في الأوليين بعد الفاتحة والسورة أو في الثانية قبل الفاتحة وجب عليه السجود؛ لأنه أخر واجباً''۔*
*( 📚حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 461)*

*🔸واللہ اعلم باالصواب🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت علامہ مفتی محمد مظہر علی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار*
*🗓 ۱۰ رمضان المبارک ۴۴۱؁ھ مطابق ۴ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز سوموار*
*رابطه* https://wa.me/+918051028089
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

کل انسان حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی امتی ہہیں

*🔸کل انسان حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی امتی ہیں؟؟🔸*

السلام علیکم
کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین اس مسئلہ میں کہ سارے انسانوں کو حضورکی اُمتی میں شامل کر سکتے ہیں انکو اُمتی کہہ سکتے ہیں یا نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں
*فـخـر ازھـر چینل لنک ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔹المستفتی محمد اجمل رضا ممبئی🔹*
اــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــ
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*الجواب بعون الملک الوہاب*

بیشک سارے انسان و جنات بلکہ ہر مخلوقات  ہمارے آقا حضور صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کی امت ہیں کیونکہ ہمارے آقا حضور نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ساری مخلوق کی طرف رسول بنا کر بھیجے گئے،خواہ جن ہوں یا بشر، یا فرشتے ہوں  یا دیگر مخلوقات، سب حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اُمتی ہیں 

📜جیسا کہ مسلم شریف میں حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،کہ نبی کریم  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا *اُرْسِلْتُ اِلَی الْخَلْقِ کَآفَّةً*
یعنی میں تمام مخلوق کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں ۔
*(📕 مسلم، کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ، ص۲۶۶ ، الحدیث:     ۵(۵۲۳ )*
🔖اس حدیث مبارکہ کے تحت علامہ علی قاری رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں یعنی تمام موجودات کی طرف (رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں ، خواہ) جن ہوں یا انسان یا فرشتے یا حیوانات یا جمادات۔‘‘
*(📔 مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الفضائل ، باب فضائل سیّد المرسلین صلوات  اللہ و سلامہ علیہ ، الفصل الاول،  ۱۰ /۱۴ ، تحت الحدیث:  ۵۷۴۸  )*
   
📌مذکورہ بالا احادیث نبویہ ظاہر و باہر ہیکہ ہر مخلوق حضور صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کی امتی ہیں لیکن خیال رہے کہ امت محمدیہ ﷺ دو قسموں پر منقسم ہیں
 اول *امت اجابت*
 دوم *امت دعوت*
 اُمتِ دعوت کا اطلاق آپ ﷺ قیامِ قیامت تک آنے والے ہر جن وانس پر ہوتا ہے ،(خواہ اسلام قبول کریں یا نہ کریں۔) جبکہ اُمتِ اجابت وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اپنے حبیب نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا سچا و پکا غلام بنایا و دینِ حنیف میں داخل ہونے کی توفیق مرحمت فرما دی 
خیال رہے کہ ہر کلمہ گو امت اجابت نہیں ( وہابی، دیوبندی، رافضی، خارجی، قادیانی، جتنے بھی عقاٸد باطلہ کے اہل ہیں وہ بھی بظاہر کلمہ پڑھتے ہیں  لیکن امت اجابت میں داخل نہیں کہ
*قل لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُم بَعْدَ إِيمَانِكُمْ*
کےتحت ایمان سے خارج ہو گٸے جب مٶمن نہیں تو امت اجابت کیسے ؟ 

📃اور میرے امام امام اہلسنت شیخ الاسلام و المسلمین الشاہ امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ " خبثاٸے مبتدعین مثل وہابیہ ، رافضیہ ، غیر مقلدین ، امتِ اجابت نہیں بلکہ کافروں کی طرح امت دعوت سے ہیں 
*(📘 فتاوی رضویہ، ج، ١٤ ، ص ، ٢٨٦ )* 
                           *نوٹ* 
کتاب اللہ میں امت محدیہ کو خیر امت کے لقب سے مقلب کیا گیا اس سے مراد امت اجابت ہے اور اسی امت اجابت کی متعلق کتب احادیث میں فضاٸل و مناقب وارد ہیں اور یہی امت اجابت جنتی ہیں

*🌹واللہ اعلم ورسولہ🌹*
اــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻ازقلم حضرت علامہ مولانا محمد جابر القادری رضوی صاحب قبلہ مدظہ العالی والنورانی مسـجد نور جاجپور اڑیسہ*
*🗓 ۱۱ رمضان المعظم ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۵ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز منگل*
*رابطہ* https://wa.me/+918369465176 
اــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

وہ کونسا لڑکا ہے جس کاحکم مثل عورت کے ‏ ‏ہے

*🎥وہ کونسا لڑکا ہے جس کاحکم مثل عورت کے ہے🎥*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia
  
سوال 
کیافرماتے ہیں علمإ ذوی الاحترام و مفتیان عظام 
مسٸلہ ذیل میں 
ھم نے کچھ علمإ سے سناہے کہ  امرد لڑکے کا حکم  کچھ باتوں میں عورت کے حکم کی طرح ہے 
کیا یہ صحیح ہے اگر درست ہے تو مع حوالہ جواب عنایت فرماٸیں 
ساٸل 
عبدالطیف صاحب 
مظفر پور؛
ا________(🎥 )__________
*الجواب بعون الملک الوھاب؛* 
صورت مسٶلہ میں وہ خوبصورت لڑکا جو مراہق یعنی بلوغ کے قریب ہو اسکا حکم مثل عورت کے ہے 
اور اگر خوبصورت نہ ہو تو وہی حکم ہے جو مردکا ہے 
جیساکہ 
*(📗ردالمحتار میں ہے)* 
والغلام اذابلغ مبلغ الرجل ولم یکن صبیحا فحکمہ حکم الرجال وان کان صبیحا فحکمہ حکم النسا ٕ وھو عورة من قرنہ 
الی قدمہ لایحل النظر الیہ شھوة “حوالہ 
*(📙فتاوی ردالمحتار)*
جلد ٩  صفحہ ٥٢٤
یعنی خوبصورت مرد کاحکم سرسے پاٶں تک مثل عورت کے ہیں شھوة کے ساتھ اسکی طرف نظر کرنا حرام 
اور اعلی حضرت مجدددین و ملت الشاہ امام احمدرضاخان محقق بریلوی علیہ الرحمة والرضوان فرماتے ہیں کہ عورت کے ساتھ دو شیطان ہوتے ہیں اور مرد کے ساتھ ستر 
علما ٕ فرماتے ہیں خوب صورت مرد کا حکم مثل عورت کے ہیں
*(📘فتاوی رضویہ جلد ٩ صفحہ ٦٤ نصف اول )*
اور حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں شھوت کے ساتھ اسکی طرف نظر کرنا حرام ہے ، اور شھوت نہ ہوتو اسکی طرف نظر بھی کرسکتاہے 
اور اسکے ساتھ تنہاٸی بھی جاٸز ہے شھوت نہ ہونے کامطلب یہ ہے کہ اسے یقین ہو کہ نظر کرنے سے شھوت نہ ہوگی اور شبہ بھی ہوتو ہرگز نظر نہ کرے 
بوشہ کی خواہش پیدا ہونا بھی شھوت کی حد میں داخل ہے 
حوالہ 
*(📕بہار شریعت)*
جلد تین  صفحہ   ٤٤٣
*واللہ تعالی اعلم علمہ اتم واحکم؛*
 ا________(🖊)_________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شہباز اشرف نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
*مورخہ؛/10/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9304119860)*
ا_______(❤)_________
*🖊المشتــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________
*الجواب صحیح(صدر شعبئہ افتاء حضرت علامہ مفتی) عطامحمد مشاھدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی دارالعلوم حشمت الرضا پیلی بھیت شریف یوپی انڈیا؛-*
ا________(🎥 )__________
729

قیامت کے دن علماءکے قلم کی سیاہی شہیدوں کے خون سے تولےجائیں گے کس حدیث میں ہے؟

*💖قیامت کے دن علماءکے قلم کی سیاہی شہیدوں کے خون سے تولےجائیں گے کس حدیث میں ہے؟💖*

 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ یہ روایت جومشہور ہے کہ عالم کی روشنائی اور شہیدوں کے خون دونوں کل میدان محشر میں تولے جائیں گے تو عالم کی روشنائی کا وزن بھاری ہو جائے گا یہ کس حدیث شریف میں ہے 
مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں
ساٸل
محمد نورالہدیٰ رضوی ممبئی؛
ا________(♠️)___________
*الجواب بعون الملک الوھاب*
وزن حبر العلما ٕبدم الشھدا فرجح علیہ 
یعنی عالموں کے قلم کی  روشناٸی شہیدوں کے خون سے تولی جاٸیگی 
تو روشناٸی خون پر غالب آجاٸیگی 
راوی حضرت ابن عمر 
حوالہ
*(📙کنزالعمال )*
جلد ١٠ 
صفحہ  ٨٠
*(📘ھکذا فی فتاوی فیض الرسول)*
جلد دوم 
صفحہ  ٦٦٥
*واللہ تعالی اعلم علمہ اتم واحکم*
 ا________(🖊)_________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد شہباز اشرف نعیمی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی؛*
*مورخہ؛/10/5/2020)*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞9304119860)*
ا_______(❤)_________
*🖊المشتــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا________(🖊)___________
728

چار سال چار مہینے اور چار دن کا ہوجانے پر بچہ کی بسم اللہ خوانی کی جاتی ہے‘ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

سوال:    

السلام علیکم! چار سال چار مہینے اور چار دن کا ہوجانے پر بچہ کی بسم اللہ خوانی کی جاتی ہے‘ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟


............................................................................
جواب:    

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ! بچہ جب بولنا شروع کرے اس وقت اللہ تعالی کا نا م کہلوائیں ،جیساکہ امام بیہقی (متوفی 458؁ھ)کی شعب الایمان میں حدیث پاک ہے : عن ابن عباس ، عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، قال: افتحوا علی صبیانکم أول کلمۃ بلا إلہ إلا اللہ۔ ترجمہ :حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:اپنے بچوں کو سب سے پہلے کلمہ طیبہ لا إلہ إلا اللہ سکھاؤ۔(شعب الایمان للبیہقی ،الستون من شعب الإیمان وہو باب فی حقوق الأولاد والأھلین،حدیث نمبر:8379) تسمیہ خوانی کا اہتمام تقریبا تمام مسلم گھرانوں میں کیا جاتاہے ،تسمیہ خوانی کے نام سے الحمدشریف اور سورہ علق کی ابتدائی پانچ آیتیں کسی بزرگ کے ذریعہ پڑھائی جاتی ہیں تاکہ بچہ تعلیمی میدان میں ترقی کی طرف گامزن رہے ۔ بچے کی سن شعور کیلحاظسے حسب سہولت ’’بسم اللہ خوانی‘‘ کی جاسکتی ہے۔بچے کی عمر چار سال چار مہینے چار دن ہونے پر’’بسم اللہ خوانی‘‘ کرنا،جائز امرہے ،دن کا تعین کرکے تسمیہ خوانی کا اہتمام ممنوع نہیں ۔ واللہ اعلم بالصواب 

– سیدضیاءالدین عفی عنہ ، شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔www.ziaislamic.com حیدرآباد دکن

Sunday, May 10, 2020

کیاحضرت عکاشہ حضور ﷺ سے بدلہ لینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے تھے؟

💥کیاحضرت عکاشہ حضور ﷺ سے بدلہ لینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے تھے؟ 💥
✨✨✨✨
حضرت عکاشہ والا واقعہ صحیح ہے؟ 
رھنمائی فرمائیں. 
یہ واقعہ ہے حضور ﷺ سے بدلہ لینے کے بہانے مہر نبوت کو بوسہ دینے کا ہے . 
SAJID ASHRAFI: سائل 
✨✨✨✨
الجواب :حضرت عکاشہ کے حوالے سے ایک روایت بیان کی جاتی ہے کہ سورہ  إذا جاء نصراللہ  میں ایام وصال کے قریب ہونے کی جانب اشارہ ملا، تو اس کے نزول کے بعد  آقاﷺ نے اعلان کردیا کہ میرے ذمہ کسی کا کچھ رہ گیا ہو تو حاصل کرلے. اس پر عکاشہ نام کے ایک بزرگ صحابی قصاص کے طور پر آپ سے بدلہ لینے کے لیے کھڑے ہو گئے ، اس پر بہت سے جلیل القدر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ان کی جگہ خود کو پیش کرنے کی درخواست کی، مگر حضرت عکاشہ تیار نہ ہوئے بالآخر آپ کے جسم اقدس کو بوسہ دیا، اور کہا کہ یہی میرا ارادہ تھا. 
اس روایت کو
✨ علامہ ابن جوزی نے کتاب الموضوعات میں 
✨علامہ جلال الدین سیوطی نے الآلی المصنوعہ میں. 
علامہ عبد الحی لکھنوی فرنگی محلی نے الآثار المرفوعہ میں موضوع ومن گھڑت بتایا ہے. لہذا اس کے ذکر سے احتراز لازم ہے. 
✨✨✨✨
 اس سے ملتا جلتا ایک واقعہ حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کا ہے . جو صحیح سند کے ساتھ ابوداؤد شریف میں ہے کہ انھوں نے بدلہ لینے کے بہانے پہلو مبارک کا بوسہ دیا، وہ حدیث یوں ہے :
عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ - رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ - قَالَ : بَيْنَمَا هُوَ يُحَدِّثُ الْقَوْمَ - وَكَانَ فِيهِ مِزَاحٌ - بَيْنَا يُضْحِكُهُمْ فَطَعَنَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خَاصِرَتِهِ بِعُودٍ، فَقَالَ : أَصْبِرْنِي . فَقَالَ : " اصْطَبِرْ ". قَالَ : إِنَّ عَلَيْكَ قَمِيصًا وَلَيْسَ عَلَيَّ قَمِيصٌ. فَرَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَمِيصِهِ، فَاحْتَضَنَهُ وَجَعَلَ يُقَبِّلُ كَشْحَهُ. قَالَ : إِنَّمَا أَرَدْتُ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ.
حكم الحديث: صحيح الإسناد
(سنن أبی داؤد ،أَوْلُ كِتَابِ الْأَدَبِ  | بَابٌ : فِي قُبْلَةِ الْجَسَدِ)
 یعنی :  ایک انصاری صحابی حضرت اسید بن حضیر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  [جن کی طبیعت میں مزاح تھا] باتیں کررہے تھے اور لوگوں  کو ہنسا رہے تھے۔ نبی کریم ﷺ نے ایک لکڑی سے ان کی کمر میں کونچا دیا۔ انھوں   نے حضور ﷺ سے عرض کی: 
 مجھے اس کا بدلہ دیجیے۔ 
حضور ﷺ نے فرمایا: بدلہ لے لو۔ 
انھوں نے عرض کیا: حضور ﷺ قمیص پہنے ہوئے ہیں، میرے بدن پر قمیص نہیں ہے۔
 حضور ﷺ نے قمیص ہٹادی، وہ چپٹ گئے اور پہلو کو بوسہ دیا اور یہ کہا کہ میرا مقصد یہی تھا۔ (بدلہ لینا مقصود نہ تھا) انتھی. 
 خلاصہ کلام :
حضرت عکاشہ کا واقعہ موضوع و من گھڑت ہے، حدیث کے طور بیان کرنا جائز نہیں. اس کے بجائے حضرت اسید بن حضیر والا واقعہ مستند، صحیح الإسناد ہے؛ بیان کیا جاسکتا ہے. واللہ تعالٰی اعلم.
فیضان سرورمصباحی
    2/نومبر 2018ء

کیا تکبیر تحریمہ کے وقت انگوٹھا کانوں سے لگنا ضروری ہے ؟ ‏

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ تکبیر تحریمہ کے وقت انگوٹھا کانوں سے لگنا ضروری ہے ؟ با حوالہ کتب اہل سنت جواب عنایت فرمائیں ۔ 
المستفتی : عمر مشتاق 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
جواب تکبیر تحریمہ کے وقت مرد کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ  تکبیرِ تحریمہ کہتے وقت اپنے ہاتھ  کانوں کی لو سے لگائے ، تاہم ایسا کرنا ضروری نہیں بلکہ سنت ہے الدر المختار وحاشية ابن عابدين میں ہے کہ " ( ورفع يديه ) قبل التكبير ، و قيل : معه ( ماساً بإبهاميه شحمتي أذنيه ) هو المراد بالمحاذاة ؛ لأنها لاتتيقن إلا بذلك ، و يستقبل بكفيه القبلة ، و قيل : خديه ( و المرأة ) ولو أمة كما في البحر لكن في النهر عن السراج أنها هنا كالرجل وفي غيره كالحرة ( ترفع ) بحيث يكون رءوس أصابعها ( حذاء منكبيها ) و قيل : كالرجل " اھ ( در مختار مع رد المحتار ج 1 ص 482 ) اور بہار شریعت میں ہے کہ " دونوں ہاتھ کان تک لے جائے کہ انگوٹھے کان کی لَو سے چُھو جائیں " اھ ( بہار شریعت ج 1 ص 504 : نماز پڑھنے کا بیان ) 

واللہ اعلم باالصواب
کریم اللہ رضوی
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313

سب سے پہلے جھوٹی قسم کس نے کھائی؟

*🔹سب سے پہلے جھوٹی قسم کس نے کھائی؟🔹*



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علماء کرام کی بارگاہ میں گزارش ہے کہ 
سب سے پہلے جھوٹی قسم کسنے کھائی جواب عنایت فرمائیں
*فـخـر ازھـر چینل لنک ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد افسر رضا🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب :* مفتی منظور عالم رضوی پورنوی تحریر فر ماتے ہیں کہ سب سے پہلے جھوٹی قسم
ابلیس نے کھائی
*(📕خزائن ص٢٢١)*
*( 📚مخزن معلومات ص ١٥٥ )*

*🔹واللہ تعالی اعلم🔹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مولانا محمد اختر رضاقادری رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی نیپال گنجوی ناظم اعلی مدر سہ فیض العلوم خطیب وامام نیپالی سنی جامع مسجد سرکھیت (نیپال)*
*🗓 ۱۳ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۷ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز جمعرات*
*رابطہ* https://wa.me/+9779815598240
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمدامجدعلی نعیمی،رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال،خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآباد اترپردیش الھند*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

جمعہ و عیدین کی قراءت جہری کرنا واجب ہے جبکہ ظہر و عصر میں سری ایسا کیوں

*🔸جمعہ  و عیدین کی قراءت جہری کرنا واجب ہے جبکہ ظہر و عصر میں سری ایسا کیوں🔸*

السلام علیکم
سوال جیسے ظہر اور عصر کی نماز میں امام صاحب بلند آواز سے قرأت نہیں کرتے تو جمعہ کی نماز میں بلند آواز سے قرات کیوں کرتے ہیں۔۔۔
یہ سوال ھے جواب دے دیئے گا جزاک اللّہ خیرا۔۔
*فخر ازھر چینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔹سائل محمد جاوید صدیقی پاکستان🔹*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب بعون الملک الوھاب :*
صورت مسئولہ میں فجر ،مغرب ،عشاء ،جمعہ  و عیدین کی سب نماز میں امام پر جہری قراءت کرنا واجب ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز میں جہری قراءت کرتے تھے :
کمافی نصوص النبویہ و کتب فقہیہ :
حدیث شریف میں ہے : *عن عبيد الله بن ابي رافع مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: استخلف مروان، ابا هريرة على المدينة وخرج إلى مكة فصلى بنا ابو هريرة يوم الجمعة فقرا سورة الجمعة، وفي السجدة الثانية إذا جاءك المنافقون، قال عبيد الله: فادركت ابا هريرة، فقلت له: تقرا بسورتين كان علي يقرا بهما بالكوفة، قال ابو هريرة: إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرا بهما. قال: وفي الباب عن ابن عباس، والنعمان بن بشير، وابي عنبة الخولاني. قال ابو عيسى: حديث ابي هريرة حديث حسن صحيح. وروي عن النبي صلى الله عليه وسلم، انه كان " يقرا في صلاة الجمعة ب: سبح اسم ربك الاعلى و هل اتاك حديث الغاشية. عبيد الله بن ابي رافع: كاتب علي بن ابي طالب رضي الله عنه.*
عبیداللہ بن ابی رافع کہتے ہیں: مروان نے یعنی : حضرت ابو ہریرہ رضی الله عنہ کو مدینے میں اپنا نائب مقرر کیا اور وہ خود مکہ کی طرف نکلے، ابوہریرہ رضی الله عنہ نے ہمیں جمعہ کے دن نماز پڑھائی تو انہوں نے (پہلی رکعت میں) سورۃ الجمعہ پڑھی اور دوسری رکعت میں ٫إذا جاءك المنافقون ، عبیداللہ کہتے ہیں: تو میں ابوہریرہ رضی الله عنہ سے ملا، میں نے ان سے کہا: آپ نے دو ایسی سورتیں پڑھی ہیں جنہیں علی رضی الله عنہ کوفہ میں پڑھتے ہیں، اس پر ابوہریرہ رضی الله عنہ نے کہا: میں نے ان دونوں سورتوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھتے سنا ہے۔
*(📕 ترمذی شریف صفحہ ,529،باب نماز جمعہ میں قرأت کا بیان )*

 📑فتح القدیر میں ہے: *(ويجهر في الجمعة والعيدين)؛ لورود النقل المستفيض بالجهر۔ و في الشرح: (قوله لورود النقل*
*(📔 جلد  1،صفحہ 326)*                           

📄درمختار مع ردالمحتار میں ہے: *ويجهر الأمام وجوبا فى الفجر واوليى العشاءين واداء القضاء و جمعة و عيدين و تراويح ووتر*
*(📕 جلد دوم صفحہ 250 ،فصل فی القراءت)*

📜بہار شریعت میں ہے ؛فجر و مغرب و عشا کی دو پہلی میں اور جمعہ و عیدین و تراویح اور وتر رمضان کی سب میں  امام پر جہر واجب ہے اور مغرب کی تیسری اور عشا کی تیسری چوتھی یا ظہر و عصر کی تمام رکعتوں  میں  آہستہ پڑھنا واجب ہے۔
*(📚 جلد اول حصہ 3 صفحہ 54 )*

*🔸واللہ اعلم ورسولہ بالصواب🔸*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*اسیر حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی محمد شمیم القادری احمدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی ،،ساکن کھڑکمن پنچایت گوروکھال ٫پوسٹ کوئماری٫ پوٹھیا کشن گنج بہار*
*🗓 ۱۴ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۸ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز جمعہ*
*رابطہ* https://wa.me/+918070567216
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

وہابی زکوۃ دے تو لینا کیسا ہے؟

🌹 *🌹

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں وہابی کی زکاۃ عقیدے کے اعتبار سے زکاۃ نہیں ہے تو کیا جسےوہ زکاۃ کہ رہے ہیں ایسی حالت میں ان سے زکاۃ لے سکتے ہیں باحوالہ جواب عنایت فرمائیں
*فخرازھرچینل لنک*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد توفیق صورت🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
بلا شبہ انکی زکاۃ شرعا زکاۃ نہیں،لیکن لینے میں کوئی حرج نہیں جبکہ بعد میں کسی طرح کا فتنہ فساد کا اندیشہ نہ ہو یا بعد کو کسی طرح کا احسان جتانے والا معاملہ نہ ہو، لیکن ان بد عقیدوں سے نہ لینا بہتر ہے رہی بات جواز و عدم جواز کی۔۔ تو
📑فتاویٰ رضویہ میں ردالمحتار کے حوالے سے ہے *لاینبغی ان یستعان بالکافر فی امور الدین "*
دینی امور میں کافر سے مدد لینا مناسب نہیں"
*(📕جلد ۱۴ ص ۵۵۸ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن)* 

تو خود کے ذاتی کام کے لیے لینا بدرجہ اولی جائز ہے 

*🔸واللّٰه تعالیٰ اعلم 🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*ابو حنیفہ محمد اکبر انصاری مانخورد ممبئی*
*🗓 ۱۴ رمضان المبارک ۴۴۱؁ھ مطابق ۸ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز جمعہ*
*رابطہ* https://wa.me/+919167698708
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی محمد احمد نعیمی  صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث وجواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

یتیم زکوۃ کے پیسے سے اگر صاحب نصاب ہوجائے تو ان پر زکاۃ فرض ہے یا نہیں؟

*🌹یتیم زکوۃ کے پیسے سے اگر صاحب نصاب ہوجائے تو ان پر زکاۃ فرض ہے یا نہیں؟🌹*

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضور ہمارے گاؤں میں ایک لڑکی ہےجو یتیم ہےاس کو گاؤں والوں نے زکوۃ دیا اور اب وہ لڑکی صاحب نصاب ہوگی اب اس لڑکی کو ملے ہوئے پیسے سے زکوۃ دینا جائز ہے یا نہیں؟ 
*فخرازھرچینل لنک*

*🔸سائل فیاض احمد🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
زکاۃ فرض ہونے کے لیے کچھ شرائط ہیں جن میں ایک نصاب پر ایک سال گزرنا ہے
جس تاریخ اور وقت میں وہ لڑکی صاحب نصاب ہوئی اسی تاریخ اور وقت پر جب اس پر سال گزریگا بقدر نصاب تمام حاجات اصلہ سے فارغ اسکے پاس موجود ہوگا تب اس پر زکاۃ فرض ہوگی 
*(📕ماخوذاز؛ العطایاالنبویۃ فی الفتاوی الرضویۃ، جلد دہم ص ۱۹۰ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن)* 
سال گزرنے میں قمری(یعنی چاند کے) مہینوں کا اعتبار ہوگا ۔شمسی مہینوں کا اعتبار حرام ہے 
*(📔فتاویٰ اہلسنت وغیرھا)*

 مزید  جانیے زکوۃ دینا ہر اس عاقل، بالغ اور آزاد مسلمان پر فرض ہے جس میں یہ شرائط پائی جائیں:
(1) نصاب کا مالک ہو ۔ 
(2) یہ نصاب نامی ہو ۔
(3) نصاب اس کے قبضے میں ہو ۔
(4) نصاب اس کی حاجت اصلیہ (یعنی ضروریات زندگی) سے زائد ہو۔
(5) نصاب دین سے فارغ ہو(یعنی اس پر ایسا قرض نہ ہو جس کا مطالبہ بندوں کی جانب سے ہو ،کہ اگر وہ قرض ادا کرے تو اس کا نصاب باقی نہ رہے ۔)
(6) اس نصاب پر ایک سال گزر جائے ۔
*(📚ملخصا،بہارشریعت،جلداول حصہ پنجم)*

*🔸واللّٰه تعالیٰ اعلم 🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*ابو حنیفہ محمد اکبر انصاری مانخورد ممبئی*
*🗓 ۱۴ رمضان المبارک ۴۴۱؁ھ مطابق ۸ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز جمعہ*
*رابطہ* https://wa.me/+919167698708
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث وجواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

امام کے پیچھے امام کی قرأت کو دہراےتو کیا اسکی نمازہوگی؟؟ ‏

*🔸فاتحہ مع خلف الامام کا حکم؟🔸*


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حضور اگرکوئی شخص امام کے پیچھے امام کی قرأت کو دہراےتو کیا اسکی نمازہوگی؟؟ 
*فخر ازھر چینل*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل حسر الدین کراکت🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه تعالٰی وبرکاته*

*الجواب اللھم ہدایت الحق والصواب*   
*وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُواْ لَهُ وَأَنصِتُواْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ*
القرآن
اور جب قرآن پڑھا جائے خاموش کھڑے رہو اور کان لگاکر سنو تاکہ تم پر رحم کیا جائے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جہری قراءت والی نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا 
*هل قرا معی احد منکم انفا فقال رجل نعم يا رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم، قال انی اقول مالی انازع القرآن قال فانتهی الناس عن القراة مع رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم فيما جهر فيه، بالقراة عن الصلوة حين سمعوا ذلک من رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم.*
*( 📕مالک، احمد، ابو داؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجه، بحواله مشکوٰة : 81)*
ابھی ابھی تم میں سے کسی نے میرے ساتھ قرآن پڑھا؟ ایک شخص نے عرض کی جی ہاں، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، فرمایا میں کہہ رہا تھا میرے ساتھ قرآن میں جھگڑا کیوں ہو رہا ہے؟ کہا اس کے بعد جب لوگوں نے یہ بات جہری نمازوں کے بارے میں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سن لی تو قراءت خلف الامام ترک کر دی۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
*ان المصلی يناجی ربه و لا يجهر بعضکم علی بعض بالقرآن.*
*(📘احمد بن حنبل، بحواله مشکوٰٰة 81)*
نمازی اپنے رب سے سرگوشی کرتاہے اور ایک دوسرے کے مقابلہ میں کوئی آواز سے قرآن نہ پڑھے۔
سو اسے دیکھنا چاہیے کہ کیسی سرگوشی کر رہا ہے۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
*انما جعل الامام ليوتم به فاذا کبر فکبروا و اذا قرا فانصتوا.*
*(📔ابو داؤد، نسائی، ابن ماجه، بحواله مشکوٰة 81)*

امام صرف اس لیے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے۔ پھر جب تکبیر کہے تو تم بھی اللہ اکبر کہو، اور جب قرآن پڑھے تو خاموش رہو۔

📌حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے صبح کی نماز پڑھ رہے تھے
*فثقلت عليه القراءة، فلما فرغ قال لعلکم تقرؤن خلف امامکم قلنا نعم يا رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم، قال لا تفعلوا الا بفاتحة الکتاب فانه لا صلوة لمن لم يقرا بها.*
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن پڑھنا دشوار ہوگیا، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا، شاید تم لوگ اپنے امام کے پیچھے قرآن پڑھتے ہو؟ ہم نے عرض کی جی ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، فرمایا ایسا مت کرو

👌🏻مذکورہ حوالہ جات سے ظاہر ہے کہ مقتدی کو امام کی اقتداء میں خاموش رہنا چاھیے 
قرأت نہیں کرنی چاہیے 
جو شخص ایسا کرتاہے اسکی نماز مکروہ تحریمی ہوگی

*🔸واللہ اعلم بالصواب🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت مفتی محمد امین قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی قادری رضوی دارالافتاء دیوان بازار مراداباد یوپی*
*🗓 ۱۵ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۹ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز سنیچر*
*رابطه* https://wa.me/+917505031575
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*🔸حالت روزہ میں دانتوں سے خون نکلا تو روزہ کا کیا حکم؟🔸*



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بحالت روزہ میں مسواک یا اور خون نکل آیا خون حلق سے نیچے اتر گیا تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟
 *فـخـرازھـرچینل لنک ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🔸سائل محمد سجاد رضا🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب اللّٰھم ہدایت الحق بالصواب*
دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اترا اور خون تھوک سے زیادہ تھا یا کم تھا مگر اس کا مزہ حلق میں محسوس ہوا تو ان سب صورتوں میں روزہ ٹوٹ گیا اور اگر کم تھا اور مزہ بھی محسوس نہ ہوا تو روزہ نہیں ٹوٹا 
یہی حکم پائریا کی بیماری میں مسوڑوں سے نکلنے والے خون اور پیپ کا ہے 
*(📕درمختار ج2 ص367 کتاب الصوم )*
*(📚روزہ کے ضروری مسائل ص 46)*

*🔸واللہ تعالیٰ اعلم🔸*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت قاری محمد انور رضا صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی و النورانی پیاگ پور بہرائچ شریف یوپی الھند*
*🗓 ۱۶ رمضان المبارک ۱۴۴۱؁ھ مطابق ۱۰ مئی ٠٢٠٢؁ء بروز اتوار* https://wa.me/+918355972177
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی محمد احمد نعیمی  صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فیضان غوث.وخواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی بہرائچ*
اـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ