مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما
کیا جاہل وہابی ودیوبندی سنی ہیں؟
(1)بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ جاہل وہابی اور دیوبندی سنی ہیں،حالاں کہ جاہل وہابی ودیوبندی بھی خود کو وہابی ودیوبندی کہتے ہیں۔اس اقرار کے سبب وہ سنیت سے خارج ہیں،نیز جاہل وہابی ودیوبندی بھی وہابیہ ودیابنہ کی پیروی میں معمولات اہل سنت یعنی فاتحہ ونیاز وغیرہ کا انکار کرتے ہیں۔
چوں کہ معمولات اہل سنت وجماعت کا انکار وہابیہ ودیابنہ کا شعار ہے اور بدمذہب جماعت کی پیروی میں بدمذہب جماعت کے شعار کو اختیار کرنا ضلالت وگمرہی ہے،پس جاہل اور لاعلم وہابیہ اور دیابنہ بھی سنیت سے خارج اور گمراہ قرار پائے۔
(2)اگر جاہل وہابیہ اور دیابنہ معمولات اہل سنت وجماعت کو شرک کہتے ہیں تو وہ کافر فقہی قرار پائے،کیوں کہ معمولات اہل سنت وجماعت کو شرک کہنے سے ان کے قول سے سنیوں کا مشرک ہونا ثابت ہوتا ہے اور مومن کو کافر ومشرک کہنا کفر ہے۔
عام طور پر جاہل وعالم ہر قسم کے وہابیہ ودیابنہ معمولات اہل سنت وجماعت کو شرک وبدعت کہتے پھرتے ہیں۔یہی ان کی اصطلاح ہے،پس ایسے لوگوں پر کفر فقہی کا حکم نافذ ہو گا۔
(3)ایسے مسائل میں جاہل وعالم اور خواص و عوام کی تفریق نہیں ہے،بلکہ جو عالم وجاہل فرقہ دیوبندیہ کے عناصر اربعہ کے کفریات کلامیہ پر مطلع ہے اور ان پر نافذ شدہ کفر کلامی کے حکم پر مطلع ہے،ایسا شخص ان افراد اربعہ کو مومن مانے تو وہ کافر کلامی ہے۔خواہ وہ عالم ہو یا جاہل۔
(4)فرقہ دیوبندیہ اور فرقہ وہابیہ کے افراد و اشخاص یا تو کافر کلامی ہیں یا کافر فقہی ہیں۔ان میں گمراہ محض کا وجود بہت مشکل اور نادر الوقوع ہے۔
(6)گمراہ محض وہ دیوبندی اور وہ وہابی ہو گا جو اپنی جماعت اور دیگر جماعتوں کے کفار کلامی وکفار فقہی کو کافر کلامی وکافر فقہی مانے اور اپنی جماعت ودیگر جماعتوں کے کفریات کلامیہ وکفریات فقہیہ کو کفر کلامی وکفر فقہی مانے اور ان کفریات سے اپنی برائت ظاہر کرے۔ ایسا شخص گمراہ محض ہے،لیکن ایسے دیوبندی یا وہابی کا وجود نظر نہیں آتا ہے:واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
گمراہ محض بھی سنیت سے خارج ہے اور اس کے ساتھ نشست و برخاست،خورد ونوش ،شادی بیاہ اور اس کی اقتدا میں نماز ودیگر امور ناجائز وحرام ہیں۔
(7)مذکورہ امور کی تفصیل ہمارے رسالہ:"فرقہ وہابیہ:اقسام واحکام"میں مرقوم ہیں۔در اصل مذکورہ رسالے میں امام اہل سنت قدس سرہ العزیز کے ایک رسالے کی تشریح وتوضیح ہے۔
غلط بیانی کرنے والوں کی پیروی نہ کریں۔ان شاء اللہ تعالی رفتہ رفتہ غلط بیانیاں ملیامیٹ ہو جائے گی۔
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:26:ستمبر 2024
No comments:
Post a Comment