Showing posts with label قسم ‏کا ‏بیان. Show all posts
Showing posts with label قسم ‏کا ‏بیان. Show all posts

Wednesday, September 16, 2020

شوہر نے بیوی سے کہا تیرے ہاتھ کا بناہواکھانامیرے لئے حرام ہے تو کیاحکم ہے

*💚شوہر نے بیوی سے کہا تیرے ہاتھ کا بناہواکھانامیرے لئے حرام ہے تو کیاحکم ہے؟💚*
 الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
میاں بیوی میں جھگڑا ہونے کی وجہ سے شوہر نے بیوی سے کہا تیرے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا میرے لئے حرام تو ایسا کہنے پر کھانا حرام ہو جائیگا کھانا کھا سکتے ہیں یا نہیں اسکا حکم کیا ہے 

حدیث کی روشنی میں جلد مسئلہ حل فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں
فقط السلام
ا________(💚)___________
*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎*
*الجواب بعون الملک الوھاب؛*
صورت مسٸولہ میں ایساکہنے سے شوہر کے لٸے بیوی کے ہاتھ تیارکیاہواکھاناتوحرام نہ ہوگالیکن ایساکہناقسم ہے لہذاایساکھاناکھاے گاتوکفارہ لازم ہوگا

*(📙بہارشریعت میں ہے)*
 جو شخص کسی چیزکواپنے اوپرحرام کرے مثلاکہے فلاں چیزمجھ پر حرام ہے تواس کے کہہ دینے سے وہ شی حرام نہیں ہوگی کہ اللہ نے جس چیز کوحلال کیااسے کون حرام کرسکے مگر اس کے برتنے سے کفارہ لازم آے گایعنی یہ بھی قسم ہے
*(📗 ح ٩ ص ٢٠٣ )*
*واللہ تعالی اعلم بالصواب*
 ا________(💚)__________
*کتبہ*
*فضیل یٰسینی رشیدی عفی عنہ  خادم تدریس  دارالعلوم  مصطفاٸیہ درگاہ  شریف چمنی  بازار پورنیہ بہار انڈیا؛*
*💚الحلقةالعلمیہ گروپ💚*
*☎️(موبائل؛8210306436)*
*مورخہ؛1م29/6/2020)*
ا________(💚)__________
*🖊️المشتہر فضل کبیر🖊️*
*منجانب منتظمین الحلقةالعــلمیہ گروپ؛ محمد عقیـــل احمد قادری حنفی اتر دیناج پور بنگال مقیم حال سورت گجرات انڈیا؛*
ا_______(🖊️)__________
820

Friday, May 15, 2020

میں قسم کھاتاہوں فلاں کام نہیں کرونگا کیایہ قسم شرعی ہے؟

*💚میں قسم کھاتاہوں فلاں کام نہیں کرونگا کیایہ قسم شرعی ہے؟💚*

الحلقة العلمية ٹیلیگرام :https://t.me/alhalqatulilmia

سوال:کسی نے مطلقا کہا میں قسم کھاتا ہوں فلاں کام نہیں کروں گا، کیا یہ شرعی قسم ہے اور کیا اس کو توڑنے سے کفارہ لازم ہوگا. ؟علمائے اہلسنت رھنمائی فرمائیں
المستفتی ایم ،اےاحمدنعیمی؛
ا________(🕹️)_________
*الجواب بتوفیق اللہ التواب* صورت مسٶلہ میں قسم ،قسم شرعی ہےلہذاتوڑنےپرکفارہ بھی لازم ہوگا،
*(📙ردالمحتارمیں ہے”)*
*والقسم ایضابقولہ اقسم اواحلف اواعزم أواشھدبلفظ المضارع“اھ*
*اوراسی کےآگےہے”وان لم یقل باللہ“ج٥ص٤٨٩تاص٤٩٠کتاب الایمان ،*
*(📕ایساہی بہارشریعت ح٩ص٣٠١پرہے)*
*واللہ تعالی اعلم*
٢٢رمضان المبارک ١٤٤١ھ
 ا_______(🖊)________
*کتبـــہ؛*
*حضرت علامہ مفتی محمد عثمان غنی مصباحی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی صدر شعبئہ افتاء دارالعلوم فدائیہ خانقاہ سمرقندیہ دربھنگہ بہار؛*
*🖊الحلقةالعلمیہ گروپ🖊*
*رابطہ؛📞8578878441)*
*مورخہ؛15/5/2020)*
ا________(🖊)________
*🖊المشتـــہر فضل کبیر🖊*
*منجانب؛منتظمین الحلقةالعلمیہ گروپ محمد عقیل احمد قادری حنفی سورت گجرات انڈیا؛*
ا_________(🖊)__________
740