Tuesday, May 12, 2020

فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورت ملانا بھول گیا تو کیا کریں

🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورت ملانا بھول گیا تو کیا کریں
💧💧💧💧💧💧💧💧
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
🍂🍂🍂🍂💐🍂🍂🍂

🖊مسئلہ یہ معلوم کرنا ھے کے فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورت ملانا بھول گیا تو ایسا شخص کیا کرے 
براۓ مہربانی جلد از جلد جواب دیں
++++++++++++++++++
🔹 ساٸل محمد زبیر نوری ۔اندور
🌷🌷🌷🌳🌷🌷🌷
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
🌹🌹🌹🌷🌹🌹🌹


📚الجواب العون الملک الوھاب


✍ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمة فرماتے ہیں کہ 
 چار رکعتی فرض کی پہلی دونوں  رکعتوں  میں  سورت بھول گیا تو پچھلی رکعتوں  میں  پڑھنا واجب ہے اور ایک میں  بھول گیا ہے، تو تیسری یا چوتھی میں  پڑھے اور مغرب کی پہلی دونوں  میں  بھول گیا تو تیسری میں  پڑھے اور ایک رکعت کی قراء ت سورت جاتی رہی اور ان سب صورتوں  میں  فاتحہ کے ساتھ پڑھے، جہری نماز ہو تو فاتحہ و سورت جہراً پڑھے، ورنہ آہستہ اور سب صورتوں  میں  سجدۂ سہو کرے اور قصداً چھوڑی تو اعادہ کرے۔
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸  

📚 بحوالہ۔۔درمختار، ردالمحتار)
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹

📚بہار شریعت حصہ 3 مطبوعہ دعوت اسلامی 📚
🌿🌿🌿🌹🌿🌿🌿

✍ شرف قلم محمد عمران علی نعمانی رضوی قادری
📲9773617995📱
=================

🌻 المشتھر۔اصلاح معاشرہ گروپ۔ایڈمین ۔محمد تعلیم رضا نوری۔احمد نگر۔ پونہ
📲9011608786📱
💐💐💐🌳💐💐💐

احتلام ہوا اور روزہ ٹوٹ گیا سمجھ کر کھا لیا تو شریعت کا کیا حکم ‏ہے

🌼احتلام ہوا اور روزہ ٹوٹ گیا سمجھ کر کھا لیا تو شریعت کا کیا حکم ہے🌼
===================

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹

🖊 علماۓ کرام کی بارگاہ میں سوال ہیکہ 
ایک شخص کو احتلام ہوا اور اُس نے یہ سمجھ کر کے کہ میرا روزہ فاسد ہو گیا اُس نے کچھ کھا لیا، اب شریعت کا کیا حکم ہے۔

🤲 ساٸل۔۔محمد زبیر نوری۔اندور
⭐⭐⭐💫⭐⭐⭐

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
🌿🌿🌿🍁🌿🌿🌿


📚الجواب بعون الملک الوھاب

✍ حضور صدرالشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمة تحریر فرماتے ہیں کہ 
 بھول کر کھایا یا پیا یا جماع کیا تھا یا نظر کرنے سے انزال ہوا تھا یا احتلام ہوا یا قے ہوئی اور ان سب صورتوں  میں  یہ گمان کیا کہ روزہ جاتا رہا اب قصداً کھا لیا تو صرف قضا فرض ہے۔ 
💧💧💧💧💧💧💧💧

📚بحوالہ ۔درمختار
💐💐💐💐💐💐💐💐


📚بہار شریعت حصہ 5 ان صورتوں کا بیان جن میں صرف قضا لازم ہے 
☘️☘️☘️🌳☘️☘️☘️

✍کتبہ۔محمد عمران علی نعمانی رضوی قادری صاحب
📲9773617995📱
<><><><><><><><><><><>

🌻المشتھر۔اصلاح معاشرہ گروپ
🌹🌹🌹🌻🌹🌹🌹
📚فلاح دارین گروپ۔۔صرف علماۓ اہلسنت کیلۓ جواٸن ہونے کیلۓ رابطہ کریں👇
📲9773617995📱

فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورت ملانا بھول گیا تو کیا کریں

فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورت ملانا بھول گیا تو کیا کریں

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

🖊مسئلہ یہ معلوم کرنا ھے کے فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورت ملانا بھول گیا تو ایسا شخص کیا کرے 
براۓ مہربانی جلد از جلد جواب دیں
🔹 ساٸل محمد زبیر ۔اندور


📚الجواب بعون الملک الوھاب


حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمة فرماتے ہیں کہ 
 چار رکعتی فرض کی پہلی دونوں  رکعتوں  میں  سورت بھول گیا تو پچھلی رکعتوں  میں  پڑھنا واجب ہے اور ایک میں  بھول گیا ہے، تو تیسری یا چوتھی میں  پڑھے اور مغرب کی پہلی دونوں  میں  بھول گیا تو تیسری میں  پڑھے اور ایک رکعت کی قراء ت سورت جاتی رہی اور ان سب صورتوں  میں  فاتحہ کے ساتھ پڑھے، جہری نماز ہو تو فاتحہ و سورت جہراً پڑھے، ورنہ آہستہ اور سب صورتوں  میں  سجدۂ سہو کرے اور قصداً چھوڑی تو اعادہ کرے۔  
واللہ اعلم باالصواب

📚 بحوالہ۔۔درمختار، ردالمحتار)

📚بہار شریعت حصہ 3 مطبوعہ دعوت اسلامی 📚

✍ شرف قلم محمد عمران علی نعمانی رضوی قادری صاحب 
9773617995

🌻 المشتھر۔اصلاح معاشرہ گروپ۔ایڈمین ۔محمد تعلیم رضا نوری۔احمد نگر۔ پونہ
📲9011608786📱

کسی عالم دین کو ظالم کہنے والے پر شرعی حکم ‏کیا ‏ہے

*🌹کسی عالم دین کو ظالم کہنے والے پر شرعی حکم🌹*

*🌹کسی علم دین کو ظالم کہنا کیسا🌹*

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ 

کسی اچھے عالم کو ظالم کہناکیساہے 
مکمل وضاحت کریں
*ٹیلی گرام پے فــخــر ازھـــر چینل میں جوئن کے لئے ⇩*
https://t.me/fakhreazhar
*🌹سائل عبید اللہ رضوی🌹*
ا__________💠⚜💠___________
*وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ* 
*📝 اللھم ھدایۃ الحق والصواب ⇩*

کسی عالم دین کوظالم کہنا اسے تکیلیف پہنچانا نیز سبب توہین ہے

📑جس کے تعلق سے  اعلی حضرت رضی اللہ عنہ  تحریر فرماتے ہیں کہ 
*♻"علمائے دین کی توہین کرناسخت حرام، سخت گناہ، اشد کبیرہ، عالم دین سُنّی صحیح العقیدہ کہ لوگوں کو حق کی طرف بلائے اور حق بات بتائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب ہے،*
💫اس کی تحقیر و توہین معاذ اللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں گستاخی موجب ِ لعنت ِ الٰہی و عذابِ الیم ہے
*(📚رضویہ شریف  ج ۲۳ ص ۶۴۹ )*

*🌹ھذاماظہرلی وھوسبحانہ تعالی اعلم واحکم واتم 🌹*
ا__________💠⚜💠____________
*کتبہ*
*✍🏻 شرف قلم حضرت علامہ و مولانا امجد رضا امجدی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی سیتامڑھی بہار*
*🗓 ۱۲ جون بروز بدھ ۲۰۱۹ عیسوی*
ا___________💠⚜💠__________
*🔸فخر ازھر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555
https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فـــخـــر ازھـــر گــروپ*
*محمدایوب خان یارعلوی بہرائچ*
ا__________💠⚜💠___________

لاک ڈاؤن کی وجہ سے سامان کی قیمت زیادہ لینا کیسا؟

  1. *💚لاک ڈاؤن کی وجہ سے سامان کی قیمت زیادہ لینا کیسا؟💚*
الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
قابل قدر علماء کرام کی بارگاہ میں عرض یہ ہے کہ کاروبار میں مجبوری کا فائدہ اٹھانا کیسا ہے؟ یعنی ابھی لوک ڈاؤن کی وجہ سے ذیادہ پیسا لینا کیسا ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں
سائل؛ جعفر صمدانی گجرات؛
ا________(💚)___________
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب؛* 
جائز ہے جب کہ اور کوئی وجہ مانعِ شرعی (جیسا کہ جھوٹ اور دھوکا وغیرہ) نہ ہو ، چاہے ایک روپے کی چیز باہم رضا مندی سے دس روپے میں بیچے یہ بھی جائز ہے کیونکہ شریعتِ مطہرہ نے نفع کی کوئی حد مقرر نہیں کی۔
امامِ اہلِ سنّت علیہ الرحمہ سے سوال ہوا کہ’’چار پیسے کی چیز کا دُگنی یا تین گنی قیمت پر فروخت کرنا جائز ہے؟‘‘ تو جواباً ارشاد فرمایا: ’’ (ماقبل اور یہ)دونوں باتیں جائز ہیں جبکہ جھوٹ نہ بولے فریب نہ کرے مثلاً کہا یہ چیز تین یا چار پیسے کی میری خرید ہے اور خرید پونے چار کی تھی یا کہا خرچ وغیرہ ملا کر مجھے سوا چار میں پڑی ہے اور پڑی تھی پونے چار کو یا خرید وغیرہ ٹھیک بتائے مگر مال بدل دیا، یہ دھوکا ہے یہ صورتیں حرام ہیں، ورنہ چیزوں کے مول لگانے میں کمی بیشی حرج نہیں رکھتی۔‘‘
*(📙العطایا النبویۃ فی الفتاوى الرضویة، جلد ۱۷ صفحہ نمبر ۱۳۹)*
اب ذرا اس لوک ڈاون میں لوگوں کا جائزہ لیں ، 
لوک ڈاؤن میں پریشان سبھی ہیں لیکن مہنگائی کو لے کر غریب کنبہ اور مزدور بہت زیادہ پریشان ہیں راشن روز استعمال کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے ایسی حالت لوک ڈاؤن میں روز مرہ کما کر کھانے والوں کی حالت بتتر سے بتتر ہوگئی ہے اس قتل مہنگائی میں غریبوں کا پیٹ بھرنا پشکل ہورہا ہے ۔گیہوں،چاول،تیل،گھئی ،شکر،دال،آلو،پیاز،دودھ جیسی روزمرہ کے استعمال کی چیزوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں روزانہ کم سے کم ۳۰۰ روپے کمانے والا بال بچوں کے ناشتہ میں ۱۰۰ روپے دوپہر اور رات کے کھانوں میں ۲۰۰ روپے خرچ ہوجاتے تھے تب بھی پیٹ بھر کھانا نہیں کھا پاتے اگر کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں تو مکان کا کرایہ ،الکٹریک کا بل وغیرہ وغیرہ، اگر اس حالت میں ان کو کوئی بیماری لگ جائے تو وہ الگ پریشانی؛ ہم نے لوک ڈاؤن میں ایسے ایسے لوگوں کو دیکھا جو ایک ٹائم کھا رہے ہیں، اللہ ہم پر رحم فرمائے، آمین

اب ذرا اس لوک ڈاون میں مارکیٹ کا جائزہ لیں ، 
ملک بھر میں کورونا وائرس سے دہشت کا ماحول برقرار ہے۔ اس درمیان ہندوستان کی 60.9 فیصد آبادی کا ماننا ہے کہ انھیں ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضروری سامانوں کی خریداری اونچی شرح پر کرنی پڑ رہی ہے۔ یہ انکشاف ۲۳ مارچ پیر کے روز ایک سروے میں ہوا ہے۔ ملک بھر میں ۲۶ مارچ اور ۲۷ مارچ کو آئی اے این ایس- سی ووٹر گیلپ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن نے کورونا ٹریکر کے ذریعہ ایک سروے کیا جس میں یہ بات نکل کر سامنے آئی۔سروے میں شامل لوگوں سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو ضروری چیزیں اونچی قیمت پر مل رہی ہیں۔ اس پر 60.9 فیصد لوگوں نے 'ہاں' میں جواب دیا اور کہا کہ انھیں ضروری چیزوں کی خریداری اونچی قیمت پر کرنی پڑ رہی ہے۔ اس سوال کے جواب میں 28.7 فیصد لوگوں نے 'نہیں' میں جواب دیا۔ گویا کہ ان کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ بقیہ لوگوں نے کچھ بھی جواب نہیں دیا۔دراصل لاک ڈاؤن کے دوران ضروری چیزوں کی کمی ہونے کی افواہ ہر علاقے میں پھیل گئی جس کی وجہ سے ضروری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں نے قیمتیں بڑھا دیں۔ اس افواہ کی وجہ سے ہی لوگوں نے جمع خوری شروع کر دی جس کی وجہ سے ملک میں ضروری چیزوں کی کمی ہونے کے ساتھ ہی کالا بازاری کو بھی فروغ ملا۔ اس کے علاوہ چیزوں کی فراہمی پر بھی کافی اثر پڑا۔قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی کی جانب سے ۲۵ مارچ کو ملک بھر میں تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی کرانہ دکانوں پر کافی بھیڑ دیکھنے کو ملی تھی۔ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد دوا دکانوں پر بھی لوگوں نے خوب خریداری کی۔ ضروری چیزوں کی بڑے پیمانے پر کی گئی جمع خوری کی وجہ سے ہی اب لوگوں کو بیشتر چیزیں مہنگے داموں پر خریدنی پڑ رہی ہیں۔
*(📢ریپوٹ ؛ قومی آواز بیورو، ۳۰ مارچ, 6:30 pm)*

ہم نے خود ان معاملات میں چھان بین کیے اور کچھ ریپوٹ کے مطابق یہ بات سامنے آئی اس لوک ڈاون میں جھوٹ و کالا بازاری کا ماحول سب سے زیادہ گرم ہوا، مارکیٹ میں کسی سامان کی قیمت میں کمی کروائے تو فوراً جواب ملتا ہے کہ اس میں ہمیں صرف ایک روپیہ ہی مل رہا ہے ہم نے اتنے اتنے روپیے میں خریدا ہے، اس طرح کئی جھوٹ بولتے ہیں،مارکیٹ میں جھوٹ کا الگ بازار گرم ہے، اللہ ان لوگوں کو عقل سلیم عطا فرمائے، انکو ہدایت دیں، آمین 
*والله اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم؛*
 ا_________(🧡)__________
*کتبــــہ؛*
*ابوحنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی مانخورد ممبئ انڈیا؛*
*مورخہ؛3/5/2020)*
*❣الحلقةالعلمیہ گروپ❣*
*رابطہ؛📞9167698708)*
ا________(❣)___________
*📌المشتـــہر؛فضل کبیر📌*
*منجانب؛منتظمین الحـــلقةالعـــلمیہ گروپ؛ محمد عقیـــل احمد قــــادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*

_حیض کی مدت شرعاً کتنی ہیں

✨ *_حیض کی مدت شرعاً کتنی ہیں؟_*💫

❉ ❉ ❉ ❉ ❉ ﴾ ﷽ ﴿ ❉ ❉ ❉ ❉ ❉ 
السلام عليكم ورحمۃ اللہ 
ابو بھائی اللہ اپ کو جلد شفا بخشے آمین 
میرا سوال ہے میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ شریعت میں حیض کے کتنے دن ہے دس دن ہے ? مطلب شریعت نے کتنے دن بیان کی ہے؟ 
*سائلہ: کنیز فاطمہ*
❉ ❉ ❉ ❉ ❉ ﴾ الجواب ﴿ ❉ ❉ ❉ ❉ ❉ 

*وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ ، آمین ثم آمین* 

پہلے حیض کی تعریف ملاحظہ ہو: بالغہ عورت کے آگے کے مقام سے جو خون عادی طور پر نکلتا ہے اور بیماری یا بچہ پیدا ہونے کے سبب سے نہ ہو، اُسے حَیض کہتے ہیں اور بیماری سے ہو تو اِستحاضہ اور بچہ ہونے کے بعد ہو تو نِفاس کہتے ہیں حَیض کی مدت کم سے کم تین دن تین راتیں یعنی پورے 72 گھنٹے، ایک منٹ بھی اگر کم ہے تو حَیض نہیں اور زِیادہ سے زِیادہ دس دن دس راتیں ہیں۔ 72 گھنٹے سے ذرا بھی پہلے ختم ہو جائے تو حَیض نہیں بلکہ اِستحاضہ ہے ہاں اگر کرن چمکی تھی کہ شروع ہوا اور تین دن تین راتیں پوری ہو کر کرن چمکنے ہی کے وقت ختم ہوا تو حَیض ہے اگرچہ دن بڑھنے کے زمانہ میں طلوع روز بروز پہلے اور غروب بعد کو ہوتا رہے گا اور دن چھوٹے ہونے کے زمانہ میں آفتاب کا نکلنا بعد کو اور ڈوبنا پہلے ہوتا رہے گا جس کی وجہ سے ان تین دن رات کی مقدار 72 گھنٹے ہونا ضروری نہیں مگر عین طلوع سے طلوع اور غروب سے غروب تک ضرور ایک دن رات ہے ان کے ماسوا اگر اَور کسی وقت شروع ہوا تو وہی 24 گھنٹے پورے کاایک دن رات لیا جائے گا
*مثلاً آج صبح کو ٹھیک نو بجے شروع ہوا اور اس وقت پورا پہردن چڑھا تھا تو کل ٹھیک نو بجے ایک دن رات ہو گا اگرچہ ابھی پورا پہربھردن نہ آیا، جب کہ آج کا طلوع کل کے طلوع سے بعد ہو، یا پہر بھر سے زِیادہ دن آگیا ہوجب کہ آج کا طلوع کل کے طلوع سے پہلے ہو*
 دس رات دن سے کچھ بھی زِیادہ خون آیا تو اگر یہ حَیض پہلی مرتبہ اسے آیاہے تو دس دن تک حَیض ہے بعد کا اِستحاضہ اور اگر پہلے اُسے حَیض آچکے ہیں اور عادت دس دن سے کم کی تھی تو عادت سے جتنا زِیادہ ہو اِستحاضہ ہے۔ 
اسے یوں سمجھو کہ اس کو پانچ دن کی عادت تھی اب آیا دس دن تو کل حَیض ہے اور بارہ دن آیا تو پانچ دن حَیض کے باقی سات دن اِستحاضہ کے اور ایک حالت مقرر نہ تھی بلکہ کبھی چار دن کبھی پانچ دن تو پچھلی بار جتنے دن تھے وہی اب بھی حَیض کے ہیں باقی اِستحاضہ 
*یہ ضروری نہیں کہ مدت میں ہر وقت خون جاری رہے جب ہی حَیض ہو بلکہ اگر بعض بعض وقت بھی آئے جب بھی حَیض ہے*
مزید جانیئے: کم سے کم نوبرس کی عمر سے حَیض شروع ہو گا اور انتہائی عمر حَیض آنے کی پچپن سال ہے۔ اس عمر والی عورت کو آئسہ اور اس عمر کو سن ایاس کہتے ہیں، نو برس کی عمر سے پیشتر جو خون آئے اِستحاضہ ہے۔ یوہیں پچپن سال کی عمر کے بعد جو خون آئے، ہاں پچھلی صورت میں اگر خالص خون آئے یا جیسا پہلے آتا تھا اسی رنگ کا آیا تو حَیض ہے اور حمل والی کو جو خون آیا اِستحاضہ ہے۔ یوہیں بچہ ہوتے وقت جو خون آیا اور ابھی آدھے سے زِیادہ بچہ باہر نہیں نکلا وہ اِستحاضہ ہے
 *دو حَیضوں کے درمیان کم سے کم پورے پندرہ دن کا فاصلہ ضروری ہے یوہیں نِفاس و حَیض کے درمیان بھی پندرہ دن کا فاصلہ ضروری ہے تو اگر نِفاس ختم ہونے کے بعد پندرہ دن پورے نہ ہوئے تھے کہ خون آیا تو یہ اِستحاضہ ہے۔*

*(📕بہار شریعت جلد اول،حصہ دوم،حیض کا بیان)*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
           *واللہ اعلم ورسوله اعلم* ﷻ و ﷺ
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*✍ازقلـــم:-اسیـــر حضـــور اشـــرف العــلــمـاء ابـــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*مورخہ، ۲۰۱۶*
*♦ذہنی آزمائش (خواتین گروپ) ؛♦*
 *رابطہ؛ 9167698708*

غلط فتویٰ دیکر اس پر اڑے رہنا حرام ہہے

غلط فتویٰ دیکر اس پر اڑے رہنا حرام ہے🌹*

*السلام عليكم* 
*ابو بھائی سنیئے جلدی۔۔۔۔ ایک گروپ میں ایک مفتی صاحب غلط مسئلہ بتائے بولے۔۔۔ حیض سے روزہ نہیں ٹوٹیگا- تو میں بولی... یہ غلط ہے اور میں نے ان کو آپ کا جواب بھی بتائی لیکن نہیں مان رہے ہیں، تو ان پر کیا حکم ہے؟؟؟* 

*سائلہ: الله كى بندى*
*ـــــــــــــــــــ💠🌀💠ــــــــــــــــــــ*

*وعلیکم السلام ورحمت اللہ*
*📝الجواب بعون الملک الوہاب*
*مفتی صاحب فوراً اپنے جواب سے رجوع کریں*

*📄بنا علم کے فتویٰ دینا حرام ہے* 
*غلطی پر اڑے رہنا بھی حرام ہے اور رجوع نا کریں تو انکو اپنے گروپ سے ریموں کریں* 

*📃دیکھیئے صدر الشریعۃ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ۔۔۔۔*

*🏷مفتی کے لیے یہ ضروری ہے کہ بردبار خوش خلق ہنس مکھ ہو، نرمی کے ساتھ بات کرے، غلطی ہو جائے تو واپس لے ،اپنی غلطی سے رجوع کرنے میں کبھی دریغ نہ کرے، یہ نہ سمجھے کہ مجھے لوگ کیا کہیں گےکہ*

*📄 غلط فتوی دے کر رجوع نہ کرنا حیا سے ہو یا تکبر سے بہرحال "حرام" ہے*

*📙''الفتاوی الھندیۃ''،کتاب أدب القاضی،الباب الاول فی تفسیر معنی الأدب.*

*اور ایک بات۔۔۔۔۔۔*

*🖼ایسے وقت میں فتوی نہ دے جب مزاج صحیح نہ ہو مثلا غصہ یا غم یا خوشی کی حالت میں طبیعت ٹھیک نہ ہو تو فتوی نہ دے۔ یوہیں پاخانہ پیشاب کی ضرورت کے وقت فتوی نہ دے ہاں اگر اسے یقین ہے کہ اس حالت میں بھی صحیح جواب ہو گا تو فتوی دینا صحیح ہے۔*

*📘(بہار شریعت ، بارہواں حصہ میں اس پر مزید بحث موجود ہیں)*

*🌹واللہ تعالی اعلم بالصواب🌹*
*ـــــــــــــــــــ💠🌀💠ـــــــــــــــــــــ* 
*✍ازقلـــم:- ابــو حنـــیـــفـــہ محـــمـــد اکـبــــر اشــرفــی رضـوی، رکـن شـوریٰ سـنــــی تبـــلیــغـــی مشـــن، مانـخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*مورخہ، رمضان المبارک 1439ھ*
*🔸شہزادى رسول گروپ🔸*
*رابطہ؛📞9167698708*
*ـــــــــــــــــــ💠🌀💠ـــــــــــــــــــــ*

*🖥المـرتـب؛اسـیرتـاج الـشریـعـه*
*غـلام احمـدرضـاقـادری یـوپـی*

فرض اور واجب میں فرق وتعریف

*🌹فرض اور واجب میں فرق وتعریف🌹*

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ 
سوال ہے کہ فرض اور واجب میں کیا فرق ہے اور دونوں کی تعریف کیا ہے علمائے کرام رہنمائ فرمائیں 

*🌹سائل محمد سجاد حیدر🌹*
ا___________💠⚜💠__________
*وعلیکم السلام، ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*📝الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩*

فرضِ اعتقادی:  جودلیلِ قطعی سے ثابت ہو *(یعنی ایسی دلیل سے جس میں کوئی شبہہ نہ ہو)* اس کا انکار کرنے والا آئمۂ حنفیہ کے نزدیک مطلقاً کافر ہے اور اگر اسکی فرضیت دین ِ اسلام کا عام خاص پر روشن واضح مسئلہ ہو جب تو اس کے منکر کے کفر پر اِجماعِ قطعی ہے ایسا کہ جو اس منکر کے کفر میں شک کرے خود کافر ہے اور بہرحال جو کسی فرضِ اعتقادی کو بلا عذرِ صحیح شَرْعی قَصْداً ایک بار بھی چھوڑے فاسق و مرتکبِ کبیرہ و مستحقِ عذاب نار ہے جیسے نماز ، رکوع، سجود۔
فرضِ عملی:  وہ جس کا ثبوت تو ایسا قطعی نہ ہو مگر نظرِ مجتہد میں   بحکمِ دلائل شَرْعیہ جزم ہے کہ بے اس کے کیے آدمی بری الذمہ نہ ہو گا یہاں   تک کہ اگر وہ کسی عبادت کے اندر فرض ہے تو وہ عبادت بے اس کے باطل و کالعدم ہوگی۔ اس کا بے وجہ انکار فسق و گمراہی ہے ،
*🔖ہاں اگر کوئی شخص کہ دلائلِ شَرْعیہ میں نظرکا اہل ہے دلیلِ شَرْعی سے اس کا انکار کرے تو کر سکتا ہے۔ جیسے آئمۂ مجتہدین کے اختلافات کہ ایک امام کسی چیز کو فرض کہتے ہیں   اور دوسرے نہیں مَثَلاًحنفیہ کے نزدیک چوتھائی سر کا مسح وُضو میں   فرض ہے اور شافعیہ کے نزدیک ایک بال کا اور مالکیہ کے نزدیک پورے سر کا ، حنفیہ کے نزدیک وُضو میں بسم اللہ کہنا اور نیّت سنت ہے اور حنبلیہ و شافعیہ کے نزدیک فرض اور ان کے سوا اور بہت سی مثالیں   ہیں ۔اس فرضِ عملی میں ہر شخص اُسی کی پیروی کرے جس کا مقلّد ہے اپنے امام کے خلاف بلا ضرورت شَرْعی دوسرے کی پیروی جائز نہیں ۔*

📑واجبِ اعتقادی:
  وہ کہ دلیلِ ظنی سے اس کی ضرورت ثابت ہو۔ فرضِ عملی و واجبِ عملی اسی کی دو قسمیں   ہیں اور وہ انھیں دو میں *" منحصر۔*
*واجبِ عملی:'*   وہ واجبِ اعتقادی کہ بے اس کے کیے بھی بری الذمہ ہونے کا احتمال ہو مگر غالب ظن اس کی ضرورت پر ہے اور اگر کسی عبادت میں   اس کا بجا لانا درکار ہو تو عبادت بے اس کے ناقص رہے مگر ادا ہو جائے ۔مجتہد دلیلِ شَرْعی سے واجب کا انکار کر سکتا ہے اور کسی واجب کا ایک بار بھی قَصْداً چھوڑنا گناہِ صغیرہ ہے اور چند بار ترک کرنا کبیرہ۔

*📿سنّتِ مؤ کَّدہ:  وہ جس کو حضورِ اقدس صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ہمیشہ کیا ہو ،البتہ بیانِ جواز کے واسطے کبھی ترک بھی فرمایا ہو یا وہ کہ اس کے کرنے کی تاکید فرمائی ہو مگر جانبِ ترک باِلکل مسدود نہ فرمادی ہو، اس کا ترک اساء ت اور کرنا ثواب اور نادراً ترک پر عتاب اور اس کی عادت پر استحقاقِ عذاب ۔*

🎗سنّتِ غیر مؤکَّدہ:  وہ کہ نظرِ شرع میں   ایسی مطلوب ہو کہ اس کے ترک کو ناپسند رکھے مگر نہ اس حد تک کہ اس پر وعیدِ عذاب فرمائے عام ازیں   کہ حضور سیّد عالم صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس پر مداومت فرمائی یا نہیں،اس کا کرنا ثواب اور نہ کرنا اگرچہ عادۃً ہو موجبِ عتاب نہیں ۔

💝مُستَحب: 
*وہ کہ نظرِ شرع میں   پسند ہو مگر ترک پر کچھ ناپسندی نہ ہو، خواہ خود حضورِ اقدس صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اسے کیا یا اس کی ترغیب دی یا علمائے کِرام نے پسند فرمایا اگرچہ احادیث میں   اس کا ذکر نہ آیا۔ اس کا کرنا ثواب اور نہ کرنے پر مطلقاً کچھ نہیں۔*

مُباح:  وہ جس کا کرنا اور نہ کرنا یکساں ہو۔

حَرامِ قَطعی: یہ فرض کا مُقابِل ہے ،اس کا ایک بار بھی قَصْداً کرنا گناہِ کبیرہ و فِسق ہے اور بچنا فرض و ثواب۔

مَکروہ تَحْرِیمی:  یہ واجب کا مقابل ہے اس کے کرنے سے عبادت ناقص ہو جاتی ہے اور کرنے والا گنہگار ہوتا ہے اگرچہ اس کا گناہ حرام سے کم ہے اور چند بار اس کا ارتکاب کبیرہ ہے۔

اِساءَت:  جس کا کرنا بُرا ہو اور نادراً کرنے والا مستحقِ عِتاب اور اِلتزامِ فعل پر استحقاقِ عذاب۔ یہ سنّتِ مؤکدہ کے مقابل ہے۔

مَکروہِ تَنزِیہی :
*"✨  جس کا کرنا شرع کو پسند نہیں مگر نہ اس حد تک کہ اس پر وعیدِ عذاب فرمائے ۔یہ سنّتِ غیر مؤکدہ کے مقابل ہے۔*

♻خِلافِ اَولیٰ:  
*" وہ کہ نہ کرنا بہتر تھا ، کیا توکچھ مضایقہ و عتاب نہیں  ، یہ مستحب کا مقابل ہے۔ ان کے بیان میں   عبارتیں   مختلف ملیں   گی مگر یہی عطرِ تحقیق ہے۔*

*( 📚بہار شریعت، جلد اول، حصہ دوم، طہارت کا بیان )*

*🌹واللّٰه تعالیٰ اعلم 🌹*
ا___________💠⚜💠__________
*✍🏻شرف قلم اسیر حضور اشرف العلماء ابو حنیفہ محمد اکبر اشرفی رضوی، مانخورد ممبئی*
*🗓 ۲۰ جون بروز جمعرات ۲۰۱۹ عیسوی* https://wa.me/+919167698708
ا___________💠⚜💠__________
*🔸فیضان غوث وخواجہ گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917800878771
ا___________💠⚜💠__________
*المشتـــہر؛*
*منتظمین فیضان غـوث وخـواجہ*
*گروپ محمد ایوب خان یارعلوی*

سوتيلى ماں كے ساتھ زنا كرنے والے پر شرعاً كيا حكم هےــ؟



*🌹سوتيلى ماں كے ساتھ زنا كرنے والے پر شرعاً كيا حكم هےــ؟🌹*
ـــــــــــــــــــــ
*فخـــرازهــــرگــروپ؛*
🔑 *ٹيلى گرام لنڪ* : t.me/FAKHREAZHARGROUP
ـــــــــــــــــــــ
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
🔏✒سوال۔کیافرماتے ہیں علماےدین ومفتیان شرع متین مسٸلہ ذیل میں کہ
زید اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ زنا کرتا ہے ۔اور اس بات کواس کے گھروالےسب جانتے ہیں یہاں تک کہ اس کا باپ بھی ساتھ ہی ساتھ گاٶں والے بھی۔پھربھی زیداس فعل سے باز نہیں آتا ۔اور زید کی شادی بھی ہوگٸ ہے پھر بھی وہ باز نہیں آرہاہے۔
نیز زید کی سوتیلی ماں بھی اس سے بےحد خوش رہتی ہیں ۔
تو آیا شریعت مطہرہ میں زیدپر شرعی حکم کیا عاٸدہوگا ؟
زید کے نکاح پر کچھ اثرپڑےگا یا نہیں؟ بحوالہ ارقام کی جاے۔
آپ کا خادم فقیر تسنیم رضوی مقام کولکاتا بنگال۔
اــــــــــــــــ🔹⭕🔹ــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته*
*الجواب بعون الملك الوهاب:*

استغفر اللہ 
اشد حرام ہے 

*(وَلاَ تَنكِحُواْ مَا نَكَحَ آبَاؤُكُم مِّنَ النِّسَاءِ)*

کے تحت زید پر پہلے سے ہی حرام تھی 

زنا کرکے اور حرام، اشد حرام

*(العیاذ باللہ)* 

اسلامی قانون ہوتا تب کوئی قانون نافذ ہوتا 

اب یہ کرے کہ سبھی رشتہ دار گاؤں والے 
ان دونوں سے حتی کہ زید کے 
باپ سے بھی (جس کو سب کچھ پتہ ہے لیکن کوئی قدم نہیں ٹھایا) سلام کلام طعام سب بند کرے 
ان کے ساتھ کسی قسم کا رشتہ نا رکھیں، نا انکی دعوت قبول کریں نا دعوت دیں 
ان کا بائیکاٹ کریں 
اللہ و رسول کے لئے 
ان سے بیزاری کا اظہار کریں 
تاکہ *" انما الاعمال بالنیات "* کے تحت آپکو ثواب بھی ملے 

تب تک جب تک سچے دل سے یہ لوگ توبہ کرکے راہ راست پر نا آجائیں 

بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے 

اور دوسری بات یہ کہ زید کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا 
زید کی بیوی زید پر حلال ہے

تیسری بات یہ 
  کہ زید جس سوتیلی ماں سے زنا کررہا تھا وہ اب اس کے باپ پر بھی دائمی حرام ہوگئی......بیٹے کی مؤطوۂ ہوجانے کی وجہ سے

اور زید سے بھی نکاح نہیں ہو سکتا جیسے کہ فرمان باری تعالیٰ ہے
*("وَلاَ تَنكِحُواْ مَا نَكَحَ آبَاؤُكُم مِّنَ النِّسَاءِ")*

"زید پر باپ کی مؤطوۂ ہونے کی وجہ سے زید پر دائمی حرام ہے 

*(📘مزید معلومات کے لئے بہار شریعت دوسری جلد آٹھواں حصہ نکاح کا بیان میں، حرمت نسب و حرمت مصاہرت ملاحظہ فرمائیے )*

*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
اــــــــــــــــ🔹⭕🔹ــــــــــــــــ
*✍ازقلـــــــم:۔ ابــو حـــنـــیـــفـــہ مـــحـــمـــد اکــــبــــر اشـــرفـــی رضـــوی، رکـــن شـــوریٰ ســـنــــی تــــبــــلیــــغـــی مـــشـــن، مانـــخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*بتاريخ، ❻ جُمادَى الاٰخِر ٠۴۴١؁ھ*
*🔹فخــر ازهـــر گـروپ؛🔹*
*رابطہ؛ 9167698708*
اــــــــــــــــ🔹⭕🔹ــــــــــــــــ
*✅الجواب صحيح والمجيب نجيح*
*حضرت علامہ مفتى محمد عبدالوهاب رضوى اشرفى صاحب قبلہ مد ظلہ العالى والنورانى احمد آباد گجرات*
اــــــــــــــــ🔹⭕🔹ــــــــــــــــ
*المشتــــہر؛*
*منجانب؛ منتظمين فخـــر ازهــــر گروپ؛ اسيـر تاج الشريعه غـلام احمـد رضـا قـادرى يـوپـى انڈيا؛*

ایسا اسپرے (Spray) یا خوشبو جسمیں الکوحل کی آموزش ہو استعمال کرنا کیسا ‏ہے


*🌹ایسا اسپرے (Spray) یا خوشبو جسمیں الکوحل کی آموزش ہو استعمال کرنا کیسا؟🌹* 
ا________🍃🌸🍃_______
*☪فخـــرازهــــرگــروپ؛*
🔑 *ٹيلى گرام لنڪ* : t.me/FAKHREAZHARGROUP
ا________🍃🌸🍃_______
السلام علیکم ورحمتہ الله

ایسا اسپرے (Spray) یا خوشبو جسمیں الکوحل کی آموزش ہو استعمال کرنا کیسا؟ کیا اس حالت میں نماز پڑھ سکتا ہے؟ کیا تلاوتِ قرآن پاک کر سکتا ہے؟

براۓ مہربانی جواب ارسال فرما کر شکریہ کا موقع دیں

عاقب جاوید رضوی
بودھن, ضلع نظام آباد, تلنگانہ
اــــــــــــــــ🔹⭕🔹ــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبركاته*

*لــک الـحــمــدیـاالــلّٰــه والـصـــلـوتــــه الســـلام عـلـیـک یـا رســول اللہﷺ  ؛؛*

*الجـــــواب بعــون المـلـك الـــوهــاب:*

الکوحل نجس ہے 

جس کا استعمال حرام ہے 
"پرفیوم / اسپرے ،"میں ملانے کے وجہ سے وہ پورا پرفیوم نجس ہوا 

اب نماز کے اندر ہو یا نماز کے باہر، البتہ اسکا لگانا جائز نہیں ہوگا

اب رہ گئی بات کہ اسے لگا کر  نماز پڑھی تو کیا حکم ہے؟ 

تو بدن یا کپڑے پر ایک درہم سے زیادہ لگا تو پاک کرنا فرض
بنا پاک کیے نماز پڑھی نماز شروع ہی نہیں ہوئی

ایک درہم کے برابر لگی، پاک کرنا واجب، 
بنا پاک کیے نماز پڑھی، نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے 
اگر ایک درہم سے کم ہے تو پاک کرنا سنت ہے 

بنا پاک کیے پڑھی تو نماز ہو جائے گی لیکن اعادہ افضل ہے

*📗(بہار شریعت جلد اول حصہ دوم نجاست کا بیان ملاحظہ فرمائیں)*

*والله تعالى اعلم بالصواب؛*
اــــــــــــــــ🔹⭕🔹ــــــــــــــــ
*✍ازقلـــــــم:۔ ابــو حـــنـــیـــفـــہ مـــحـــمـــد اکــــبــــر اشـــرفـــی رضـــوی، رکـــن شـــوریٰ ســـنــــی تــــبــــلیــــغـــی مـــشـــن، مانـــخـــورد مـــمـــبـــئـــی*
*بتاريخ، ⑱ جُمادَى الاٰخِر ٠۴۴١؁ھ*
*🔹فخــر ازهـــر گـروپ؛🔹*
*رابطہ؛ 9167698708*
اــــــــــــــــ🔹⭕🔹ــــــــــــــــ
*المشتــــہر؛*
*منجانب؛ منتظمين فخـــر ازهــــر گروپ؛ اسيـر تاج الشريعه غـلام احمـد رضـا قـادرى يـوپـى انڈيا؛*
اــــــــــــــــ🔹⭕🔹ــــــــــــــــ

نماز میں زور سے ہنسنے پر نماز و وضو کا حکم

*(نماز میں زور سے ہنسنے پر نماز و وضو کا حکم)*
   

*سـوال ، قیام میں اگر زور سے ہنس دیے تو  کیا وضو نماز دونوں ٹوٹ جائے گا ؟*

📊📊📊📊📊📊📊📊📊📊📊
*=========================*

*✍الجـــواب بعون الملک الوھاب۔۔۔👇* 

*رُکوع و سُجُود والی نَماز میں بالِغ نے قَہقَہہ لگا دیا یعنی اتنی آواز سے ہنسا کہ آس پاس والوں نے سنا تو وُضو بھی گیا اورنَماز بھی گئی، اگر اتنی آواز سے ہنسا کہ صِرف خود سنا تونَماز گئی وُضوباقی ہے،*

*(📚مَراقِی الْفَلاح  ص ۶۴ )* 
*(’’الدرالمختار‘‘ و’’ردالمحتار‘‘،* *کتاب الطہارۃ، مطلب: نوم* *الأنبیاء غیر ناقض، ج۱، ص۳۰۰۔ و ’’الفتاوی الھندیۃ‘‘، کتاب الطہارۃ، الباب الأول في الوضوئ، الفصل الخامس، ج۱)* 

*مُسکرانے سے نہ نماز جائے گی نہ وُضو۔  مُسکرانے میں آواز باِلکل نہیں ہوتی صرف دانت ظاہِر ہوتے ہیں* 

*(📚 ’’الفتاوی الھندیۃ‘‘، کتاب الطہارۃ، الباب الأول في الوضوئ، الفصل الخامس، ج۱، ص۱۲۔)*

*بالِغ نے نَمازِ جنازہ میں قَہقَہہ لگایا تو نَماز ٹوٹ گئی وُضو باقی ہے۔*

*(اَیْضاً )*
*( ’’الفتاوی الھندیۃ‘‘، المرجع السابق۔)* 

*نَماز کے علاوہ قَہقَہہ لگانے سے وُضو نہیں جاتا مگر دو بارہ کر لینا مُستحب ہے۔* 

*(📚مَراقِی الْفَلاح ص۶۰)*

*ہمارے آقا  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کبھی بھی قَہقَہہ نہیں   لگایا لہٰذا ہمیں   بھی کوشِش کرنی چاہیے کہ یہ سنّت بھی زِندہ ہو اور ہم زور زور سے نہ ہنسیں۔*

*فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:*
  *اَلقَہْقَہَۃُ مِنَ الشّیطٰن وَالتَّبَسُّمُ مِنَ اللّٰہِ تَعالٰی*
*یعنی قَہقَہہ شیطان کی طر ف سے ہے اور مُسکرانا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے ہے۔*
*(📚اَلْمُعْجَمُ الصَّغِیر لِلطَّبَرَانِیّ ج۲ص۱۰۴)*
📊📊📊📊📊📊📊📊📊📊📊
*=========================*

*📚بحوالہ : بہار شریعت، جلد* *اول، حصہ دوم، وضو توڑنے والی چیزوں کا بیان* 
*و*
*وضو کا طریقہ رسالہ امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی*

📊📊📊📊📊📊📊📊📊📊📊
*=========================*
*✍کتبــــــــہ👇*
*ابـوحنیفــــہ محـــمد اکبــــر اشــــرفی رضــوی،*
*رکـن شـــوریٰ سنـی تبلیغــی مشــــن، مـانخـورد ممبـئی*

*رابطـــــہ👈 📞919167698708+☎*

*📚قــــــادری فقہـــی گـــروپ📚*

📊📊📊📊📊📊📊📊📊📊📊
*=========================*
*المشتہــــــر عـبدالـرّشــــید اشــرفی ســـورت گجــرات وطـن بنـگال*
📊📊📊📊📊📊📊📊📊📊📊
*=========================*

شوہر پر بیوی کا نفقہ واجب ہے اگرچہ دخول نہ ہوا ہو

*🍛شوہر پر بیوی کا نفقہ واجب ہے اگرچہ دخول نہ ہوا ہو🍪*
https://akbarashrafi.blogspot.com/?m=1

*اَلسَّلاَمْ عَلَيْــــــــــــــــــــكُمْ وَ رَحْمَةُاللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ*
ایک صاحب نے نكاح كر لیا تھا اور اب رخصتی ایک سال بعد ہو رہی ہے، لڑکی والے ایک سال کا خرچہ مانگ رہے ہیں کیونکہ سال بھر اس کی نکاح میں تھی اگر چہ رخصتی نہ ہوئی تھی۔
کیا ایسا کوئی مسئلہ ہے
*🌹سائل غلام حسین ابو ظہبی🌹*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب بعون الملک الوھاب* 
جس عورت سے نکاح صحیح ہوا اُس کا نفقہ شوہر پر واجب ہے 
نفقہ سے مراد کھانا کپڑا رہنے کا مکان ہے اور نفقہ واجب ہونے کے تین سبب ہیں زوجیت ۔ نَسب۔ مِلک 
دخول ہوا ہو یا نہیں، بالغہ ہو یا نا بالغہ، مگر نابالغہ میں شرط یہ ہے کہ *جماع کی طاقت رکھتی ہو یا مشتہاۃ ہو۔* 
ہاں اگر نابالغہ جو *قابلِ جماع نہ ہو* اُس کا نفقہ شوہر پر واجب نہیں، خواہ شوہر کے یہاں ہو یا اپنے باپ کے گھر جب تک *قابلِ وطی* نہ ہو جائے نفقہ واجب نہیں،
ہاں اگر اس قابل ہو کہ خدمت کر سکے یا اُس سے *اُنس حاصل ہو سکے* اور شوہر نے *اپنے مکان میں* رکھا تو نفقہ واجب ہے اور نہیں رکھا ہے تو واجب نہیں ہے  
اور شوہرکی جانب سے کوئی شرط نہیں بلکہ کتنا ہی *کم عمر* ہو اُس پرنفقہ واجب ہے اُس کے *مال سے* دیا جائے گا۔ اور اگر اُس کی ملک میں  مال نہ ہو تو اُس کی عورت کا نفقہ اُس کے باپ پر واجب نہیں ہاں اگر اُس کے باپ نے نفقہ کی *ضمانت* کی  ہو تو باپ پر واجب ہے شوہر عنین ہے یا اُسکا عضو تناسُل کٹا ہوا ہے یا مریض ہے کہ جماع کی طاقت نہیں رکھتا یا حج کو گیا ہے جب بھی نفقہ واجب ہے۔
*(📔بحوالہ: عالمگیری و در مختار؛ حوالہ بہار شریعت، جلد دوم حصہ ہشتم، ص ۲۶۰ مطبوعہ مکتبۃ المدینۃ)*

📌مذکورہ بالا احکام کے مطابق اگر شوہر پر نفقہ واجب ہے تو شوہر اسے ادا کردیں، اور ادا کرنا ہی بہتر ہے کہ آگے معمولی معمولی باتوں کو لیکر لعن و طعن نہ سننا پڑیں اور آپسی رنجشیں نہ پیدا ہو،

*🌹واللّٰه تعالیٰ اعلم 🌹*

اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــہ*
*محمد اکبر انصاری، مانخورد ممبئی*
*🗓 ۲۷ فروری ۲۰۲۰ ء مطابق ۲ رجب المرجب ۱۴۴۱ ھ بروز جمعرات*
*رابطہ* https://wa.me/+919167698708
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح حضرت مفتی محمد احمد نعیمی  صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی*
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*🔸فخر ازھر گروپ میں ایڈ کے لئے🔸* https://wa.me/+917542079555
https://wa.me/+917800878771
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*المشتـــہر؛*
*منجانب منتظمین فـــخـــر ازھـــر گــروپ*
*محمدایـوب خان یارعلوی بہرائچ شریف*

جملـہ دیوبندی وہابی کافرنہیں ہیں

*‭‮‭‮ _◆ـــــــــ‭‮‭‮ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــــــــــــ◆_*
 _*☘جملـہ دیوبندی وہابی کافرنہیں ہیں،؟☘*_ 
*‭‮‭‮ _◆ـــــــــ‭‮‭‮ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🌹 _اَلسَـلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَـرَكاتُـهُ_ 🌹‎*
*_★★ــــــــــــ♥🌸🌸🌸♥ــــــــــــ★★_*
 _📜کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسٸلہ ذیل کے بارے  میں کہ دیوبندی وہابی کو کافر کہہ سکتے ہیں کہ نہیں قرآن واحادیث کی روشنی میں مدلل ومفصل جواب عنایت فرماٸیں آپکی بڑی مہربانی ہوگی_ 
*_🍀سائل:محمد شاہد رضا رضوی بنگال_🍀*
 _◆ــــــــــــــــــ▪☘▪ـــــــــــــــــــ◆_ 
*🌹 _وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ  وبرکاتہ_ 🌹*

  _*📝الجــــــواب بعون الملک الوھاب*_ 

*آج کل کے بہت سے دیوبندی صرف نام کے دیوبندی ہیں، انہیں عقائد علمائے دیوبند کی خبر بھی نہیں ہوتی ایسے لوگ صرف نماز و روزہ دیکھ کر پھنس جاتے ہیں ہمیں اُن کی اصلاح کرنی چاہیے انہیں اپنے قریب لانا چاہے اُن کے ساتھ مسلمانوں جیسا سلوک کرنا چاہیے۔ جب تک کسی عام دیوبندی سے کسی قسم کی گستاخی بذاتِ خد نہ دیکھ لیں اُسے ہر گز کافر و مرتد نہ سمجھے اگر چہ وہ خود کو دیوبندی ہی کہے کیوں کہ اپنے آپ کو دیوبندی کہنے سے کوئی دیوبندی عقائد والا نہیں ہو جاتا لہذا اُس پر وہ حکم نہیں جو دیوبندی عقیدہ رکھنے والے پر ہے۔*

*اہلِ سنت و جماعت (بریلوی) حنفی علماء  کے نزدیک  تمام دیوبندی کافر نہیں ۔ بلکہ صرف وہی دیوبندی کافر ہیں جنہوں نے معاذ اللہ، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ و محبوبانِ ایزدی کی شان میں صریح گستاخیاں کی اور انتہائی تنبیہ کے باوجود انہوں نے اپنی گستاخیوں سے توبہ نہیں کی۔ اور وہ دیوبندی کافر ہیں جو اپنے اکابرین کی گستاخیوں کو جانتے ہیں اور ان  گستاخیوں کو حق سمجھتے ہیں اور گستاخیاں کرنے والوں کو مومن، اہل حق اپنا مقتداء اور پیشوا مانتے ہیں۔ ان کے علاوہ باقی دیوبندی کافر نہیں ہیں۔*

*📚ماخوذ : فتاویٰ علیمیہ جلد دوم، ص ۳۳۳؛ ۳۳۴ ؛*  
*📚و ھکذا فی فتاوی شارح بخاری کتاب العقائد*

*میرے بلڈنگ میں دس پندرہ لوگ دیوبندی ہیں، انکا عقیدہ یہ ہے کہ بزرگان دین کو مانتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی نہیں کرتے* 
*علم غیب، حاضر ناظر، نور بشر پر ایمان ہیں*
*فاتحہ خوانی قرآن خوانی سب کچھ کرتے ہیں حتى کہ ایساکوئی فعل نہیں پایا جاتا کہ حکم کفر لگ جائےاشرف علی تھانوی کون ہےنانوتوی کون ہے، کچھ نہیں پتہ پھر بھی یہ لوگ فخر سے بولتے ہیں کہ ہم دیوبندی ہیں*
*ہاں ایسے لوگوں کو گمراہ کہہ سکتے ہیں*
* میں ملاحظہ فرمائیںفتاویٰ شارع بخاری، جلد سوم، فرق باطلہ*

🌹 _*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*_ 🌹
*_★★★ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ★★★_*
 *🕋 _پیغــام مسلک آعلحضــرت گــــروپ_ 🕋*
*🕋 _(۲۸)اگست بروز،بــدھ(۲۰۱۹)عیسوی_ 🕋*
*🕋 _(۲۶)  ذی الحجــــــہ (۱۴۴۰)ھجـــــری_   🕋*
*_★★★ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ★★★_*
         *📝 _شــــــــرف قلـــــــم_ 📝*
_*اسیــــــر حضـــور اشـــرف العــلــمـاء،ابـــو حنـــیـــفـــہ محمــــــــــد اکـبــــر اشــــــرفــی رضــــــــوی، مانخـــــــورد مـــمـــبـــئــــــــی*_ 
 *_رابطــــہ نمبــــر📞 919167698708_ +☎*
 _◆ــــــــــــــــــ▪☘▪ـــــــــــــــــــ◆_ 
_✅✅الجــــــواب صحیح والمجیب نجیح فقط:حضرت علامہ مولانا محمد اسماعیل خان امجدی رضوی گونڈوی صاحب قبلہ مدظلہ والنورانی دارالعلوم الجامعة القریش نوری نگر نزدخالدبن ولید مسجد شانتی نگر بھیونڈی ممبئ_ 
 _◆ــــــــــــــــــ▪☘▪ـــــــــــــــــــ◆_ 
✅✅ _الجـــــــواب صحیح والمجیب نجیح فقط؛خلیفہ شیخ الاسلام حضرت علامہ مفتی عبد الوہاب رضوی اشرفی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی، خطیب و امام شاہی جمعہ مسجد احمد آباد گجرات_ 
 _◆ــــــــــــــــــ▪☘▪ـــــــــــــــــــ◆_ 
 _✅✅الجــــــواب صحیح  والمجیب  نجیح فقط:محــــمد معصــوم رضا نوری صــاحب قبلـــــہ مــدظلـــہ العــالــی والنــــــورانـی مقیـم حــال منــگلور کــرنـاٹـــکا (الھنـــــــــــــــــــــــــد)_ 
 _◆ــــــــــــــــــ▪☘▪ـــــــــــــــــــ◆_ 
 _✅✅الجـــــــواب صحیح والمجیب نجیح؛اسیر حضور تاج الشریعہ محمد عامل رضاالمعروف ضیاء انجم قادری رضوی لکھیم پور کھیری خادم دارالعلوم اہلسنت گلشن رضا بہرائچ شریف یوپی_
 _◆ــــــــــــــــــ▪☘▪ـــــــــــــــــــ◆_ 
 _✅✅الجـــــــواب صحیح والمجیب نجیح فقط:ابو نعمان مولانا اشتیاق ہدوی انصاری صاحب قبلہ، دارالہدی اسلامک یونیورسٹی کیرلا،_ 
_◆ــــــــــــــــــ▪☘▪ـــــــــــــــــــ◆_
               *🖥المشتہــــــر🖥*
*_منجــانب،منتظمیـن،پیغــام مسلک آعلحضـرت گـروپ محمــد نــوشــاد عـالـم کٹیہــاربہــار الھنـــــد شامل ہونے کیلئے رابطــہ کریـــں_*
*_رابطــــــہ نمبـــــر : +919934959535_ ☎*
*•─────────────────────•*
 *💙 _(پیغــام مسلک آعلحضرت گــــروپ)_ 💙*
*•─────────────────────•*
🚤🚤🚤🚤🚤🚤🚤🚤🚤🚤🚤