ناد علی میں بنبوتک یامحمد پڑھتے ہیں تو یا محمد پڑھ سکتے ہیں یا اسے یا رسول اللہ کر کے پڑھیں مشھور تو یا محمد ہے ورد میں،تو اس کا جواب کیا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یا رسول اللہ پڑھا جائےکیونکہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام لےکرنداء کرنا جائزنہیں،دعاووظائف میں بھی یامحمد کالفظ ہوتواسےبھی یا نبی اللہ،یا رسول اللہ،(صلی اللہ علیہ وسلم)وغیرہ پڑھا جائے۔
چنانچہ مجدد اعظم اعلیٰ حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمہ فتاوی رضویہ شریف میں ارشاد فرماتےہیں:"علماء تصریح فرماتےہیں(کہ)حضوراقدس صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو نام لےکرنِدا کرنی(یعنی پکارنا)حرام ہےاور(یہ بات)واقعی مَحَلِّ انصاف ہے،جسے اُس کا مالک ومولیٰ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی نام لےکرنہ پکارےغلام کی کیا مجال کہ راہِ ادب سےتجاوُز کرے(یعنی آگےبڑھے)،بلکہ امام زَینُ الدِّین مرَاغی وغیرہ مُحَقِّقِین نےفرمایا:اگریہ لفظ (یعنی یا محمد)کسی دعا میں وارِد ہو جو خود نبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نےتعلیم فرمائی تاہم اس کی جگہ یارسولَ اللہ،یانبیَّ اللہ(کہنا)چاہیے،حالانکہ الفاظِ دعا میں حَتّی الْوَسْع تَغْیِیْر(یعنی جہاں تک ممکن ہو تبدیلی)نہیں کی جاتی۔یہ مسئلۂ مُہِمَّہ (یعنی اہم مسئلہ)جس سےاکثراہلِ زمانہ غافِل ہیں نہایت واجبُ الْحِفْظ ہے۔
(فتاوی رضویہ،جلد 30،صفحہ157،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)
بہارشریعت میں ہے:"اگرحضورصلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو پکارے تونامِ پاک کےساتھ ندا نہ کرے،کہ یہ جائزنہیں،بلکہ یوں کہے:''یَا نَبِيَّ اللہِ!یَا رَسُوْلَ اللہ!یَا حَبِیبَ اللہِ!۔"
(بہارشریعت،جلد 1،صفحہ 78،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
فتاوی فیض الرسول میں ہے۔"حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کو یا محمد کہہ کرپکارنا حرام ہے،بلکہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،یا نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا جائے۔"(فتاوی فیض الرسول،جلد 2،صفحہ 485،مطبوعہ لاہور)
واللہ اعلم بالصواب
(یہ فتویٰ مکمل یعنی پورے کا پورا مع لنکس شئیرکرسکتے ہیں،آدھا کاٹ کر،آدھا کاپی کرکے،یا آدھا سکرین شاٹ لے کر،شئیرکرنے کی اجازت نہیں)
اپنے سوالات لکھ کر(آڈیو وائس میسج میں نہیں،آڈیو وائس میسج بغیرسنے ہی ڈلیٹ کر دیے جاتے ہیں)اس نمبرپروٹس اپ کریں۔مصروفیت کی وجہ سے آپ کے سوال کا جواب تقریبا 12 گھنٹوں سے 24 گھنٹوں کے اندردینےکی کوشش کی جائے گی۔
http://wa.me/+923169168614
Whats App Num
+923169168614
فیس بک اکاؤنٹ لنک
https://www.facebook.com/SyedKamran786
وٹس اپ گروپ لنک
https://chat.whatsapp.com/HjhutGtP9Q084HkNB8gUHA
وٹس اپ چینل لنک
https://whatsapp.com/channel/0029Va88jvD8kyyNPQOHay31
ٹیلی گرام گروپ لنک:
https://t.me/FiqhiMasail2526
No comments:
Post a Comment