Wednesday, October 27, 2021

*🌼اگر کوئی حالت حیض و نفاس میں بیوی سے صحبت کرلے تو اس کا کفارہ کیاہے؟🌼*

*🌼اگر کوئی حالت حیض و نفاس میں بیوی سے صحبت کرلے تو اس کا کفارہ کیاہے؟🌼*
ا________(💚)___________

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے حیض یا نفاس کی حالت میں صحبت کرلے  تو اس کا کفارہ کیا ہے مدلل و مفصل قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں سائل محمد انور خان رضوی علیمی اسمعیلی پتہ شراوستی یوپی
ا________(💚)___________
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوھاب*

حالت حیض میں بیوی کے ساتھ صحبت کرنا بنص قطعی حرام ہے

قال اللہ تبارک وتعالیٰ

*" وَيَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أذًي فَاعْتَزِلُواالنِسَآءَ فِي المَحِيْضِ وَلَا تَقْرَبُوْهُنَّ حَتَّي يَطْهُرْنَ"*

*(القرآن الکریم،  البقرۃ ، ۲۲۲/۲)*
ترجمه: اور تم سے حیض کے بارے میں پوچھتےہیں ، تم فرماؤ: وہ ناپاکی ہے ، تو حیض کے دنوں میں عورتوں سے الگ رہو ، اور ان کے قریب نہ جاؤ جب تک پاک نہ ہوجائیں (کنزالایمان) 

امام ابواللیث نصر بن محمد سمرقندی حنفی متوفی۳۷۵ھ اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں

*"🖋️ (فاعتزلوا النساء في المحيض ، أي لا تجامعوهن في حال الحيض (ولا تقربوهن» [يعني لا تجامعوهن وهن حيض "*

*(📔تفسیر السمرقندی المسمی بحرالعلوم ، تحت قولہ تعالیٰ:فاعتزلوا النساء في المحيض ، ۱/۲۰۵ ، مطبوعۃ: دارالکتب العلمیۃ،الطبعۃ الاولی:۱۴۱۳ھ)*
یعنی، حالت حیض میں ان کےساتھ مجامعت مت کرو ،

اور امام ابوالبرکات عبداللہ بن احمد نسفی حنفی متوفی ۷۱۰ھ اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں

*"🖋️ ای فاجتنبوا مجامعتھن "*

*(📔مدارک التنزیل ، الجزء۲ ، تحت قولہ تعالی :فاعتزلوا النسآء فی المحیض ، ۱/۱۸۵ ، مطبوعۃ: دارالکلم الطیب بیروت ، الطبعۃالاولی:۱۴۱۹ھ)*
یعنی، ان سے مجامعت کرنے سے باز رہو ،

اور اور علامہ زین الدین بن نجیم مصری حنفی متوفی۹۷۰ھ فرماتے ہیں

*"🖋️ اما حرمة وطئهاعليه فمجمع عليها لقوله تعالى ولا تقربوهن حتى يطهرن ووطؤها في الفرج عالما بالحرمة عامدا مختارا كبيرة "*

*(📔البحر الرائق شرح کنز الدقائق ، کتاب الطھارۃ،باب الحیض ، تحت قولہ:وقربان ماتحت الازار ، ۱/۲۰۷ ، مطبوعۃ مصر ، طبعۃ:۱۳۳۳ھ)*
یعنی، حائضہ سے وطی کی حرمت مجمع علیہ ہے اللہ تعالیٰ کے فرمان ولاتقربوھن حتی یطھرن کی وجہ سے ، اور اس کی حرمت معلوم ہونےکےباوجود جان بوجھ کر اختیار سے فرج میں صحبت کرنا گناہ کبیرہ ہے

فلہذا اگر شامت نفس سے ایسا ہوجائے تو سچی توبہ کرے اور استغفار کرے ، بہترہےکہ  کفارہ میں کچھ صدقہ کرے ، بلکہ استطاعت ہوتو ایک دینار (٤ گرام سونا) یا آدھا دینار یا اس کی قیمت صدقہ کردے

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے روایت کرتےہیں کہ

*" قال: «إذَا أصَابَهَا فِي أوَّلِ الدَّمِ فَدِيْنَارٌ، وَإذَا أصَابَهَا فِي اِنْقِطَاعِ الدَّمِ فَنِصْفُ دِيْنَارٍ» "*

*(📔سنن ابی داؤد ، کتاب الطھارۃ،باب فی اتیان الحائض ، رقم الحدیث:۲۶۵، ص۶۲ ، مطبوعۃ: دارالفکر بیروت ، الطبعۃالاولی:۱۴۲۵ھ)*
ترجمہ:  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب اول حیض میں جماع کربیٹھے تو ایک دینار صدقہ کرے اور انقطاع دم میں ہوتو آدھا دینار صدقہ کرے

اورعلامہ سید محمد امین ابن عابدین شامی حنفی متوفی ۱۲۵۲ھ فرماتے ہیں

*"🖋️ إن كان الوطء في أول الحيض فبدينار أو آخره فينصفه، وقيل بدينار لو الدم أسود وبنصفه لو أصفر . قال في البحر ويدل له ما رواه أبو داود والحاكم وصححه «إذا واقع الرجل أهله وهي حائض، إن كان دماً أحمر فليتصدق بدينار، وإن كان أصفر فليتصدق بنصف دينار» "*

*(📔ردالمحتار ، کتاب الطھارۃ، باب الحیض ، تحت قولہ: و یندب تصدقہ بدینار او نصفہ ، ۱/۴۹۴ ، مطبوعۃ: دارعالم الکتب ریاض، طبعۃخاصۃ ۱۴۲۳ھ)*
یعنی،  آغاز حیض میں وطی ہو تو ایک دینار اور آخر حیض میں ہوتو آدھا دینار ، یہ بھی قول ہےکہ خون لال یا  کالا ہو تو ایک دینار اور پیلا ہوتو آدھا دینار صدقہ کرے ،

*واضح رہےکہ اس سلسلے میں جو حکم حیض کا ہے وہی حکم نفاس کا بھی ہے ،*

چنانچہ علامہ محمد علاء الدین بن علی حصکفی حنفی متوفی۱۰۸۸ھ فرماتے ہیں

*"🖋️ وحكمه كالحيض في كل شيء إلا في سبعة ذكرتها في «الخزائن» وشرحي «للملتقى» "*

*(📔الدر المختار،کتاب الطھارۃ،باب الحیض ، تحت قولہ: عقب ولد ، ص۴۵ ، مطبوعۃ: دارالکتب العلمیۃ، الطبعۃالاولی:۱۴۲۳ھ)*
یعنی،  نفاس کا حکم ہر چیز میں حیض کے حکم کی طرح ہے ، البتہ سات احکام میں الگ ہے جنہیں میں نے خزائن اور شرح ملتقی میں ذکرکیاہے ،

ا________(💚)_________
*واللہ تعالی اعلم باالصواب*
ا________(💚)__________
*کتبــــہ؛*
*محمد شکیل اختر القادری البرکاتی , شیخ الحدیث بمدرسةالبنات مسلک اعلی حضرت صدر صوفہ ھبلی کرناٹک؛*
*مورخہ: ۲۰ ربیع النور ۱۴۴۳ھ*
*۲۷ اکتوبر ۲۰۲۱م*
ا________(💚)_________
*الجواب صحیح والمجیب نجیح*
*محمدشرف الدین رضوی ، شیخ الحدیث دارالعلوم حبیبیہ قادریہ، فیلخانہ، ہوڑہ ، کلکتہ*
ا________(💚)_________

No comments:

Post a Comment